انٹرویو چائے نیلم کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
محفل میں چائے کا اہتمام مہمان@نیلم کے لیے لوازمات کا سوچاہی تھا کہ @نیرنگِ خیال چائے کی پتی مانگنے آگئے خیر موقع اچھا تو سو ہم نے ان کو صفائی پرلگا یااور خود فوٹوبکٹ اُٹھائے گوگل بیکری چلے گئے - مہمان چونکہ تعبرکی پُرزورفرمائش پرتشریف لارہی تھیں اور ساتھ کچھ
اورخواتین سوالات کے بہانے کیک اُڑانے اور سینڈوچ کھانے تو کافی وقت لگایا اور کچھ سامانِ خوردونوش لانے کے لیے پیسے نایاب بھائی اور باباجی سے اُدھار لیے
(ان سے تعلقات بڑھانےکی اصل وجہ بھی یہی تھی:))- کافی سارے بسکٹ تو @نیرنگِ خیال لئے اُڑےمعصوم صورت بنا کے - خیر جناب جو حاضرہے اس سے بڑھ کر ہم سے ممکن نہیں تھا
afternoontea460.jpg

:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3- آپ اپنے راز کس کو بتاتی ہیں؟
4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتی ہیں؟
5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتی ہیں؟
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8- کون سا تہوار پسند ہے؟
9- کون سا شاعر پسندہے ؟
10- مصنف کون سا پسندہے ؟
11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14- پھول کون سا پسندہے ؟
15- رنگ کون سا پسندہے ؟
16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گی؟
20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ

1- ان میں سے کس کے نا ہونے سے آپ کو کوئی فرٖق نہیں پڑے گا
(1)- خواتین کے ڈائجسٹس (2) ٹی وی ڈارامے (3) میک اپ
2- جملے مکمل کریں
موبائل فون ---------------------------------------
گوسپ ۔ -----------------------------------
3- شاپنگ --------------------------------
3- آپ کیے خیال میں ان میں سے کسے کھانا بنانا نہیں آتا
(1) تعبیر (2) مقدس (3) نیرنگِ خیال
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیلم ذرا آجاؤ ادھر۔۔ بہت ادھر ادھر اڑاتی رہتی ہو۔۔ دیکھیں تو ذرا ہم بھی کہ کیا جوابات دیتی ہو۔ :p

محفل میں چائے کا اہتمام مہمان@نیلم کے لیے لوازمات کا سوچاہی تھا کہ @نیرنگِ خیال چائے کی پتی مانگنے آگئے خیر موقع اچھا تو سو ہم نے ان کو صفائی پرلگا یااور خود فوٹوبکٹ اُٹھائے گوگل بیکری چلے گئے -کافی سارے بسکٹ تو @نیرنگِ خیال لئے اُڑےمعصوم صورت بنا کے - خیر جناب جو حاضرہے اس سے بڑھ کر ہم سے ممکن نہیں تھا
زبیر بھائی اتنا بڑا الزام۔ مجھے برتن دھونے پر لگا دیا۔ اور بسکٹ دینے کی بجائے الزام دھر دیا۔ :(
3- آپ کیے خیال میں ان میں سے کسے کھانا بنانا نہیں آتا
(1) تعبیر (2) مقدس (3) نیرنگِ خیال
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں۔۔۔۔ :eek:
سب کو پتہ کہ مقدس کو کچھ بنانا نہیں آتا۔ پر یہ حکایتی میرا ہی نام لگائے گی :cry:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبیر بھائی آپ نے صبح پونے سات پر چائے لگادی۔۔۔ :eek:
پاکستان کے شہری 11 بجے سے پہلے سو کر نہیں اٹھتے۔ آپ کو خود پتا چل جائے گا۔۔۔ ۔:laugh:
انیس بھائی یہ لوگ دوپہر کو اٹھ کر کہتے ہیں تہجد کا وقت گیا نہیں۔ اور رات کو بیان کردہ حکایت میں صبح بخیر لکھتے ہیں۔ :twisted:
 

نیلم

محفلین
نیلم آپا! جلدی آئیں.........دیکھیں زبیر بھائی نے کتنی زبردست چائے تیار کر رکھی ہے......اور ساتھ بھی کتنا کچھ ہے......:):)
کہاں وہ تو سارا نین اور انیس بھیائز کھا اور پی گئے،نایاب بھائی اور باباجی نے نہیں کھایاہوگامجھے پتہ ہے :D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اُفففففف میرے آنے سے پہلےہی میری ساری چائے پی گئے میرا کیک بھی کھا گئےسارا:(
کہاں وہ تو سارا نین اور انیس بھیائز کھا اور پی گئے،نایاب بھائی اور باباجی نے نہیں کھایاہوگامجھے پتہ ہے :D
ہم نے کوئی نہیں پی۔:idontknow: وہ صبح سے پڑی پڑی خراب ہوگئی تھی۔:happy: زبیر مرزا بھائی نے اٹھا کر باہر پھینک دی۔:devil: حالانکہ انیس الرحمن بھائی نے خبردار بھی کیا تھا انہیں۔ :D
 

نیلم

محفلین
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
29 اگست ،،سنبلہ
2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
اتنی زیادہ نہیں ہے اسی لیئے بتاتے ہوئے شرم آرہی ہے :D
ڈگری کُالج اٹک :)
3- آپ اپنے راز کس کو بتاتی ہیں؟
نہیں کسی کو بھی نہیں ،آج کل پھر بھی کچھ دل بوجھ ہلکا کر لیتی ہوں ۔:)
4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتی ہیں؟
ماں ،باپ کےلیے۔
5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتی ہیں؟
پہلے تو ناولز ،رسائل ،کتابیں پڑھتی تھی ،اب نیٹ پہ ہی گزارتی ہوں یہاں سب کچھ ہی مل جاتا ہے
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
کچھ بھی خاص نہیں ،،عام سی لڑکی ہوں ،عام سے پلان ،زندگی اچھی گزر جائےگھر کو اچھے سے چلا سکوں
7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
میں موڈ کے تابع نہیں ہوں موڈ کو اپنے تابع رکھتی ہوں ،موڈی نہیں ہوں،،کوئی ناپسند بات ہو بھی جائےتو اگنور کردیتی ہوں
8- کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدین
9- کون سا شاعر پسندہے ؟
کوئی ایک خاص نہیں ہے کسی کی بھی کوئی شاعری پسند آجاتی ہے
10- مصنف کون سا پسندہے ؟
میرا ذاتی خیال ہے کہ کسی ایک ہی مصنف کی ہر تحریر عمدہ نہیں ہوتی ،اسی لیئے کوئی ایک نہیں پسند بہت سےہیں :)
 
Top