ڈون لوڈ کے گے فونٹ کو کورل ڈرا میں کیسے استعمال کیا جائے

babarawan

محفلین
السلام علیکم
جناب میں نے جمیل نوری اور دیگر فاونٹ ڈاون لوڈ کے ھیں اور کورل ڈرا میں اردو لفظ شو نھئن ھو رھے plz help me how to use these font in corel draw
 

الف عین

لائبریرین
میری معلومات کے مطابق یہ نستعلیق فانٹس صرف کورل ڈرا کے مڈل ویسٹرن ایڈیشن میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ آپ کا کون سا ورژن ÷اڈیشن ہے؟
 

dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا کے مڈل ایسٹ کے ٹیکنیکل سپورٹ پرسن محمد یا احمد نام تھا غالبا سے رابطہ ہوا تھا۔ تو انہوں نے کہا تھا کہ کورل ایکس فائیو x5 میں لیگیچر سپورٹ شامل ہوگی۔ لیکن ریلیز ہونے کے بعد اس میں یہ سپورٹ شامل نہیں تھی۔ البتہ نسخ کے فونٹ پہلے سے کہیں بہتر استعمال ہوسکتے ہیں۔
 
نستعلیق کورل ڈرا میں بہت ہی کامیابی سے چل رہا ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہاں البتہ اس کے لئے آپ کو انپیج عربیک فونیٹک کی بورڈ استعمال کرنا ہوگا
گو کہ یہ عربیک فونٹیک کی بورڈ کہلا تا ہے مگر اردو بہت ہی عمدگی سے لکھتا ہے ۔ میں کافی دنوں سے استعمال کر رہا ہوں ۔۔۔۔
 

گل خان

محفلین
بھائی خزائن الہدیت کا عربیک اردو کی بورڈ میرے پاس درست کام کر رہا ہے۔۔۔۔فیض لاہوری اور جمیل نوری درست لکھے جاتے ہیں۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
میں ایک مزے کی بات بتاؤں کے میں تو کورل 12 وہ بھی بغیر مڈل ایسٹ ورژن میں مزے میں تمام فونٹ میں لکھ لیتا ہوں۔
یہ دیکھیں۔


Untitled-1copy.jpg
 
کورل ڈرا 15 میں بھی اسی طرح چل رہا ہے ۔ اور ہاں مجھے تو آج تک کورل ڈرا کا مڈل ایسٹرن ورزن کہیں نظر نہیں آیا یہاں پہلی بار پڑھ رہا ہوں ۔ البتہ اڈوبی کے ہیں مڈل ایسٹرن ورزن ۔۔۔۔
اگر کسی بھائی کے پاس ہے تو برائے مہربانی لنک بھیجے ۔۔۔۔۔ شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
ہمیں بھی تو اس بیش قیمت ٹپ سے آگاہ فرمائیں نا

خاص تو کچھ نہیں بس اردو کے ساتھ ساتھ سسٹم میں ایسٹ ایشین لینگویج سپورٹ بھی انسٹال رکھیں۔
اور دوسرا شاید میرا کیبورڈ جو کے میرا ہی ہم نام ہے وہ تھوڑا اسپیشل بنا ہوا ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم یہ ٹپ تم اگر ایک علیحدہ پوسٹ میں شئیر کرو تو اس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔
 

طمیم

محفلین
درج بالا پوسٹ کو جب کورل ڈرا میں دو مختلف کی بورڈ کے ساتھ ٹائپ کیا تو درج ذیل منظر سامنے آیا ہے۔ اسی طرح جب لفظ اردو محفل لکھا تو وہ بالکل درست نظر آرہا ہے۔ کورل ڈرا میرے پاس تو سارے لیگیچر کو درست نہیں پیش کرتا۔ یہ کورل ڈرا کا جرمن ورژن ہے۔
corel.gif
 

فہیم

لائبریرین
آج انشاءاللہ گھر جاکر اس بارے میں ایک تفصیلی لیکن سادہ اور آسانی سے سمجھ آجانے والی پوسٹ کرتا ہوں۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ، انتظار رہے گا
میرے پاس ونڈوز 7، کورل 13 ہے اور اردو ایم ایس ورڈ میں خوب کام کرتی ہے پر کورل میں کوئی سین نہیں ہے
 

arifkarim

معطل
اصل میں فہیم انکل عربی کیبورڈ اسلئے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ کورل ڈرا میں اردو ی ہ وغیرہ کی کوئی اسپورٹ نہیں ہے :)
اب جس اردو فانٹ میں عربی ی ہ نہیں ہوگی وہ کورل میں انکے عربی کیبورڈ سے بھی اردو نہیں لکھ پائے گا!
 
Top