کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
خواب خصالِ انسانی کاحصہ ہیں ہر انسان زندگی میں اس سے دوچار ہوتا ہے کبھی اسے اچھے اور کبھی بڑے خوف ناک خواب دکھائی دیتے ہیں ۔ جب آدمی اچھے خواب دیکھتاہے تو اس بات کی تڑپ ہوتی ہے کہ خواب میں اسے کیا اشارہ ہوا ہے اور جب برے خواب ہوں تو خوف زادہ ہوجاتاہے ایسے میں انسان کی قرآن وسنت سے راہنمائی بہت ضروری ہے ۔ حضرت عائشہ  فرماتی ہیں کہ پہلے پہلے جس کے ساتھ رسول اللہ ﷺ پر وحی کی ابتدا کی گئی وہ نیند میں خواب تھے آپ جوبھی خواب دیکھتے اس کی تعبیر صج کے پھوٹنےکی مانند بالکل آشکارہوجاتی ''اور نبی ﷺنے فرمایا ''نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیسویں حصے میں سے ہے ''خوابوں کی تعبیر ،احکام او راقسام کے حوالوں سے احادیث میں تفصیل موجود ہے ۔ اس سلسلے میں متقدمین میں سے امام ابن سرین  کی کتاب قابل ذکر ہے جو کتاب وسنت ویٹ سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظر کتاب ''خوابوں کاسفر''از محمدحسن ظاہر ﷾ بھی اسی موضوع پر اہم کتاب ہے فاضل مصنف نے اس میں خواب کے متعلق احکام اور انبیاء و رسل،صحابہ کرام ،تابعین،تبع تابعین او رنیک لوگوں کےخواب جمع کرکے ان کی ضروری وضاحب بھی کردی ہے اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور قلم میں برکت عطاء فرمائے (آمین)( م۔ ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ از مولانا عظیم حاصلپوری
وحی کا آغاز سچے خواب سے ہوا
خواب نبوت کا جزء ہے
خوابوں کی اقسام
سچے خواب
تحزین من الشیطان
خواب مومن کے لیے بشارت ہے
جب اچھا یا برا خواب دیکھے تو کیا کرے
خواب میں اپنے ساتھ شیطان کے کھیلنے کو بیان نہ کرے
خواب میں کذب بیانی پر وعید
خواب کس کو بیان کیا جائے
جب خواب بیان کر دیا جائے تو واضح ہو جاتا ہے
خوابوں کی تعبیر دینے والے کے لیے آداب و شرائط
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا خواب
حضرت یوسف علیہ السلام کا خواب
دو جوانوں کا خواب
عزیز مصر کا خواب
تاویل
فرعون کا خواب
نبیﷺ نے جو خواب دیکھے
فتح مکہ سے پہلے خواب
بدر کے دن کا خواب
امت کے کچھ لوگوں کو سمندر سوار دیکھنا
خزانوں کی چابیاں دیے جانا
نصیحت آمیز خواب
یاجوج و ماجوج کی دیوار کا کھل جانا
خوانوں اور فتنوں کا اتارے جانا
دودھ خود پینا اور زائد کسی دوسرے کو دینا
گائے ذبحہ ہوتے دیکھنا
کنویں سے ڈول نکالنا
پھونک مار کر اڑا دینا
قمیص کھینچتے دیکھنا
روشنی سے چمکتے محلات
سو سال کے بعد کوئی صحابی باقی نہیں رہے گا
سیاہ اور سفید بکریاں
سبز باغ دیکھنا اور کڑے کو پکڑنا
ترازو اور ڈھول دیکھنا
لیلۃ القدر کی خواب
اذان کی خواب
ہر چیز سجدہ ریز
یہود سے ملاقات
کھجور کھانا
روزہ افطار کرنا
خرگوش بھگانا
