چلو ہونہی سہی

zulfiqar_rzv

محفلین
ترکیب
مہمان: "آپ کا نوکر برابر سیٹی بجائے جا رہا ہے اسے آداب محفل کا کچھ خیال نہیں ہے"۔
کنجوس مالک: "یہ میرا ہی حکم ہے۔ اس طرح مجھے اطمینان رہتا ہے کہ وہ کچھ کھا پی نہیں رہا"۔

چوہا

ہاتھی پانی میں نہا رہا تھا۔ ایک چوہا آیا اور بولا: ذرا باہر آنا
ہاتھی نے پوچھا کیوں؟ چوہا بولا: مجھے دیکھنا ہے کہ آپ نے میرا پاجامہ تو نہیں پہن رکھا؟"

ریگل چوک

ایک صاحب کار تیز چلانے کے شوقین تھے۔ایک دفعہ وہ کار چوراہے سے موڑ رہے تھے کہ کار قابو سے باہر ہو گئی اور سامنے کے مکان کے بیڈ روم، باتھ روم اور ڈائننگ روم توڑتی ہوئی صحن میں جا نکلی۔ کار والے صاحب نے جلدی سے گھبرا کر مالک مکان سے پوچھا: ریگل چوک کہاں ہے؟
مالک مکان نے جواب دیا: ڈرائنگ روم بچا ہے، اسے توڑتے ہوئے نکل جائیے۔ ریگل چوک آ جائے گا۔


دایاں ہاتھ

استاد شاگرد سے: بتاو¿ ، دنیا میں خطرناک چیز کون سی ہے؟
شاگرد: آپ کا دایاں ہاتھ

جواب

کلاس روم میں استاد نے لیکچر دیتے ہوئے کہا: "دلی میں ایک بڑا مینار ہے۔ علی کسی اور خیال میں گم تھا۔ ٹیچر نے سر اٹھایا اور پوچھا کہ میں نے کیا کہا۔
علی بڑ بڑا کر بولا۔ آپ نے کہا کہ گلی میں کتا بیمار ہے۔


انوکھا اشتہار

بچت کی عادت، بیماری علامت
تمام پیسہ غریبوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
اگر پیسا زیادہ ہو تو CBRسے رجوع کریں۔

بے وقوف

ایک بے وقوف بس میں سوار تھا۔ اس نے پاس بیٹھے ہوئے آدمی سے دس بارہ مرتبہ پوچھا: یہ بس کہاں جا رہی ہے؟
آدمی نے تنگ آ کر کہا جہنم میں۔
یہ بے وقوف زور زور سے چلانے لگا: روکو روکو میں جہنم میں نہیں جاو¿ں گا۔


:lol:


مانگنا
ایک آدمی (فقیرسے) مانگنا اچھی عادت نہیں ہے ۔
فقیر! میں نے روپیہ مانگا ہے مشورہ نہیں ۔
تھوکنے
فوزیہ(عائشہ سے)اب میںتمہارے گھر تھوکنے بھی نہیں آﺅںگی۔
عائشہ۔۔۔ اچھی بات ہے تھوکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں ۔
امتحان
ایف اے کے زبانی امتحان میں ایک طالبہ سے پوچھا گیا کہ کسی بیمار کو نمونیہ ہوجائے تو فوری طور پر تم کیا کروگی ۔ طالبہ ۔۔میں اسے دوائی پلا دوں گی اگر دوائی دستیاب نہ ہو سکے تو .... تو کم از کم اسے دوائی پلانے کا وعدہ تو کر ہی لوں گی ۔

عادل منصور

خوبصورت سائیکل
بیٹا(باپ سے)اگر میںمیٹرک کے امتحان میں کامیاب ہوگیا تو آپ کیا لے کردیں گے ۔ باپ بیٹا میں تمہیں ایک خوبصورت سائیکل لے کر دوں گا۔ بیٹا اگرفیل ہو گیا تو ۔ باپ ، تو رکشہ لے کردوں گا۔
کنجوس آقا
ایک کنجوس آقا نے کسی وقت اپنے ملازم سے خوش ہوکر انعام دینے کا وعدہ کیا مگر بعد میںخیال آیا کہ میں نے غلطی کی ہے ۔ خواہ مخواہ اپنا نقصان کیا ہے اس لیے جب ملازم سامنے آتا تو آقاگردن پھیر لیتا ایک روزہ ادھر سے ایک اونٹ گزرا۔ آقا نے نوکر سے پوچھا کہ اس کی گردن ٹیڑھی کیوں ہے ملازم نے جواب دیا ۔ جناب اس نے بھی کسی کو انعام دینے کا وعدہ کیا ہوگا۔
 

zulfiqar_rzv

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ

شکریہ اصل مٰں لطیفے سنانا مقصد نھیں تھا
بلکہ میں نے یہ لطیفے ان پیج میں لکھے اور پھر یونیکوڈ کے ذریعے یہاں ڈال دیے میں صرف try کار رہا تھا ویسے پسند کرنے کا شکریہ
 
Top