اجتماعی انٹرویو چوتھا سوال

فہیم

لائبریرین
اجتماعی انٹرویو کے سلسلے کا چھوتھا سوال یہ ہے کہ

سوال: ذہنی سکون کے لیے آپ کیا کرتے ہیں
جیسے کچھ لوگ میوزک سنتے ہیں، کچھ تمباکو نوشی کرتے ہیں کچھ چائے ، کافی سے شغل کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ


ویسے میں خود کسی کرسی یا پھر گاؤ تکیے سے اپنی پشت ٹکا کر اور آنکھیں بند کرکے زہن کو خیالات سے آزاد رکھنے کی کوشش کرتا ہوں
 

بلال

محفلین
دوستوں میں چلا جاتا ہوں اور گپ شپ کرتا ہوں۔ یا پھر کسی تفریحی مقام کی طرف نکل پڑتا ہوں۔۔۔ لیکن اللہ تعالٰی کا خاص کرم اور شکر ہے کہ ایسی نوبت بہت کم ہوتی ہے۔۔۔
 
عموماً کمپیوٹنگ کے کسی پروجیکٹ پر کام شروع کر دیتا ہوں۔ تھوڑی دیر میں سب کچھ بھول جاتا ہوں۔ پر ایسے مواقع بہت کم آئے ہیں۔
 
کسی ایسے موضوع پر مطالعہ جو ذہن کو سکون بخشے۔
ویسے وضو کرکے اچھی سی آواز میں آذان یا تلاوت سننے‌سے‌بھی کافی افاقہ ہوجاتا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
مسئلے کی نوعیت پر ہے

بعض اوقات بات چیت سے ورنہ دو نفل پڑھ کر اللہ سے شکوہ شکایات اور مدد سے
 

ماوراء

محفلین
ویسے تو اللہ کا شکر ذہنی سکون ہی سکون ہے۔۔لیکن اگر کبھی کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ ہوبھی تو۔۔۔اللہ میاں سے ذرا گپ شپ لگا لیتی ہوں۔ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ جاؤں تو سب اچھا ہو جاتا ہے یا پھر ایسی جگہ جہاں پر خاموشی ہو، چلی جاتی ہوں۔
 

یاز

محفلین
کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتا ہوں۔ عموما'' تاریخ سے متعلق یا پھر کوئی جاسوسی ناول
 

damsel

معطل
صرف اپنے ساتھ وقت گزارتی ہوں اور سوچتی ہوں اگر کوئی پریشانی ہوتی ہے تو خود سے ڈسکس کرتی ہوں اور اگر حل نہ ملے تو ہائی کورٹ میں یعنی اللہ کے دربار میں پیش کر دیتی ہوں
 

ابو کاشان

محفلین
کمپیوٹر کا استعمال، اپنے بیٹے سے کھیلنا، مطالعہ،
کچھ زیادہ ذہنی سکون چاہیئے ہوتا ہے تو عمرہ پر چلا جاتا ہوں۔ ساری فکروں سے آذاد۔ (یہ ترغیب کے لیئے بتایا ہے نا کہ نمود کے لیئے )
 
Top