انٹرویو چائے نیلم کے ساتھ

باباجی

محفلین
میں نے بہت کوشش کی لیکن میرے ذہن میں کوئی سوال نہیں آیا
لیکن یہاں سوالات و جوابات پڑھ کے بہت مزہ آیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نیلم بہت اچھا لگا آپ کے جوابات پڑھ کر۔
میں بھی کچھ پوچھ لوں۔
  • شاپنگ کتنی زیادہ کرتی ہیں؟ جب ضرورت ہو تب یا ایک خاص عرصے بعد لازمی کرنا ہوتی ہے؟
  • کبھی اماں کے ساتھ گروسری شاپنگ بھی کی؟
  • گھر کے کاموں میں کتنی دلچسپی ہے اور کون سا کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟کوفت کس کام سے ہوتی ہے؟
  • چائے پینا پسند ہے؟ ہاں تو کیوں اور نہیں تو کیوں؟
  • اگر چائے پیتی ہیں تو کیا خود چائے بناتی ہیں؟ اگر ہاں تو کوئی مخصوص ترکیب ہے چائے کی؟
  • گھر میں کیا مصروفیت ہوتی ہے عموماً اور کیا مختلف کام کرنے کا کوئی ٹائم ٹیبل بنایا ہوا ہے جیسے ایک خاص وقت پر کچھ کرنا یا بس جو کام کرنا ہے بس کر لینا ہے؟
اتنے سوالات کافی ہیں ناں نیلم؟
 
1- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
نہیں ایسی کوئی کتاب نہیں ہے،،میں نے کتابوں سے زیادہ زندگی سےسیکھااور اس معاشرے سے سیکھا،زمانہ سب سے بڑا اُستاد ہے ایسے اثرات چھوڑتا ہے کہ آپ کی زندگی بدل دیتا ہے،،
کتابیں نہ پڑھنے والے ایسے ہی بہانے کیوں کرتے ہیں بھلا :love:

12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
کوئی سا بھی نہیں :D
گیم میں مہارت نہ ہو تو بندہ اعتراف کر لے کہ کوشش کی پر کسی میں بھی زیادہ اچھی نہیں اس لیے کوئی بھی پسند نہیں۔ :)

13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
پہلےدیکھتی تھی میویز اب کافی عرصے سے کوئی نہیں دیکھی ۔ویسے پہلے کرشمہ کپور اور اب کرینہ کپور ،انجیلنا جولی،بریڈ پیٹ
یہ جواب بھی پہلے جوابات کی طرح ڈپلومیسی پر مبنی ہے یعنی پہلے جی بھر کر دیکھ لی ہیں اب اتنی تو نہیں دیکھ پاتی اس لیے لگتا ہے کہ عرصہ ہی ہو گیا ہے۔ :rolleyes:

14- پھول کون سا پسندہے ؟
وائٹ ٹیولپ ،،یا کوئی سا بھی وائٹ کلر میں ہو

15- رنگ کون سا پسندہے ؟
پنک اور پرپل،لیکن میں ہر کلر پہنتی ہوں کوشش ہوتی ہے جو ایک استعمال میں ہے اُسی کلر کا دوسرا سوٹ نہ ہو ،سب کلر بنے ہی لڑکیوں کے لیئے ہیں :)
ماشاءللہ ، ہر کلر پہننے کی کوشش جاری ہے ۔ اس لیے گارمنٹس میں سیانے کہتے ہیں کہ مردوں کے کپڑوں کے کاروبار کا نہ سوچو کیونکہ جس رفتار سے عورتیں کپڑیں بناتی ہیں ، مرد اس کے پاسنگ بھی نہیں۔ نیلم کا جواب اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور دعوی دیکھے کوئی سارے رنگ ہی چرا لیے۔ :p

16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
پریم روگ اور جب وی میٹ
ملنے کے بعد پریم روگ دیکھی یا پریم روگ کے بعد ملنے والی فلم دیکھی ۔ ویسے حکایتن ہو کر ایسی فلمیں زیب نہیں دیتیں۔;)