پیشاب کی جگہ خون آنا
مرغ کا ٹھونگے مارنا
ٹڈیاں پکڑنا
دیگر خوابوں کا تذکرہ
سیدنا یوسف علیہ السلام کی زیارت
آدم علیہ السلام
حواعلیہم السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام
حضرت ہود علیہ السلام، حضرت لوط علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام ،حضرت یعقوب علیہ السلام
حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت شعیب علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام ،حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت زکریا علیہ السلام، حضرت یحییٰ علیہ السلام
حضرت خضر علیہ السلام،حضرت یونس علیہ السلام ، حضرت ایوب علیہ السلام،
حضرت محمدﷺ
نجات کی دعا
خواب نامہ
خواب میں بڑا سانپ دیکھنا
خواب میں خرید و فروخت کرنا
خواب میں نکاح کرنا
خواب میں ساز بجانا
جسم کا شل ہونا فالج پڑنا
بلی دیکھنا
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا وہ صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے اللہ تعالیٰ نے زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ یا ہفتے کا کو ئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں کی کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی خلقت کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک اسے ہر لمحہ عبادت میں گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے اور بعض مسلمانوں نے سال کے مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں طرح طرح کی عبادات کو دین میں شامل کر رکھا ہے جن کا کتاب وسنت سے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ سے نہ ملتا ہو وہ بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔انہی بدعات میں سے ماہ شعبان میں شب برات کے سلسلے میں من گھڑت موضوع احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے کی جانے والی بدعات ہیں۔زیر نظر کتابچہ ’’ ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں ‘‘ محترم خلیل احمد ملک صاحب کا مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے ماہ شعبان کے متعلق کتب احادیث میں وارد صحیح ، ضعیف او رموضوع روایات کو بیان کرنے کے بعد شب برات اورماہ ِشعبان میں دیگررواج پا جانے والی بدعات کی حقیقت کو دلائل کی روشنی میں خوب آشکارا کیا ہے ۔ اللہ تعالی اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
شب برات
ماہ شعبان سے متعلق بعض ضعیف و موضوع روایات
ماہ شعبان سے متعلق چند صحیح احادیث
ماہ شعبان کی بدعات اور انکا رد
پندرہ شعبان کو حلوہ پکانا
روحوں کی آمد کا عقیدہ
لیلۃ مبارکہ سے کیا مراد ہے
چند تفاسیر قرآن
محمد ﷺ کے اللہ کا رسول ہونے کی گواہی
صدقہ جاریہ
 

