انٹرویو چائے محب علوی کے ساتھ

ہاہاہاہا
یہ تو پے در پے دو پرلطف جملے ہو گئے ہیں۔

آج لگتا ہے وارث نے عرصہ دراز بعد سنجیدگی کا لبادہ اتارا ہے ورنہ میں تو تقریبا مایوس ہی ہو گیا تھا کہ اب وہ بذلہ سنجی خواب و خیال کی باتیں ہی ہو گئی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

بس محب کچھ فکر دنیا نے نکما کیا ہوا ہے وگرنہ وہی ہم ہیں وہی خار مغیلاں وہی "جلوہٴ حسینہ" وہی دل کمینہ ;)
 
کوئیک انٹرویو ۔۔۔۔ بہت اچھا سلسلہ ہے جسے یقینا تمام اراکین محفل تک دراز ہونا چاہئے اور سوالات کی اجازت صرف میزبان کے پاس ہے یا سب اراکین کو ہے ؟
 
سچ سچ بتاؤ کہیں یہ مجھے تو نہیں کہہ رہے:noxxx:

ویسے زحال ، تمہارے ساتھ گفتگو کا لطف یہ ہے کہ تم سے بات کرتے ہوئے میں چائے بنا لوں یا واش روم ہو آؤں، تم اپنی تقریر کی لذت میں ایسے گم ہوتے ہو کہ سارے کام نمٹا کر بھی تم سے گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ تمہیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ دوسری طرف کوئی سن بھی رہا ہے کہ نہیں۔

جب گفتگو فرماتے ہو تو پھر بقول سلمان خان

ایک دفعہ میں بات شروع کر دوں تو پھر تو میں اپنی بھی نہیں سنتا:ROFLMAO:

میں نے یہ بہت دفعہ تمہاری بات کاٹنے کی سعی لا حاصل کے بعد سیکھی۔
 
اپنی پسند کا کوئی شعر اور اقتباس پیش کریں اور پسند کی وجہ بھی بتائیں؟

شعر تو بہت ہے ، ایک ہی سن لو فی الحال چچا غالب کا

کُھلتا کسی پہ کیوں مِرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رُسوا کیا مجھے

اس کے بعد بھی پس منظر بتانا ضروری ہے کیا ؟
 
شمشاد

لائبریرین
میرا سوال: محب علوی کے اردو محفل پر کتنے انٹرویو ہوں گے؟ :D

یہ غالباً تیسرا یا چوتھا ہے۔

کیا آپ نے سُنا ہوا ہے کہ :

زن دو حرفی لفظ ہے
مرد تین حرفی لفظ ہے
شادی چار حرفی لفظ ہے
اولاد پانچ حرفی لفظ

قدرت آپ کو ترقی کی طرف دیکھنا چاہتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ غالباً تیسرا یا چوتھا ہے۔

کیا آپ نے سُنا ہوا ہے کہ :

زن دو حرفی لفظ ہے
مرد تین حرفی لفظ ہے
شادی چار حرفی لفظ ہے
اولاد پانچ حرفی لفظ

قدرت آپ کو ترقی کی طرف دیکھنا چاہتی ہے۔

شمشاد بھائی آپ نے اس کو ادھورا چھوڑ دیا، یہ بھی تو لکھتے کہ

بیماری چھ حرفی لفظ ہے۔:)
 
زبیر مرزا

محفلین
ویسے زحال ، تمہارے ساتھ گفتگو کا لطف یہ ہے کہ تم سے بات کرتے ہوئے میں چائے بنا لوں یا واش روم ہو آؤں، تم اپنی تقریر کی لذت میں ایسے گم ہوتے ہو کہ سارے کام نمٹا کر بھی تم سے گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ تمہیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ دوسری طرف کوئی سن بھی رہا ہے کہ نہیں۔
جب گفتگو فرماتے ہو تو پھر بقول سلمان خان
ایک دفعہ میں بات شروع کر دوں تو پھر تو میں اپنی بھی نہیں سنتا:ROFLMAO:
میں نے یہ بہت دفعہ تمہاری بات کاٹنے کی سعی لا حاصل کے بعد سیکھی۔
یہ سوال مجھے فون پر پوچھنا چاہیے تھا :noxxx:
 
زبیر مرزا

محفلین
محب علوی چند مزید سوالات کے جوابات دیجئیے
1-آپ کا لگاؤ؟
2-آپ کا قیمتی اثاثہ؟
3-آپ کا جنون؟
4-آپ کا سب سے بڑا خُوف؟
5-آپ کی لازمی ضرورت؟
6-آپ کس بات پر کھل اُٹھتے ہیں؟
7-دل کو چُھو لینے والا احساس؟
(جوابات ذرا جلدی عنایت فرمائیں)
 
Top