ارتقاء کے متعلق مسلمانوں میں مختلف سکول آف تھاٹ اور ان کے دلائل کی تفصیل پر ایک مختصر ریسرچ پیپر۔
Ghafouri-Fard, S., & Akrami, S. M. (2011). Man evolution: An Islamic point of view.
European Journal of Science and Theology,
7(3), 17-28.
PDF:
https://www.researchgate.net/profil...nt_of_view/links/56b1c22308aed7ba3fec0c4e.pdf
اسی طرح وکیپیڈیا پر بھی کافی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے کہ کیسے شرعی ذرائع ہی کی مختلف تشریحات کرتے ہوئے لوگ مختلف نتیجوں پر پہنچتے ہیں۔
Islamic views on evolution - Wikipedia
ایسے میں صرف مذہبی نصوص کی تصوراتی تشریحات پر مبنی اپروچ کی کمزوریاں واضح نظر آ رہی ہیں۔ ایک ایسی اپروچ جو مختلف لوگوں کو مختلف نتائج تک پہنچا رہی ہو، درست اور غلط کا فیصلہ کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ آپ کو حقیقی دنیا کے مشاہدے کی طرف بہرحال آنا ہی پڑے گا۔
حضرت آپ اپنے دئیے گئے لنکس پہلے خود پڑھ لیں، پھر بات کریں۔ اس سے پہلے بھی آپ اپنی اسی عادت کی وجہ سے کئی بار شرمندگی اٹھا چکے ہیں۔ لہذا نہیں چاہتا اب بھی ایسا ہو۔
دوسرا اہم نکتہ جس کے متعلق اس سے قبل بھی توجہ دلا چکا ہوں کہ پاکستانی سائنسی طالب علموں کا بیشتر حصہ لکیر کے فقیر سے زیادہ کچھ نہیں۔ جو لوگ اپنے دماغ سے نہیں سوچتے وہ ایسے ہی کمزور دلائل لے کر گھومتے پھرتے ہیں۔
کیا اس طرح کے لنکس دے کر آپ خود کو اس دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں کہ چوں کہ جن لوگوں نے اس موضوع پر کمزور دلائل کے ساتھ بات کی ہے، لہذا اب اس حوالے سے کوئی ٹھوس دلائل نہیں دیے جاسکتے۔ کیا دوسروں کے کمزور دلائل ہی آپ کے نزدیک ختمی فیصلہ کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں؟
کیا اسی طرح کے نتائج سائنسی علوم میں دیکھنے کو نہیں ملتے جب ایک تھیوری مکمل درستی کے ساتھ کسی بات کی وضاحت نہیں کرپاتی تو بجائے اس کے کہ چوں کہ یہ تھیوریاں کمزور ہیں لہذا اس موضوع پر بات کرنا فضول ہے۔ انہوں نے ان تھیوریز کو یا تو بہتر کیا اور یا ان کے متبادل زیادہ حقیقی تھیوریز لے کر آگے بڑھے۔
مزید یہ بات بھی اہم ہے کہ آپ ویکی پیڈیا کا وہ لنک بطورِ دلیل مہیا کررہے ہیں جہاں اسلام شناسی کی یہ حالت ہے کہ قادیانی لابی کی نظریات کو مسلمانوں کے کھاتے میں ڈال کر عامۃ المسلمین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جب کہ چند خود ساختہ سرویز کا بھی سہارا لیا گیا ہے۔
اگر آپ کے نزدیک ارتقا پر یہی دلائل دیے جاسکتے ہیں جن میں قرآن کو نعوذباللہ مبہم کہہ کر ملحدین اور ان سے متاثرہ چند ایک عناصر کے دلائل کو زیادہ وزنی قرار دیا گیا ہے تو یہ قادیانی لابی کی طرح آپ کی اسلام شناسی کا بین ثبوت ہے۔
جہاں تک حقیقی مشاہدے کی بات ہے تو یہ دعوت میں آپ کو پچھلے مراسلے میں دے چکا ہوں کہ اگر آپ چاہیں تو دونوں حوالوں سے بہ یک وقت بات ہوسکتی ہے۔ لیکن آپ کے ساتھ مسئلہ ہی یہ ہے کہ آپ دوسروں کے کمزور دلائل کا سہارا لے کر ہمت نہیں کرپارہے۔