چٹکلے

شمشاد

لائبریرین
بس تو پھر مٹھائی اور پگڑی لے کر آ جائیں، ہم آپ کو اپنے شاگردوں میں خاص مقام عطا فرمائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
“بیٹی جب سے تم لندن سے پڑھ کر واپس آئی ہو تم مجھے بابا کی جائے ڈیڈ کہنے لگی ہو۔“ ایک باپ نے اپنی لندن پلٹ بیٹی سے پوچھا۔

“ وہ بات یہ ہے ڈیڈ کہ بابا کہنے سے میری لپ سٹک خراب ہو جاتی ہے۔“ لندن پلٹ بیٹی نے جواب دیا۔
:cry: :cry: :cry:
 
ظفر احمد

محفلین
مٹھائی کا بندوبست تو میں کر دیتا ہوں پر کسی کی پگڑی مجھ سے نہیں اتر سکتی یہ کام کسی اور سے کروا لیں گے
 
تفسیر

محفلین

افہام و تفہیم​

ایک چھوٹی سی بچی نے اپنی ٹیچر کو بتایا
“ رات کو میں ڈیڈی کے ساتھ سویاتھا“۔
ٹیچر نے اس کی اصلاح کے خیال سے فقرے کو درست کرکے دہرایا۔
“ رات کو میں ڈیڈی کے ساتھ سوئ تھی“۔
بچی یہ فقرہ سُن کر سوچنے لگی، پھر بولی۔
“ یہ اس وقت ہوا ہوگا جب میں سوچکا تھا“۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تفسیر نے کہا:

قککک، بہت عمدہ تفسیر بھیا :D
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی ریڈیو سن رہے تھے۔ دوسرے نے پوچھا یہ کون سا سٹیشن لگا رکھا ہے، وہ بولے، جالندھر۔

دوسرا کہنے لگا، جالندھر کی بجلی کیوں خرچ کرتے ہو۔ لاہور لگاؤ تا کہ ان کی بجلی خرچ ہو۔
 
ظفر احمد

محفلین
ایک پولیس والے نے ایک دیھاتی کو پکڑا اور پوچھا کہ کیا تم نے رانا ڈاکو دیکھا ہے۔

اس نے کہا آپ یہاں سے تیسری گلی سے نکلیں گے تو سامنے ہی تین بڑی گلی آئیں گی پہلی گلی چھوڑ دینا دوسری میں جانا دوسری کو چھوڑ کر تیسری گلی میں مڑ جانا جیسے ہی تیسری گلی میں مڑو گے وہاں بھی تین چھوٹی گلی ہوں گی پہلی گلی میں مت جانا دوسری میں بھی مت جانا اور تیسری گلی میں جاتے ہی لائن سے تین گھر نظر آئیں گے پہلے کا دروازہ نیلا ہے اسے مت بجانا دوسرے کا کالا ہے اسے تو کبھی بھی غلطی سے مت بجانا پر تیسرے گھر کا دروازہ لکڑی کا ہے اس پر سفید رنگ ہے اس کا دروازہ کھولنا دروازہ اندر سے بند ہوگا تین بار دروازہ بجانا پھر دروازہ کھلنے پر کہنا ہمیں اندر جانا ہے وہ اندر جانے کی اجازت دے دیگا۔

اندر چلے جانا اندر تین کمرے ہونگے پہلا چھوٹا کمرہ ہے وہ استعمال میں نہیں آتا اور دوسرا کمرا میرے بھائی کا ہے اسے چھوڑ کر تیسرے کمرے میں چلے جانا کمرے میں تین الماری ہونگی پہلی لکڑی کی ہے اسے چھوڑ کر دوسری الماری جو اسی کے برابر میں ہے اسے بھی چھوڑ کر تیسری الماری کھولنا اس میں تین درازے ہین پہلی اندر سے بند ہوگی دوسری میں کچھ نہیں ہے تیسری میں تین تصویریں ہونگی۔ پہلی تصویر چھوڑ دینا پھر دوسری چھوڑ دینا جو تیسری تصویر ہے وہ میری ماں کی ہے میں اپنی ماں کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے اس ‌ڈاکو کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے :twisted: ۔
 
صاحب

محفلین
پہلا سردار جی:

مونا سنگھ باہر موسم کیسا تھا

مونا سنگھ:

باہر اتنی دھند ہے کہ پتہ ہی نہیں چل رہا کہ موسم کیسا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی گھر سے باہر نکلے، دروازے کے آگے کیلے کا چھلکا پڑا تھا۔ وہ اسے دیکھ دیکھ کر ہنسنے لگے۔

قریب سے گزرنے والے نے پوچھا “ سردار جی کیا بات ہے؟ کیوں ہنس رہے ہیں؟“

کہنے لگے “ او جی مینوں اج فیر پھسلنا پئے گا۔“
 
تیشہ

محفلین
:D ماورہ ،

کسی شخص نے بس میں بیٹھی ہوئی ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا ۔ ۔ ، معاملہ عدالت تک پہنچا
مجسڑیٹ نے ملزم سے پوچھا ۔ تم نے اس خاتون کو تھپڑ کیوں مارا ؟
ملزم کہنے لگا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جناب بات دراصل یہ تھی کہ میں انکی سیٹ کے سامنے بیٹھا تھا‘ میں نےدیکھا کہ بس کنڈیکڑ اس خاتون کے پاس آیا اور کہا کہ ٹکٹ لے لیجئے ۔ یہ سن کر خاتون نے سیٹ کے نیچے سے اپنا سوٹ کیس نکالا ، سوٹ کیس کھول کر اس میں سے پرس نکالا ۔ ۔، پرس نکال کر سوٹ کیس بند کیا سوٹ کیس بند کرکے پرس کھولا ،پرس کھول کر اس میں سے اپنا چھوٹا سا بٹوا نکالا
بٹوا نکال کر پرس بند کردیا ،۔ پرس بند کرکے سوٹ کیس کھولا :lol: :lol: اور سوٹ کیس کھول کر پرس اس میں رکھ دیا پرس سوٹ کیس میں رکھ کر خاتون نے جب اپنا بٹوا کھولا تو تو کنڈیکڑ دوسری طرف چلا گیا ۔ ۔ ۔
چنانچہ خاتون نے سیٹ کے نیچے سے اپنا سوٹ کیس نکالا ،سوٹ کیس نکال کر اسے کھولا ، سوٹ کیس کھول کر اس میں سے پرس نکالا اور بٹوا پرس میں بندک رکے پرس کو پھر سوٹ کیس میں رکھا اور سوٹ کیس بند کرکے سیٹ کے نیچے رکھا ، اتنے میں کنڈیکڑ پھر اس خاتون کی طرف آیا اور ٹکٹ لینے کو کہا تو خاتون نے پھر سوٹ کیس کھولا اور سوٹ کیس کھول کر اس میں سے پرس نکالا، پرس نکال کر سوٹ کیس بند کرکے پرس کھولا :D
پرس کھول کر بٹوا نکالا اور بٹوا نکال کر پرس بند کردیا
پرس بند کرکے سوٹ کیس کھولا اور سوٹ کیس کھولا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :lol: :lol: مجسٹریٹ نے چلا کر کہا :twisted: یہ کیا بک بک لگا رکھی ہے ؟ ‘‘
ملزم کہنے لگا ۔ ۔
حضور ،میں بھی آپکی طرح پریشان ہوگیا تھا اور بےاختیار میں نے خاتون کو تھپڑ مار دیا ۔

:lol: :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

بہت خوب باجو :D
 
Top