کاپی پیسٹ شدہ گند

قیصرانی

لائبریرین
مجھے شکایت ہے کہ "کچھ اراکین" نے یہ وطیرہ بنایا ہوا ہے کہ متنازعہ امور پر کسی کالم نگار کی تصویری پوسٹ کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ عام طور پر انسان اپنی رائے دینے کے بعد حوالہ دینے کی غرض سے دوسری سائٹس سے متن کا اقتباس پیش کرتا ہے یا پورا متن سامنے لاتا ہے۔ یا اگر کوئی دلچسپ خبر ہو تو اس پر اپنی طرف سے ایک دو فقرے لکھنا بھی بری بات نہیں

تعمیری مباحثے کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ انسان کی اپنی بھی کوئی رائے ہو۔ ایسے اراکین کو بار بار اشارہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس طرزِ عمل سے باز رہیں کہ اس سے محض فساد پیدا ہوتا ہے۔ تاہم ان کی روش نہ بدل سکی۔ "کاپی پیسٹ سرکار" کے نام سے مخاطب ہوئے، پھر بھی ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ براہ کرم انتظامیہ اس بارے کوئی وارننگ شارننگ دینا مناسب سمجھے تو دے دے کہ خدا کے بندے ایک یا دو فقرے اپنے بھی لکھ دیا کریں، محض دوسروں کا اگلا ہوا گند ہم تک پہنچانا مستحسن بات نہیں
 
عزیزامین

محفلین
ایک زمانہ تھا کہ کچھ لوگ ہر بات کا جواب شعر سے دیتے تھے۔ آج کل کے زمانے میں کچھ لوگ ہر بات کے جواب میں آرٹیکل دے مارتے ہیں۔ :)
اس میں کیا غلط بات ہے؟ اگر کسی کو میری طرح شاعری میں دلچسپی نہ ہو تو وہ کیا کرے؟
 
اوشو

لائبریرین
ان باتوں پر عمل کرنے پر کسی کو مجبور تو نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ دوسرے فریق کی طرف سے بھی کئی تحفطات سامنے آ سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک شکایت کے جواب میں مشورہ دیا گیا تھا کہ "نظر انداز کریں" کی سہولت استعمال کریں۔۔۔۔۔ سو میں نے کی۔ اور اب کافی افاقہ ہے :) بلکہ ایک "عظیم شاعر" سے تو جان چھوٹی۔ آپ بھی ایسا کر دیکھیں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
موقف اپنا پیش کیا جانا چاہیے خواہ کالم کا حوالہ دے دیا جائے ۔ تاکہ بحث کومثبت رکھا جاسے اور ممکنہ اعتراض کے رخ کو موقف پیش کر نے والے کی طرف رکھا جاسکے نہ کہ کالم نگار کی طرف جسے کچھ خبر ہی نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ان باتوں پر عمل کرنے پر کسی کو مجبور تو نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ دوسرے فریق کی طرف سے بھی کئی تحفطات سامنے آ سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک شکایت کے جواب میں مشورہ دیا گیا تھا کہ "نظر انداز کریں" کی سہولت استعمال کریں۔۔۔۔۔ سو میں نے کی۔ اور اب کافی افاقہ ہے :) بلکہ ایک "عظیم شاعر" سے تو جان چھوٹی۔ آپ بھی ایسا کر دیکھیں۔ :)
نظر انداز کا آپشن اچھی بات ہے لیکن جیسا کہ اوپر والی پوسٹ سے واضح ہے، ایسی باتیں فورم کے بنیادی اصولوں (غیر جانبداری، مذہبی آزادی، آزادی اظہارِ رائے وغیرہ) کو متائثر کرتی ہیں۔ دوسرا اگر ایسا کیا جائے تو بہت سارے اراکین کو کھلی چھوٹ مل جائے گی کہ وہ جو چاہے لکھتے پھریں کہ ان کی پوسٹ صرف ان کے ہم خیال احباب ہی پڑھ سکیں گے۔ انتظامیہ کے سامنے اور بھی بہت سارے امور ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ انفرادی طور پر ہر مراسلے کو شاید بروقت نہ پڑھ سکیں
 
عزیزامین

محفلین
میں اکثر ایسا ہی کرتا ہوں یہاں میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کے مجھے شاعری سے نفرت نہیں میں کبھی کبھی اسکا استعمال بھی کرتا ہوں پر ہر وقت نہیں۔
 