عبد المعز

محفلین
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبہ میں اصول فراہم کرتا ہے ، جاسوسی کے موضوع پر بھی اسلام نے راہنمائی فرمائی ہے۔ عام طور پر ہر چیز کے جواز عدمِ جواز کے حوالے سے دو جہت ،دو پہلو ہوتے ہیں چنانچہ جاسوسی کے بھی دو پہلو ہیں ایک جائز او ردوسرا ناجائز۔جائز پہلو یہ ہے کہ اسلامی ملک کونقصان دینے اور اس کو کمزور کرنے والے شرپسند عناصر کا کھوج لگانا اور ان کے منصوبوں کوناکارہ کرنا او ران کے غلط عزائم سے حکام کو اطلاع دینا یہ جائز ہے اور ناجائز پہلو یہ کہ مسلمانوں کی نجی زندگی میں کھوج لگانا اور ان کے بھید معلوم کرنا اس پہلو کوشریعت مطہرہ نے گناہ کبیرہ میں شمار کیا ہے ۔زیر نظر ''کتاب نظام جاسوسی ایک جائزہ اور اس کا شرعی حکم '' جاسوسی کے موضوع پر ایک اچھی کاوش ہے فاضل مصنف نے اس میں سب سے پہلے جاسوس کی لغوی واصطلاحی تحقیق اور جاسوسی کی تاریخ ،جاسوسی اصطلاحات اور پھر دورِ حاضر کی بین الاقوامی انٹیلی جنس ایجنسیوں کامختصراً تذکرہ کرنے کے بعد آخر میں جاسوسی کےحوالے سے شرعی نقطہ نظر کی وضاحت کی ہے اللہ تعالی مؤلف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
پیش لفظ
جاسوس یا جاسوسی
جاسوسی یا سراغ رسانی
جاسوسی کی ابتداء
انٹیلی جنس اور عالمی خفیہ ایجنسیوں پر ایک سرسری نظر
خفیہ مواصلات
مصنوعی سیارے اور جاسوسی نظام
حساس جاسوس ٹیکنالوجی
اسٹیلتھ ٹیکنالوجی
خلاء سے جاسوسی
نگران کیمرے
چینل اور کمپیوٹر
سفری ٹکٹ
خفیہ جاسوسی اصطلاحات
بین الاقوامی خفیہ ادارے خفیہ فری میسن
روٹری کلب کیا ہے؟
گلاڈیو
موساعد
موساد کا رکن بننے کے لیے شرائط
اسرائیل کا قیام
موساعد کے علاوہ دیگر خفیہ ادارے
گسٹاپو
ایف بی آئی
ایف بی آئی کا ہیڈ کوارٹر
ایف بی آئی کے اہم شعبے
سی آئی اے
ارکان اور اخراجات کا تخمینہ
سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی
کے جی بی
پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی
پاکستان کاؤنٹر انٹیلی جینس
بھارتی انٹیلی جینس سسٹم
بھارت اور را کے اصول اور پالیسی
ایم آئی سکس
برطانیہ کا محکمہ افواہ سازی
برطانیہ کی خفیہ ایجنسی
بلیک واٹر
پاکستان میں بلیک واٹر
حصہ دوم شرعی نقطہ نظر
جاسوسی کے ناجائز پہلو
جاسوسی کے جائز پہلو
اسلامی اصولو ں کے مطابق جاسوسی باعث ثواب ہے
انٹیلی جنس کی اسلامی اساس
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ
تحقیق کا حکم
پاکستانی انٹیلی جنس کے فرائض
نتائج
نشیمن کو درپیش خطرات
انٹیلی جنس کے کارکنوں کے فرائض اور ان کی تکمیل کا اسلامی و اخلاقی جواز
اختتامیہ
ایک فقہی مسئلہ
مسلمان کافروں کے معاون بن کر اپنے ہی مسلمانوں کی جاسوسی کریں؟
جاسوسی کا حکم
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو فرزند شاہ رفیع الدین ﷫اور شاہ عبد القادر﷫ ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔زیر نظر ترجمہ قرآن ''تفہیم القرآن ''حافظ عمران ایو ب لاہور ی﷾ کا ہے جوکہ اردو تراجم قرآن کے سلسلے میں ایک مفید اضافہ ہے جو مترجم کی محنت شاقہ اور علمی رسوخ کا نمونہ ہے ۔اس کی زبان سادہ اور اسلوب دل نشیں ہر عمر کے قاری کےلیے نافع اورمفید ہے ۔یہ جدید ترجمہ نہ صرف عربی متن کے قریب تر ہے بلکہ اس میں قرآن فہمی کے جملہ مصادر پیش نظر رکھتے ہوئے اسے جدید اسلوب سے ہم آہنگ کر نے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔ا س میں ہر ہر لفظ کا الگ الگ ترجمہ او رپھر پور ی عبارت کا رواں ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔اس ترجمہ سے دینی مدارس اور ترجمہ قرآن کی کلاسز کے طلباء واساتذہ بھی بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں ۔