چمپئینز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل؛ پاکستان بمقابلہ انگلستان

فرقان احمد

محفلین
اللہ کی شان ہے! :)

جب پاک بھارت میچ تھا تو امید تھی، کانٹے دار میچ دیکھنے کو ملے گا اور اگر پاکستان بھارت کو ہرا دیتا تو حیرت نہ ہوتی۔
اگلے میچ میں پاکستانی ٹیم سے ہمیں جیتنے کی بالکل توقع نہ تھی، تاہم، رنز کے تعاقب میں پاکستان نے معرکہ مار لیا اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے ہمکنار کیا۔
اس کے باوجود، یہ توقع کم ہی تھی کہ سری لنکا کو ہم ہرا لیں گے، تاہم، یہ معرکہ بھی سر کر لیا گیا۔
اور جب انگلستان کے ساتھ سیمی فائنل میچ پڑا اور سرفراز نے پہلے باؤلنگ کروانے کا فیصلہ کیا تو ہمیں ننانوے فی صد یقین تھا کہ یہ میچ ہاتھ سے گیا، تاہم، اب جب ٹی ون آن کیا تو یقین نہ آیا کہ پاکستانی ٹیم ہی کھیل رہی ہے۔
ماشاءاللہ :) :) :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
شاندار بالنگ
شاندار فیلڈنگ
اور اب شاندار بیٹنگ کے ساتھ یہ ہے پاکستانی ٹیم جو آج جیت کے لیے میدان میں اتری ہے اور جیت کر ہی جائے گی ان شاءاللہ
 

حسیب

محفلین
بلا تبصرہ

*All in one*

बाप(भारत)
बेटा(पाकिस्तान)
पोता(बांग्लादेश)
और इनका बटवारा कराने वाला वकील (इंग्लैंड)

सब सेमीफाइनल में है....


ये चैंपियन ट्रॉफी नही खानदानी मुकदमा है...




*पाकिस्तानी टीम को अब ये डर सता रहा है कि कहीं वो सेमीफाइनल ना जीत जाए...*

क्योकि

*अगर पाकिस्तान फाइनल में चला गया तो 18 जून Fathers_Day को भारत के साथ खेलना है...*

حوالہ: واٹس اپ
اس کا ترجمہ کون کرے گا؟؟
 
Top