انٹرویو چائے نیلم کے ساتھ

نیلم

محفلین
1- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
نہیں ایسی کوئی کتاب نہیں ہے،،میں نے کتابوں سے زیادہ زندگی سےسیکھااور اس معاشرے سے سیکھا،زمانہ سب سے بڑا اُستاد ہے ایسے اثرات چھوڑتا ہے کہ آپ کی زندگی بدل دیتا ہے،،
12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
کوئی سا بھی نہیں :D
13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
پہلےدیکھتی تھی میویز اب کافی عرصے سے کوئی نہیں دیکھی ۔ویسے پہلے کرشمہ کپور اور اب کرینہ کپور ،انجیلنا جولی،بریڈ پیٹ
14- پھول کون سا پسندہے ؟
وائٹ ٹیولپ ،،یا کوئی سا بھی وائٹ کلر میں ہو
15- رنگ کون سا پسندہے ؟
پنک اور پرپل،لیکن میں ہر کلر پہنتی ہوں کوشش ہوتی ہے جو ایک استعمال میں ہے اُسی کلر کا دوسرا سوٹ نہ ہو ،سب کلر بنے ہی لڑکیوں کے لیئے ہیں :)
16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
پریم روگ اور جب وی میٹ
17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
گھر پہ تو سب چلتاہے لیکن باہر جاتے ہوئےکئیرفل ،میرے پاس جتنے بھی پیسے ہوں کپڑوں پہ ہی خرچ کرتی ہوں:)
18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
ہے ایک لیکن مادی نہیں ہے:)
19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گی؟
تو بہت اچھی بات ہے خرچ کروں گی اپنےاوپر بھی گھر والوں پہ بھی اور اللہ کی راہ میں بھی:)
 

نیلم

محفلین
20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
بہت سے ہیں لیکن 2 اقتباس شئیر کروں گی،
,,,
زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص اس لیے نہیں ہوتا کہ ہم ٹھوکر کھا کر گریں اور وہ ہمیں سنبھال لے ہاتھ تھام کر، گرنے سے پہلے یا بازو کھینچ کر گرنے کے بعد۔۔۔ ۔۔ بعض لوگ زندگی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ صرف یہ دیکھنے کے لیے ہوتے ہیں کہ ہم کب کہاں اور کیسے گرتے ہیں۔ لگنے والی ٹھوکر ہمارے گھٹنوں کو زخمی کرتی ہے یا ہاتھوں کو، خاک ہمارے چہرے کو گند ا کرتی ہے یا کپڑوں کو۔

اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "تھوڑا سا آسمان" سے
2:،،،،
مجھے مسیحائی کا ہنر نہیں آتا۔۔۔ میرے ہاتھ میں معجزے نہیں چھپے۔۔۔ ۔۔۔ ۔مجھے نہیں پتہ کہ پتھروں میں روح کیسے پھونکی جاتی ہے ، لیکن اگر لمحے پھر کے لیے۔۔۔ ۔صرف ایک لمحے کے لیے ہی سہی قدرت یہ معجزہ کر دے ، تو میں تمہاری پتھر کی مورت میں روح پھونکوں ۔۔۔ پھر اسی معجزے سے ایک دھڑکتا ہوا دل تمھارےخالی سینے میں رکھوں۔ پھر اسی دل میں خون کی جگہ درد بھروں ۔۔ پھر تمہیں احساس ہو کہ تڑپتے دل کی تڑپ کیا ہوتی ہے ۔۔۔ ۔روتی آنکھ کا آنسو کتنا شفاف ہوتا ہے ۔۔۔ پھر تمھیں پتہ چلے کہ جب ہم انا کے پر زور دھچکے سے ٹوٹتے ہیں تو کتنی کرچیاں بکھرتی ہیں اور رگ و پے میں کتنے ٹکڑے ، کتنی کرچیاں، کتنے شفاف آئینے خون روکتے ہیں ۔۔پھر تمہیں پتہ چلے کہ جو آنکھیں دروازوں پر لگی ہوں* وہ پلکیں کیوں نہیں*چھپکتیں۔۔۔ ۔ وہ آنکھیں راہیں دیکھتے دیکھتے پتھر کیوں ہو جاتی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔پھر شاید تمہیں بتاؤں کہ درد دل اور جسم میں ہی نہیں روح میں بھی ہوا کرتا ہے اور یہ درد بہت شدید ہوتا ہے ۔۔۔ لیکن میں کیا کروں کہ میں عیسیٰ ابن مریم نہیں۔۔۔ یا تیرے نصیب میں پتھر ہے صرف پتھر....!!!
 

نیلم

محفلین
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ

1- ان میں سے کس کے نا ہونے سے آپ کو کوئی فرٖق نہیں پڑے گا
پہلے تو ڈائجسٹس اور ڈراموں کے بغیر مشکل تھا رہنا لیکن اب رہ لیتی ہوں :D
اور میک اپ کے بغیر رہنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے:Dلیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ہر وقت میک اپ میں ہی رہتی ہوں ،شادی یا کوئی بھی فنکشنز ہو اُن میں یوز کرتی ہوں ،،ویسے نہیں کرتی
2- جملے مکمل کریں
موبائل فون ------میرے پاس تو 2 موبائلز ہیں لیکن '6'7 ماہ سے اُنہیں چارج نہیں کیا،:laugh:
گوسپ ۔ ----ذرا کم کم :D
3- شاپنگ --کرنی چایئے اور کروانی بھی چایئے :D
3- آپ کیے خیال میں ان میں سے کسے کھانا بنانا نہیں آتا
نیرنگِ خیال
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب تک کے جوابات تو زبردست ہیں۔
پتہ تو میرے سوالوں میں لگے گا۔
میں ذرا تذکیر و تانیث میں رد و بدل کر لوںَ پھر پوسٹ کرتا ہوں۔
 
Top