اللہ مترجم موصوف کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اسے تمام مسلانوں کے لیے نافع بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ''عقیدہ واسطیہ''بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امام ابن تیمیہ کی اس کتاب کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ وفاق المدارس السلفیہ میں الشیخ خلیل ہراس کی شرح شامل نصاب ہے۔زیرنظر کتاب''شرح عقیدہ واسطیہ سوالاً جواباً''شیخ عبد العریز السلمان کی عربی کتاب''الاسئلة والاجوبة الاصولية على العقيدة الواسطية''کا اردو ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت محترم مولانا محمد اختر صدیق ﷾ (فاضل جامعہ لاہوالاسلامیہ ،لاہو ر وفاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی اور مکتبہ اسلامیہ نے اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔ فاضل مصنف نے عقیدے کے مسائل کو عمدہ اور آسان فہم انداز میں پیش کیاہےیہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے کیوں کہ مصنف نے اسے عام فہم اورسلیس انداز میں سوالاً جواباً مرتب کیا ہے ۔کتاب ہذا کے مترجم محترم محمداختر صدیق ﷾ ماشا ء اللہ ایک قابل مدرس اور اچھے واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مصنف ومترجم ہیں سعودی عرب میں دعوتی ،تبلیغی او رتالیف وترجمہ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
خطبۃ الکتاب
مصنف کا عقیدہ
الحمد اور لفظ اللہ کا کیا معنی ہے
رسول کون ہے اور نبی کون ہے ؟
عقیدہ کے خطبہ میں مذکورہ ہدایت
دین کیا ہے؟
لا الہ الا اللہ کی شہادت اور اس کے ارکان
کیا زبان سے گواہی دینا کافی ہے
عبودیت اور رسالت کو یکجا کرنے میں حکمت
توحید کی تعریف کیا ہے؟
توحید اور اس کی اقسام
توحید ربوبیت
توحید الوہیت
توحید قولی
توحید اسماء و صفات کی ضد کیا ہے؟
اعتقاد کا معنی اور فرقہ ناجیہ
سنت کیا ہے اور اہل سنت والجماعت کون ہیں؟
اللہ تعالی پر ایمان
فرشتوں پر ایمان
رسولوں پر ایمان
دوبارہ اٹھنے پر ایمان
تقدیر پر ایمان
تحریف
تعطیل
تکییف
الاسماء الحنسیٰ
صفات کی اقسام
آیات و احادیث میں وارد صفات کے متعلق واجب نظریہ
اسماء وصفات میں الحاد کی پہچان
سورۃ الاخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے
آیت الکرسی
صفت حیات
صفت علم
ارادہ اور مشیت
صفت محبت
صفت رحمت
صفت الوجہ
دونوں ہاتھوں کا بیان
دونوں آنکھوں کی صفت
صفت عزت
صفت برکت
صفت قدرت
شرک اکبر اور اصغر
عرش اور کرسی
معیت اور اس کی اقسام
کلام الہی کی اقسام
قرآن کریم پر ایمان
دیدار الہی پر ایمان
آخرت پر ایمان
عذاب قبر اور اس کی نعمتیں
پل صراط
شفاعت اور لوگوں کی اقسام
جنت اور جہنم
تقدیر کی اقسام
تقدیر کو دلیل بنانے کا حکم
قول القلب سے مراد
اہل ایمان کے مراتب اور اس کی دلیل
اہل قبلہ کی تعریف
کبیرہ گناہ کی تعریف
فضائل صحابہ اور اہل سنت
ازواج مطہرات
نبی کریمﷺ اور اہل بیت
کرامت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آثار
اہل سنت کے اوصفاف اور خوبیاں
برائی کے انکار کے درجات
آپس میں محبت رحمت اور مہربانی کی ترغیب
صلہ رحمی
والدین کے ساتھ نیک سلوک
پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک
یتیم کے ساتھ حسن سلوک
اعلیٰ اخلاق اور برے اخلاق کے بعض نمونے
اہل سنت کا رستہ اور ان کا امتیازی وصف
 