میرے خیال میں کوئی کالم یا خبر شئر کر کے اپنی رائے بھی دینی چاہئے۔
اگر آپ کوئی کالم یا خبر شئر یہاں شریک کر رہے ہیں تو ظاہر ہے آپ کو اس سے دلچسپی ہے اور عوام کی اس پر رائے دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں تو اس پر اپنا رد عمل یا نکتہ نظر بیان کرنا بہتر ہے تاکہ آپ پر یہ الزام نا آئے کہ آپ محض فساد کرانے کے لئے کوئی مواد شریک کر رہے ہیں۔ :)
لیکن ایک بات یہ بھی زہن میں رکھنی چاہئے کہ اگر کسی نے کوئی مواد شریک کیا ہے تو ضروری نہیں کہ ہم اسے پسند کریں یا اس سے اتفاق کریں ممکن ہے کچھ اور لوگ اسے پسند کرتے ہوں۔ جس طرح مواد شریک کرنے والے سے ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں ایسے ہی ہم سے متفق ہونا شریک کرنے والے یا کسی تیسرے رکن کا ہم سے یا شریک کرنے والے متفق ہونا ضروری نہیں ۔
جس کی جو بھی رائے ہو بہرحال اس کا احترام کرنا چاہئے اور ناپسندیدگی کی صورت میں رپورٹ کر دیں۔ یہاں انتظامیہ بھی تو کچھ کرنے کے لئے ہے! :)
 
قیصرانی بھائی بالکل درست فرما رہے ،مجھے ان کی بات سے اتفاق ہے ۔بعض لوگ بلا وجہ متنازع مسئلوں کو چھیڑ کر محفل کی فضا کو مستقل خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ہر ایک کا نام لینا مناسب نہیں ہے تاہم ایسے عناصر پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔انتظامیہ کو اس پر نوٹس لینا چاہئے ۔
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
قیصرانی بھائی بالکل درست فرما رہے ،مجھے ان کی بات سے اتفاق ہے ۔بعض لوگ بلا وجہ متنازع مسئلوں کو چھیڑ کر محفل کی فضا کو مستقل خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ہر ایک کا نام لینا مناسب نہیں ہے تاہم ایسے عناصر پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔انتظامیہ کو اس پر نوٹس لینی چاہئے ۔
بات تو آپ کی درست ہے مگر وہ کیا ہے کہ اکثر باتوں پر ہمارے یہاں پاکستان میں نوٹس "لیا "جاتا ہے جیسے وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا وغیرہ وغیرہ ۔ آپ کے ہاں نوٹس "لی" جاتی ہے؟:p
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
اس فعل کا حصہ جو کاپی پیسٹ پر مبنی ہے اس پر اعتراض کیا ہونا، لیکن آدھی گفتگو سے کنّی کترا کے نکل جانا اور کسی اور کا لفظی حاصل جمع اٹھا کر نشستِ بحث میں ردی کی صورت پھینک جانا بلا شبہ ایک انتہائی غیر مہذب حرکت ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو کاپی پیسٹ پر اعتراض ہے یا گند پر؟
کاپی پیسٹ ایک ایسا امر ہے جس سے مفر نہیں۔ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی حوالے سے جب ریفرنس دینا ہو تو کاپی پیسٹ ہی کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جب سیاست اور مذہب کے زمروں میں نیم جاہل لکھاریوں کی مضحکہ خیز بلکہ اشتعال انگیز تحاریر ہی کاپی پیسٹ کرنا ہو تو میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ پوسٹ کرنے والا رکن اس طرح کا گند لگا کر خود نکل لیتا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے شکایت ہے کہ "کچھ اراکین" نے یہ وطیرہ بنایا ہوا ہے کہ متنازعہ امور پر کسی کالم نگار کی تصویری پوسٹ کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ عام طور پر انسان اپنی رائے دینے کے بعد حوالہ دینے کی غرض سے دوسری سائٹس سے متن کا اقتباس پیش کرتا ہے یا پورا متن سامنے لاتا ہے۔ یا اگر کوئی دلچسپ خبر ہو تو اس پر اپنی طرف سے ایک دو فقرے لکھنا بھی بری بات نہیں

