آصف اثر
معطل
ہمممم۔
مجھے علم تھا آخر میں وہی پرانی ون ٹو تھری، فور۔۔۔ کی گردان چلے گی۔
ہمممم۔
بارہ۔ہمممم۔
مجھے علم تھا آخر میں وہی پرانی ون ٹو تھری، فور۔۔۔ کی گردان چلے گی۔
آصف اثر
اب تک آپ اس لڑی پر دس مراسلے لکھ چکے ہیں۔ ان میں سےایک میں بھی کوئی ایسی دلیل نہیں جو حقیقی دنیا کے مشاہدے اور ڈیٹا پر مشتمل ہو۔ کیا اس کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ آپ کے پاس کوئی ایسی دلیل سرے سے ہے ہی نہیں، اس لیے موضوع بدلنے اور دوسروں کے ایمان پر اعتراضات اٹھانے کی red herring کا استعمال کیے جا رہے ہیں؟
آپ کو گنتی مبارک ہو۔
تیرہ۔آپ کو گنتی مبارک ہو۔
آپ کے اس دعوے کی رو سے آپ یہ کہہ چکے ہیں کہ شریعت ارتقا کے حق میں اشارہ کرتی ہے۔تیرہ۔
تیرہ تبصرے کر چکے۔ ایک بھی ایسی دلیل نہیں کہ جس میں آپ نے کسی ایسے حقیقی ڈیٹا کی طرف اشارہ کیا ہو جو ارتقاء کو غلط ثابت کرتا ہو۔
سارا زور دوسروں کے ایمان پر انگلیاں اٹھانے اور ان کو قادیانیوں کے ساتھ جوڑنے پر ہے۔
البتہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ارتقا محض سائنس کی ڈومین کا موضوع ہے تو یہ آپ کے پہلے دعوے کی نفی کرنے کے ساتھ ساتھ اتنے اہم موضوع پر شرعی احکامات سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔ جس کا ثبوت آپ کی جانب سے ویکیپیڈیا اور چند دیگر لنکس دے کر جان چھڑانے کی کوشش ہے۔جہاں تک الوہی توجیہ کی بات ہے تو ارتقاء کی بھی الوہی توجیہ ہو سکتی ہے کہ خدا نے زندگی کو ارتقاء کے عمل کے ذریعے پیدا کرنا پسند کیا۔ ایسے میں حقیقتاً کیا ہوا، اس میں آپ فرق مذہبی اندازوں کے ذریعے کر ہی نہیں سکتے اور آپ کو بہرحال حقیقی دنیا کے مشاہدے کی طرف ہی آنا پڑے گا۔ تو مہربانی کر کے سائنس کی ڈومین میں آنے والے موضوع کو سائنس ہی کی طرح ٹریٹ کریں۔
اگر آپ شریعت کو اس قابل نہیں سمجھتے تو برملا کہہ دیں کہ شریعت میں اس حوالے سے کوئی رہنمائی نہیں ہے۔ بات اتنی سی ہے۔ لیکن آپ یہ بھی ثابت نہیں کرسکتے۔ چیلنج سمجھ کر ہی کچھ ہمت کریں۔تیرہ۔
تیرہ تبصرے کر چکے۔ ایک بھی ایسی دلیل نہیں کہ جس میں آپ نے کسی ایسے حقیقی ڈیٹا کی طرف اشارہ کیا ہو جو ارتقاء کو غلط ثابت کرتا ہو۔
سارا زور دوسروں کے ایمان پر انگلیاں اٹھانے اور ان کو قادیانیوں کے ساتھ جوڑنے پر ہے۔
کیا واقعی؟ میرے الفاظ تو یہ ہیں۔آپ کے اس دعوے کی رو سے آپ یہ کہہ چکے ہیں کہ شریعت ارتقا کے حق میں اشارہ کرتی ہے۔
اور یہجہاں تک الوہی توجیہ کی بات ہے تو ارتقاء کی بھی الوہی توجیہ ہو سکتی ہے کہ خدا نے زندگی کو ارتقاء کے عمل کے ذریعے پیدا کرنا پسند کیا۔ ایسے میں حقیقتاً کیا ہوا، اس میں آپ فرق مذہبی اندازوں کے ذریعے کر ہی نہیں سکتے اور آپ کو بہرحال حقیقی دنیا کے مشاہدے کی طرف ہی آنا پڑے گا۔ تو مہربانی کر کے سائنس کی ڈومین میں آنے والے موضوع کو سائنس ہی کی طرح ٹریٹ کریں۔ آپ خود کو ہر جگہ سائنس کا طالب علم بتاتے ہیں۔ ایسے میں ارتقاء پر سائنسی نکتہ نظر سے بحث کرنے میں آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
ارتقاء کے متعلق مسلمانوں میں مختلف سکول آف تھاٹ اور ان کے دلائل کی تفصیل پر ایک مختصر ریسرچ پیپر۔
Ghafouri-Fard, S., & Akrami, S. M. (2011). Man evolution: An Islamic point of view. European Journal of Science and Theology, 7(3), 17-28.