عبد المعز

محفلین
دنیا میں جتنے بھی انبیاء ورسل تشریف لائے ان کی ہدایت کا نقطۂ آغاز توحید سے ہوا انسان کے لیے راس المال توحید ہی ہے جسے ہر زمانے میں اللہ کے بندوں نے مضبوط ہتھیاروں سے محفوظ رکھا۔ شرک اپنے رنگ وروپ بدل بدل کر نئے نئے ہتھاروں میں ملبوس ہمیشہ آتا رہا ہے او رآج بھی آرہا ہے اور وارثانِ نبو ت عقیدہ توحید کی حفاظت کےلیے ہر طرح کی خدمات پیش کرتے رہے ۔زیر تبصرہ کتاب ''انوار التوحید '' مولانا محمد صادق سیالکوٹی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مشرکانہ عقائد او ربدعتوں کی خوب قلعی کھولی ہے اور فاضل مصنف نے آیات قرآنی اور احادیث کے حوالے سے بتایا ہے کہ توحید کے اصل تقاضے کیا ہیں اور مسلمان جن خرافات میں الجھے ہوئے ہیں وہ خرافات کس قدر بے اصل او ردین کی روح کے مخالف اور توحید کی ضد ہیں ۔اور اس کتاب میں ایمان کی حقیت ،اللہ کی صفات،اور اسمائے حسنی کی بڑی تفصیل سے تشریح کی گئی ہے اور دین میں نکالی ہوئی بعض نئی باتوں(بدعات)کو حنفی فقہ کی کتب سے غلط ثابت کیا ہے ۔یہ کتاب اسلامی عقائد وتعلیمات سے واقفیت حاصل کرنے میں کافی معاون ثابت ہوسکتی ہے اس کتاب میں تقریبا ساڑھے تین صد مختلف نکات پرروشنی ڈالی گئ ہے اللہ تعالیٰ مولانا سیالکوٹی  کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 
آخری تدوین:

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
تبصرے
فہرست مضامین
خطبہ رحمت للعالمینؐ
پیش باز
ایمان کی حقیقت
ستہ ایمانیہ
اللہ کی یکتائی و یگانگی
اللہ تعالیٰ کی صفتیں
ذاتی صفات
فعلی صفات
صفات متشابہات
خدا تعالی کے ننانوے نام
اسم اللہ الاعظم
اسم اللہ کی خاصیت
المومن کی خاصیت
المذل کی خاصیت
الواسع کی خاصیت
الواحد الاحد کی خاصیت
الضار کی خاصیت
رسول خدا کے نام پڑھنے
رسولوں پر ایمان
بشریت اور رسالت لازم و ملزوم ہیں
رحمت عالم جنس بشر ہیں
کلمہ شہادت سے استدلال
ساوات سے بشریت پر استدلال
حنفی مذہب کی کتب عقائد
فرشتوں پر ایمان
منکرین تقدیر
قیامت پر ایمان
شرک کسے کہتے ہیں؟
افعال شرک کی تفصیل
شیطان کا فریب اور وسوسہ
شرکیہ کاموں سے فائدے
غیب کی چابیاں
ربیع کی شادی پر
سب بتوں سے خطرناک بت
اہل قبور کا عدم سماع
خدا کا پیغام بندوں کے نام
رسول خدا کا لرزہ خیز انداز
ہبہ جبریل کا مفہوم
نام رکھنے کا طریقہ
 