17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
گھر پہ تو سب چلتاہے لیکن باہر جاتے ہوئےکئیرفل ،میرے پاس جتنے بھی پیسے ہوں کپڑوں پہ ہی خرچ کرتی ہوں:)
ہاہاہاہا
اف یہ لڑکیاں ساری پیسے کپڑوں پر ہی کیوں لٹا دیتی ہیں، مرد بیچاروں کو سب سے زیادہ یہی فکر ہوتی ہے کہ گھر کی روٹی کے ساتھ گھر میں جوڑوں کے لیے پیسے جوڑنے ہیں۔ :LOL:

18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
ہے ایک لیکن مادی نہیں ہے:)
ہے ایک کہ میری ہزاروں خواہشیں پوری ہوں۔ :)

19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گی؟
تو بہت اچھی بات ہے خرچ کروں گی اپنےاوپر بھی گھر والوں پہ بھی اور اللہ کی راہ میں بھی:)
80 فیص اپنے اوپر ، 19 فیصد گھر والوں پر اور ایک فیصد اللہ کی راہ میں بھی خرچ کر ہی دوں گی۔ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کچھ سوالات رسم دھاگہ نبھانے کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جی نایاب بھائی آپ کے لیئے جوابات حاضر ہیں :)
1.. خواتین کو عام طور پر " صنف نازک " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ بحیثیت اک خاتون کے اس " نزاکت " بارے آپ کیا سوچ رکھتی ہیں ۔
کیا یہ " نزاکت " کمزوری کی علامت کہی جا سکتی ہے ۔ ۔۔؟
پھول نازک ہوتا ہے اور کانٹا کرخت ۔اور پھول کی نزاکت کمزوری کی علامت نہیں خوبصورتی کی علامت ہے
2 ۔۔۔ آپ کے خیال سے اک عورت کیسے بلندیوں کو چھو سکتی ہے ۔
عورت جب ماں بنتی ہے تو بلندیوں کو چھو لیتی ہے
3۔۔۔ خواتین کے لیئے تعلیم کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔۔؟
آج کل کے دور میں تو بہت ضروری ہے،ایک مرد کو پڑھانا ایک فرد کو پڑھانا ہے اور عورت کو پڑھانا پورے معاشرے کو پڑھانا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی بہت ضروری ہوتی ہے
4 ۔۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ۔۔۔ ان رنگوں بارے آپ کی سوچ کیا ہے ۔ ؟
اگر دنیا میں عورت نا ہوتی تو دنیا بے رنگ ہوتی :)
5 ۔۔ کہتے ہیں " صنف نازک کا دل بھی نازک ہوتا ہے " کیا یہ بات درست ہے ۔
بالکل درست ہے:)
6 ۔۔۔ بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے کہ زوال دیتی ہے ۔ ؟
جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اُتنی ہی چُھپا کے رکھی جاتی ہے :) میرا نہیں خیال ہےکے بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے
7 ۔۔۔ اپنی سہیلیوں کے بارے کیا نظریات رکھتی ہیں ۔ ان کی خوبیاں و خامیاں تلاش کرتی ہیں ۔ ؟ یا صرف اپنی دوستی کو سامنے رکھتی ہیں ۔ ؟
نہیں صرف دوستی کو سامنے رکھتی ہوں ،،کیونکہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں میں اچھائیاں زیادہ ہیں اور کچھ میں بُرائیاں ۔باقی مکلمل تو صرف اللہ کی ذات ہے۔ویسے کوئی دوست نہیں ہے ،سکول اور کالج میں تھیں وہ بھی صرف 4 ۔اب سب دور دُور ہوگئیں اپنی اپنی لائف میں بزی۔اب میری دوستی سب فیملی کےلوگوں سے ہی ہے۔میں بہت سوشل نہیں ہوں اسی لیئے دور کی دوستیاں نہیں رکھتی :D
بہت اچھے، سلجھے ہوئے، مثبت سوچ کے عکاس جوابات
ہیٹس آف
 
Top