PDF: https://www.researchgate.net/profil...nt_of_view/links/56b1c22308aed7ba3fec0c4e.pdf
اسی طرح وکیپیڈیا پر بھی کافی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے کہ کیسے شرعی ذرائع ہی کی مختلف تشریحات کرتے ہوئے لوگ مختلف نتیجوں پر پہنچتے ہیں۔
Islamic views on evolution - Wikipedia
ایسے میں صرف مذہبی نصوص کی تصوراتی تشریحات پر مبنی اپروچ کی کمزوریاں واضح نظر آ رہی ہیں۔ ایک ایسی اپروچ جو مختلف لوگوں کو مختلف نتائج تک پہنچا رہی ہو، درست اور غلط کا فیصلہ کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ آپ کو حقیقی دنیا کے مشاہدے کی طرف بہرحال آنا ہی پڑے گا۔
آپ حقیقی ڈیٹا کے تجزیے سے اتنا کترا کیوں رہے ہیں؟ یہ اصرار کیوں کر رہے ہیں کہ اسلام میں حقیقی مشاہدے کی کوئی گنجائش نہیں؟ کیا یہ جتا کر کہ اسلام حقیقی دنیا سے الٹ دعوے کرتا ہے، آپ اسلام کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی ڈیٹا قرآن سے اختلاف کرتا ہے؟ ایسے میں مسئلہ تو آپ کی سوچ میں ہے کہ آپ اتنے بڑے بول بولنے کے باوجود شریعت کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ ایک غیر جانبدار تجزیے میں اپنے آپ کو درست ثابت کر سکے۔اگر آپ شریعت کو اس قابل نہیں سمجھتے تو برملا کہہ دیں کہ شریعت میں اس حوالے سے کوئی رہنمائی نہیں ہے۔ بات اتنی سی ہے۔ لیکن آپ یہ بھی ثابت نہیں کرسکتے۔ چیلنج سمجھ کر ہی کچھ ہمت کریں۔
میرے نزدیک شریعت کی اہمیت انسانی ڈیٹا سے زیادہ ہے۔ جب کہ آپ صرف انسانی ڈیٹا پر اصرار کرکے شریعت سے بھاگنا چاہتے ہیں۔کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی ڈیٹا قرآن سے اختلاف کرتا ہے؟ ایسے میں مسئلہ تو آپ کی سوچ میں ہے کہ آپ اتنے بڑے بول بولنے کے باوجود شریعت کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ ایک غیر جانبدار تجزیے میں اپنے آپ کو درست ثابت کر سکے۔
پندرہ۔
یہ تو الفاظ گھما کر آپ یہی کہہ رہے ہیں کہ شریعت، حقیقی دنیا کے مشاہدے کے مقابلے میں غلط ثابت ہوتی ہے۔میرے نزدیک شریعت کی اہمیت انسانی ڈیٹا سے زیادہ ہے۔ جب کہ آپ صرف انسانی ڈیٹا پر اصرار کرکے شریعت سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
آپ قادیانیوں کی طرح شریعت کواس قابل نہ سمجھ کر یہ ابہام پھیلانا چاہتے ہیں
ماڈرن بیالوجی کو ارتقاء کے بغیر سمجھنا ناممکن ہےایک سوال اٹھتا ہے کہ کیا ارتقاء کا نظریئے کائناتی زندگی کے بارے میں تمام (نوعیت کے) سوالات کا جواب دیتا ہے ؟
زیادہ عمومی انداز میں یہ کہ ارتقاء کے نظریئے کی حدود کیا ہیں ؟
کیا یہ بلا حدود و ثغور ایک "مکمل" مسلمہ حقیقت ہے ؟
فرض کرتےہیں آپ کے پاس مشاہداتی ڈیٹا نہ ہو تو پھر آپ کے ایمان کا کیا ہوگا؟یہ تو الفاظ گھما کر آپ یہی کہہ رہے ہیں کہ شریعت، حقیقی دنیا کے مشاہدے کے مقابلے میں غلط ثابت ہوتی ہے۔
ورنہ اگر آپ کے نزدیک انسان کا اکٹھا کیا ہوا ڈیٹا غلط ہے تو آپ اس کی کمزوریاں کیوں نہیں بیان کر دیتے؟
سترہ۔