عبد المعز

محفلین
سورۃ الحجرات کےمضامین اورتفاسیر بالماثور کےمطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ سورۃ الحجرات ایک ہی دفعہ نازل نہیں کی گئی بلکہ حسب ضرورت اس کانزول کئی حصوں او رمختلف اوقات میں ہوا اس سورت کااجمالی موضوع اہل ایمان او رمسلمانوں کے ان امور کی اصلاح ہے جن کا تعلق ان کے باہمی معاملات او رمجمتع اسلامی سے ہوتاہے ۔زیر نظر کتاب '' تعلیم بصیرت''سورۃ الحجرات کے مضامین کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے فاضل مصنف نے اس کو دس تربیتی اسباق کی صورت میں پیش کیا ہے اس کتاب میں اخلاقی ،معاشرتی اور عقیدہ توحید سے متعلق ان تمام خرابیوں سے مکمل طور پرآگاہی موجود ہے جن کے بارے اللہ رب العزت نے سورۃ الحجرات میں علاج بتایا ہے ۔ بچوں کی اعلیٰ تربیت کے لیے اس کتاب کا ہر مسلمان کےگھر میں ہونا نہایت ضروری ہے درسی اسباق کی شکل میں کتاب کوبالکل آسان پیرائے میں ترتیب دیا گیا ہے کتاب ہذا کے مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، اور اس درجہ کی دیگر کتب کے ترجمہ وفوائد کی تکمیل کے علاوہ کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں اشاعت اسلام کے سلسلے میں اللہ تعالی ان کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
خطبہ مسنونہ
مقدمہ
تعارف سورۃ الحجرات
مشکل الفاظ کے معانی
پہلا سبق ایمان باللہ اور عقیدہ توحید
فصل اول ایمان کی تعریف اور اس کا معیار
فصل ثانی عقیدہ توحید
توحید ربوبیت
توحید الاسماء والصفات
توحید حاکمیت
توحید الوہیت
دوسرا سبق تمسک بالکتاب والحسنۃ
تیسرا سبق مقام رسالت اور اتباع سنت کا حکم
چوتھا سبق جنگوں میں میڈیا وار کا کردار اور اسلام کا حکم
پانچواں سبق اصلاح بین المومنین
چھٹا سبق معاشرتی برائیوں میں سے تمسخر
ساتواں سبق معاشرتی برائیوں میں سے بدگمانی تجسس اور غیبت
آٹھواں سبق اسلام میں فضل وشرف کا معیار
نواں سبق ایمان اور اسلام میں فرق بسیط کی وضاحت
جہاد فی سبیل اللہ
جہاد کی فرضیت
جہاد کی فضیلت
انفاق فی سبیل اللہ
جہاد سے فرار کا گناہ اور نقصان
دین اسلام .اللہ کا انعام
دسواں سبق فکر آخرت
 

عبد المعز

محفلین
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ۔برصغیرِ میں علوم اسلامیہ کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں﷫کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں او ر انہوں نے دوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان﷫ نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو آپ عرب وعجم کا سرمایۂ افتخار ہیں دنیا کی کوئی اہم لائبریری آپ کی تالیفات سے خالی نہیں ۔زیر نظر کتاب '' تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان'' مفسر القرآن علامہ نواب صدیق حسن خاں کی اردو زبان میں قرآن مجید کی مفصل تفسیر ہےجسے بجا طور پر قرآنی علوم کا انسائیکلوپیڈیا کہا جاسکتاہے۔ موصوف نے ''فتح البیان فی مقاصد القرآن '' کے نام سے عربی زبان میں بھی قرآن مجید کی ایک تفسیر لکھی ہے۔ نواب صاحب کی اردو تفسیر تقریبا 125 سال قبل 16 ضخیم جلدوں میں شائع ہو ئی تھی جس کی اردو اب پرانی ہوچکی ہے اور یہ کتاب تقریبا ناپید ہوچکی ہے۔ غالباً پاک وہند کے چند مکتبات ہی اس سے مزین ہونگے (الحمد للہ ادارہ محدث کی لائبریری میں یہ عظیم تفسیر موجود ہے ) آج سے 25 سال قبل ماہنامہ ''محدث'' لاہور نے اس کو نئے سرے سے ایڈٹ کروا کر قسط وار شائع کرنا شروع کیا تھا۔ نہ جانے یہ سلسلہ کیوں جاری نہ رہ سکا ۔اور دس سال قبل مکتبہ اصحاب الحدیث نے اس کی صرف پہلی جلد شائع کی جوکہ 3 پاروں پر مشتمل ہے ۔ بہر حال اس تفسیر کی اردو کو سہل اور آسان کرکے شائع کرناناشرین ِکتب اور بالخصوص جماعت اہل حدیث کے ذمے ایک قرض ہے۔ میرے حسنِ ظن کے مطابق اس کی اشاعت کاصحیح حق اشاعتِ کتب کے عالمی ادارے ''دار السلام کے ڈائریکٹر محترم مولانا عبد ا المالک مجاہد حفظہ اللہ ادا کرسکتے ہیں اللہ ان کے علم وعمل اور عمر میں برکت فرمائے (آمین) (م۔ ا)
 

