ڈون لوڈ کے گے فونٹ کو کورل ڈرا میں کیسے استعمال کیا جائے

فہیم

لائبریرین
اصل میں فہیم انکل عربی کیبورڈ اسلئے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ کورل ڈرا میں اردو ی ہ وغیرہ کی کوئی اسپورٹ نہیں ہے :)
اب جس اردو فانٹ میں عربی ی ہ نہیں ہوگی وہ کورل میں انکے عربی کیبورڈ سے بھی اردو نہیں لکھ پائے گا!


نہ جی میں عربی کیبورڈ یوز نہیں کررہا۔
بلکہ اردو ہی ہے۔
 
میں نے فہیم والا کی بورڈ میں بھی استعمال کردیکھا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوامیں نے جےسے ہی لفظ الٰہی کے اوپر کھڑا زبر لگایا حروف الگ الگ ہوگئے اور نا ہی ی اور ہ میں وصل قائم ہوسکا
 

فہیم

لائبریرین
میں نے فہیم والا کی بورڈ میں بھی استعمال کردیکھا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوامیں نے جےسے ہی لفظ الٰہی کے اوپر کھڑا زبر لگایا حروف الگ الگ ہوگئے اور نا ہی ی اور ہ میں وصل قائم ہوسکا

اس کی بھی ایک جگاڑ ہے۔
وہ یہ کہ آپ پہلے جو لکھنا ہے لکھتے جائیں۔ حتٰی کہ وہ لفظوں کی جگہ ڈبے ڈبے لکھے آنے لگیں۔
لیکن آپ کو جو لکھنا ہے وہ لکھ لیں۔ اور بعد میں اس پر فونٹ اپلائی کریں۔
امید ہے کہ اسطرح آپ نے جو کچھ لکھا ہوگا وہ درست حالت میں سامنے آجائے گا۔

اکثر یہی ہوتا ہے کہ جب کورل میں اردو کی بورڈ سیلیکٹ کیا جائے تو کورل بائی ڈیفالٹ "عربیک ٹرانسپیرینٹ" فونٹ سلیکٹ کرلیتا ہے۔
اور اسی فونٹ میں یہ مسائل آتے ہیں۔ لیکن جب مکمل لکھ کر کوئی دوسرا اردو کا فونٹ اپلائی کیا جائے تو معاملہ درست ہوجاتا ہے :)
 
Top