بائیو ڈائیورسٹی کی جو تشریح ارتقاء کے ذریعے ہوئی اس سے بہتر کوئی تھیوری ہے ہی نہیں کیوں کہ اسے سائنسی مشاہدات کی تصدیق سے اخذ کیا گیا ہے ۔ یہ نظریہ کئی اشکال میں سیکڑوں سالوں سے موجود ہے لیکن ہمارے ہاں عموماََ (چارلس ڈارون) سے منسوب کردیا جاتا ہے ۔ اس نے بائیو ڈائیورسٹی کے متعلق گہرے مشاہدات اکٹھے کیے اور ان تمام مشاہدات کو چرچ کے روایتی تصورات سے تصادم کی شکل بھی دی۔ اس طرح یہ ارتقاء مذہبی پابندیوں سے چھٹکارا پانے کا ایک ذریعہ اور رفتہ رفتہ اسے ایک جدید مذہب بنا دیا گیا جو سائنسی مشاہدات کی بنیادوں پر استوار ہونے کی وجہ سے بطور ٹوٹل سالوشن پیکج بن گیا بے مذہب لوگوں کو سوار ہونے کے لیے ایک رافٹ مل گئی ۔ حقیقت میں اس کا مذہب سے کوئی اصلی تعلق نہیں ۔ماڈرن بیالوجی کو ارتقاء کے بغیر سمجھنا ناممکن ہے
اٹھارہ۔فرض کرتےہیں آپ کے پاس مشاہداتی ڈیٹا نہ ہو تو پھر آپ کے ایمان کا کیا ہوگا؟
کیا یہ بہانا کرکے کہ ہمارے پاس چوں کہ ڈیٹا موجود نہیں لہذا قرآن سے ختمی فیصلہ نہیں کرایا جاسکتا، ایک مسلمان کے لیے درست طرز فکر ہوسکتاہے؟
اس کو ایک دوسرے پہلو سے بھی دیکھیے کہ آج سے سو سوا سو سال تک ہی سہی، قرآن مجید کو نازل ہوئے تقریبا 1300 سال ہوئے ہیں۔ کیا اس دوران معاذاللہ قرآن مجید اس بات کو بیان کرنے سے قاصر رہا کہ جو کتابِ مبین انسان جیسی عظیم الشان مخلوق پر نازل ہوئی، وہ خود ان ہی کے حوالے سے مبہم رہا، حالاں کہ قرآن کا مخاطب ہی انسان ہے؟
ایک بار پھر اصل موضوع پر بات کرنے کے بجائے لوگوں کے ایمان پر انگلیاں اٹھانا اور ان پر "قادیانی" کا لیبل لگانا۔اوپر سے کھلم کھلا احکامِ الہی کے بارے میں ابہام پھیلانے کا قادیانی طرزِ عمل۔
ڈیٹا پر بات کرنے کے لیے کسی کا ملحد ہونا ضروری کیوں ہے؟ غیر متعلقہ۔لہذا اس ضمن میں اگر آپ کسی بھی صورت صرف اور صرف ڈیٹا پر اصرار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے تو پھر کسی ایسے فرد کو یہاں آئی ڈی بنا کر دیجیے جو غیر مسلم ہو اور خصوصا ملحد ہو، تاکہ میرا یہ بہانا ختم ہوسکے کہ پہلے شرعی احکامات کی روشنی میں بات ہوگی پھر ڈیٹا کے سہارے۔
یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں اگر آپ اس معاملے پر کوئی علم رکھتے ہیں۔ ورنہ جب علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کرنا بہتر طرز عمل ہوتا ہے۔بالفاظ دیگر آپ کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ آپ ڈیٹا کی مدد سے یہ بات ثابت ہوتا دیکھ سکے کہ ارتقا مشاہداتی پیمانے پر کیوں غلط ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ آپ کو یہ خوف کیوں ہے کہ اگر آپ نے حقیقی مشاہدے کا جائزہ لیا تو وہ شریعت سے متصادم ہو جائے گا؟ مسلمان کا یقین تو یہ ہوتا ہے کہ حقیقی دنیا کا مشاہدہ قرآن کی پوزیشن کو مضبوط کر سکتا ہے، کمزور نہیں۔جب کہ آپ دوسروں کے کمزور دلائل پر تکیہ کرنے کے بجائے خود اس بات کی وضاحت کریں کہ کیوں شریعت اتنے اہم واقعے کے حوالے سے ہماری رہنمائی نہیں کرسکتی۔