عبد المعز

محفلین
رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے ۔نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں ۔او راسلامی تاریخ میں کئی ایسے واقعا ت موجو د ہیں کہ جب بھی کسی نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا تو اہل ایمان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے گستاخِ رسول کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔اور شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس موضوع پر الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کے نام سے مستقل کتاب تصنیف فرمائی ۔اور اسی طرح اس موضوع پر قاضی عیاض کی کتاب '' الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ بھی قابل ذکر ہے۔زیر نظر کتاب '' شاتم رسول ﷺ کی سزا'' اسی سلسلے کی کڑی ہے جوکہ مولانا محمود الرشید حدوٹی کی تصنیف ہے جس میں مولانا نے نبی کریم کی شان ِاقدس میں گستاخی کرنے والوں کے بارے میں قرآن کریم ، کتب احادیث میں وار ارشادات نبوی ، قرآنی آیات کے ذیل میں مفسرین کرام کی توضیحات اور فقہاء کرام کی فقہی آراء کو پیش کیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور اس کتاب کومقام رسالت کی معرفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
شاتم رسول ﷺ اور قرآن کریم
منکرین دین کو کیوں قتل کیا جائے؟
آپﷺ کا انکار سارے رسولوں کا انکار ہے
کفر کے سرداروں کو قتل کرنے کا حکم
مشرک اگر عہد شکنی کرے
کافر اگر دین میں طعن کرے
طعن و تشنیع کرنے والے کا عہد و پیمان
عہد شکنی اور طعن فی الدین کی سزا
دین کا مذاق اڑانے والے
کافروں کا مکر اللہ کی تدبیر
سرغنہ کفار کو قتل کرنے کی وجوہات
غصہ کیسے ختم ہوتا ہے؟
اللہ اور رسول اللہ کا مقابلہ کرنے کی سزا
تفہیم القرآن
تفسیر ابن کثیر
اللہ اور رسول اللہ کو ایذا دینے والوں کی سزا
تفسیر عثمانی
تفسیر ابن کثیر
تفسیر تیسیرالقرآن
روح المعانی
علامہ ابن تیمیہ
رسول اللہ ﷺ کو اذیت دینے والے کو دردناک عذاب
مذاق اڑانے والوں کو سنگین سزا
آپﷺ کو طعن کرنا کفر ہے
آپﷺ کے فیصلے سے روگردانی کرنے والے
آپﷺ کا فیصلہ نہ ماننے کی سزا قتل
آپﷺ کو اذیت دینے والے ملعون ہیں
رسول اللہ ﷺ کو ایذا دینے والے کی توبہ
آداب مصطفیٰﷺ
آپﷺ کا ایک اور ادب
تفسیر بغوی
تفسیر فتح القدیر
قاضی عیاض
شاتم رسول اور فرمان رسول ﷺ
نابینا نے اپنی ام ولد کو گالی دینے پر قتل کیا
یہودیہ عورت گالی دینے کی وجہ سے قتل
عصماء بنت مروان کو گالی دینے کی وجہ سے قتل کیا گیا
بوڑھے یہودی ابو عفک کے قتل کی وجہ
انس بن زنیم کے خون کو ہدر قرار دینے کی وجہ
جھوٹے کاتب کا عبرتناک انجام
سارہ گلوکارہ کی گلوکاری
ان عورتوں کے قتل کی وجوہات
عبداللہ بن خطل کا واقعہ
ابو جہل کے قتل کی وجہ
عبرت ناک موت کا منظر
عبداللہ بن الزبعری کا واقعہ
کعب بن زہیر بن ابی سلمٰی کا واقعہ
شاتم رسول ﷺ اور اجماع امت
شاتم رسول ﷺ اور حنفی مسلک
شاتم رسول ﷺ کے بارے میں حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کا عمل
شرمناک فلم میں دکھایا گیا گستاخانہ کردار
خاتمۃ الکتاب
 

طالوت

محفلین
یعنی امام ابو یوسف کے نزدیک توہین رسالت کے مجرم کی توبہ قبول کی جائے گی اگر نہ کرے تو قتل کیا جائے گا۔
 
Top