تعمیری مباحثے کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ انسان کی اپنی بھی کوئی رائے ہو۔ ایسے اراکین کو بار بار اشارہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس طرزِ عمل سے باز رہیں کہ اس سے محض فساد پیدا ہوتا ہے۔ تاہم ان کی روش نہ بدل سکی۔ "کاپی پیسٹ سرکار" کے نام سے مخاطب ہوئے، پھر بھی ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ براہ کرم انتظامیہ اس بارے کوئی وارننگ شارننگ دینا مناسب سمجھے تو دے دے کہ خدا کے بندے ایک یا دو فقرے اپنے بھی لکھ دیا کریں، محض دوسروں کا اگلا ہوا گند ہم تک پہنچانا مستحسن بات نہیں
بعض اوقات تو یہ کاپی پیسٹ اراکین اتنے بوکھلا جاتے ہیں کہ کچن کارنر میں سیاسی خبریں پھینک آتے ہیں گویا طالبان وہاں تیار ہوتے ہوں۔۔۔ :p

ویسے تفنن برطرف۔ میری ذاتی رائے میں بھی اراکین کو خود بھی کوئی لحاظ ہونا چاہیے۔۔۔ اگر آپ کوئی خبر لگا رہے ہوں تو اس کے ساتھ دو بول تبصرہ لگانے میں کیا ہرج ہے جبکہ آپ کا یہ روز کا تماشا ہو۔۔۔۔ ہاں جو کبھی کبھار بھول بھال کر جا پہنچا ہو اس کو تو معافی دی جا سکتی ہے۔
 
بات تو آپ کی درست ہے مگر وہ کیا ہے کہ اکثر باتوں پر ہمارے یہاں پاکستان میں نوٹس "لیا "جاتا ہے جیسے وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا وغیرہ وغیرہ ۔ آپ کے ہاں نوٹس "لی" جاتی ہے؟:p
تدوین کر دیا بتانے کا بہت شکریہ
پہلے وہی لکھا تھا پھر کنفیوز ہو گیا تھا ۔۔
 
arifkarim

معطل
ان باتوں پر عمل کرنے پر کسی کو مجبور تو نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ دوسرے فریق کی طرف سے بھی کئی تحفطات سامنے آ سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک شکایت کے جواب میں مشورہ دیا گیا تھا کہ "نظر انداز کریں" کی سہولت استعمال کریں۔۔۔۔۔ سو میں نے کی۔ اور اب کافی افاقہ ہے :) بلکہ ایک "عظیم شاعر" سے تو جان چھوٹی۔ آپ بھی ایسا کر دیکھیں۔ :)
اگر محفل کے تمام اراکین کی پوسٹس تک پڑھنے کی برداشت نہیں ہے تو اصل زندگی میں کیا کرتے ہوں گے؟ ہمارے معاشرے سے بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور انتہا پسندی ایک لمحہ فکریہ ہے۔ آزادی اظہار کو نظر انداز کرنا بھی ایک قسم کی انتہا پسندی اور عدم رواداری میں شمار ہوتا ہے۔

جس کی جو بھی رائے ہو بہرحال اس کا احترام کرنا چاہئے اور ناپسندیدگی کی صورت میں رپورٹ کر دیں۔
یا معمول کے مطابق اسکے خلاف 'مضحکہ خیز' یا 'غیر متفق' جیسی منفی ریٹنگ سے نواز دیں؟ :)

کاپی پیسٹ ایک ایسا امر ہے جس سے مفر نہیں۔ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی حوالے سے جب ریفرنس دینا ہو تو کاپی پیسٹ ہی کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جب سیاست اور مذہب کے زمروں میں نیم جاہل لکھاریوں کی مضحکہ خیز بلکہ اشتعال انگیز تحاریر ہی کاپی پیسٹ کرنا ہو تو میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ پوسٹ کرنے والا رکن اس طرح کا گند لگا کر خود نکل لیتا ہے
میں نے تو اول دن ہی سے محفل کے منتظمین کو ان دو زمروں یعنی سیاست اور مذہب کا مکمل طور صفایا کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ ان میں سوائے متنازعات کے کچھ بھی پوسٹ نہیں ہوتا۔ دوسرا وہاں طرح طرح کی پابندیاں بھی ہیں اور کچھ ذیلی زمروں میں کچھ بھی ماڈریشن کے عمل میں سے گزرے بغیر نظر نہیں آتا۔ ایسے میں ان زمروں کا پھر بھی قائم رکھنا سمجھ سے باہر ہے کہ کس بنیاد پر یہ دو زمرےاردو کی ترویج اور ترقی کا کام کر رہے ہیں ،خاص کر کےجب ان میں آزادی اظہار پر بھی پابندیاں ہوں، متنازعاتی مواد کی وجہ سے :(
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top