انٹرویو چائے حیسب نذیر کے ساتھ

تعبیر

محفلین
اللہ معاف کرے کس بندے کا نام لے لیا۔
یہ کیا بات ہوئی
کیوں جوتوں کے ہار نہیں پہنانے اسے اور مکوں لاتوں اور گالیوں کا ناشتہ پانی نہیں کروانا منحوس مارے کو
میرا شدت سے دل کر رہا ہے کہ ٹپیکل عورتوں کی طرح اسے کوسنے اور بدعائیں دوں
کہتے ہیں کہ مظلوم کی بدعا سیدھے آسمان پر جاتی ہے لیکن لگتا ہے کہ ہم پاکستانی اتنی زیادتیان سہنے کے باوجود مظلوم نہیں ہیں تبھی تو کسی کی بھی بدعا اسے نہیں لگتی :(
 

زبیر مرزا

محفلین
سوری حسیب نذیر گِل اور زحال مرزا میں خواہ مخواہ یہاں بیچ کی بلی بن رہی ہوں :p اگر کوئی بات بری لگی ہو تو پیشگی معذرت
بس آج ایویں ای شرارت کا موڈ ہو رہا تھا
آپ کو تو انھیں دلچسپ کمنٹس کے لیے ٹیگ کیا تھا :) تو بُرا لگنے والی کون سی بات ہے :)
اصل میں نے سوچا پاکستان جاتے جاتے ایک انٹرویوہوجائے لسٹ میں آپ کا اورحسیب کا نام تھا آپ سے انٹرویوکے لیئے اجازت کا مرحلہ تھا جو مشکل کام لگتا ہے تو حسیب کی شامت آگئی :)
 
پھر تو سیاست میں آجائیں سچی سے پاکستان کو ایک دیانت دار اور سمجھدار لیڈر کی شدت سے ضرورت ہے


الے لے میلا مسوم بچہ :rose:
ہممم م تو حسیب بہت حساس ہے
ہاہاہا۔سمجھدار والی بات کی سمجھ نہیں آئی کیونکہ عقل اور جٹ دونوں متضاد چیزیں ہیں:)

اتنا حساس بھی نہیں ہوں جب چائے نہ ملے تو خود بنا لیتا ہوں ہوں
 
اگر وہ کالم یہاں شیئر کر دیں تو کیا ہی بات ہو۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ہم میں سے بھی کسی پر اثر کر جائے

ویسے وہ کسی پر اثر نہیں کریگا ۔اس کالم کا نام تھا "کون بنے گا کروڑ پتی" اور اسے یاسر پیرزادہ نے لکھا تھا
اب خود حساب لگائیں کیا ہو گا اس میں
یہ تو لگتا ہے کہ زحال کو امپریس کرنے کو لکھا ہے :p

:)


اس پر میں کچھ سوالات کروں گی تاکہ زحال ظالم سے مظلوم ہو جائیں :p
تو شروع کریں


یہ کمنگ سون کیا ہے؟؟؟

ہائے اللہ آپکو اتنی انگریجی بھی نہیں :LOL: آتی یا مجھ مصوم کو بے قفوف بنا رہی ہیں:( ۔ جلد آرہا ہے
یہ شوخ فینسی سے کیا مراد ہے کہیں عارف لوہار بننے کا ارادہ تو نہیں تھا :ROFLMAO:
آپ کا اگر کبھی کسی گاؤں جانا ہو تو پتہ چلے گا شوخ کسے کہتے ہیں
سوری حسیب نذیر گِل اور زحال مرزا میں خواہ مخواہ یہاں بیچ کی بلی بن رہی ہوں :p اگر کوئی بات بری لگی ہو تو پیشگی معذرت
بس آج ایویں ای شرارت کا موڈ ہو رہا تھا
آپ جیسا بندہ راستے میں جاتے ہوئے سگریٹ سلگاتا ہے اور کسی غریب کے پکے ہوئے گندم کے کھیت میں تیلی پھینک دیتا ہے۔جب آگ بھڑک اٹھے تو کہتا ہے میں تو سگریٹ ہی لگائی تھی:eek::LOL:
 
وہاں نہیں لکھی۔ یہاں لکھ دیں۔۔۔ :)

جلدی سے لکھو پلیز مجھے ہنسنا ہے :p
میری یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا کام کر جاؤں کہ مجھ پر ایک ڈاکیومنٹری بنے جسکا نام ہو
Hasib Nazir.The Man Behind Technological Pakistan
لو اب کھل کے ہنس لو
 

باباجی

محفلین
میری یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا کام کر جاؤں کہ مجھ پر ایک ڈاکیومنٹری بنے جسکا نام ہو
Hasib Nazir.The Man Behind Technological Pakistan
لو اب کھل کے ہنس لو
خواب دیکھوگے تو خواب کی تعبیر ملے گی
ان دیکھی چیز کی توقع رکھنا رِسک ہے

اور(آنٹی تعبیر تو ملتی رہتی ہیں یہاں) :tongue:
 
میرا سوال حسیب نذیر گِل سے

1-آپ کی صحت کا راز کیا ہے ؟
باباجی آپ تو مجھ سے مل بھی چکے ہیں پھر بھی مجھے صحتمند کہہ رہے ہیں۔حالانکہ جو کوئی بھی مجھ سے ملے یہی کہتا ہے کہ "کچھ کھایا پیا کر "
آپ ترقی کے لیئے جو کچھ سوچ رہے ہیں کیا آپ اپنے گاؤں کے لیئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ؟
میں نے ساری زندگی ننھیال ہی گزاری ہے ابھی پچھلے سال ہی موجودہ گاؤں میں آیا ہوں۔اس لیے ابھی تک اس گاؤں کو سمجھ نہیں سکا۔لیکن میں ضرور اس کے لیے کچھ کروں گا
 

تعبیر

محفلین
آپ کو تو انھیں دلچسپ کمنٹس کے لیے ٹیگ کیا تھا :) تو بُرا لگنے والی کون سی بات ہے :)
اصل میں نے سوچا پاکستان جاتے جاتے ایک انٹرویوہوجائے لسٹ میں آپ کا اورحسیب کا نام تھا آپ سے انٹرویوکے لیئے اجازت کا مرحلہ تھا جو مشکل کام لگتا ہے تو حسیب کی شامت آگئی :)

بہت بہت شکریہ
واہ جی واہ تو آپ پاکستان جا رہے ہیں زبردست
میرے انٹرویو کو لیکر میں یہاں سعود کے الفاظ کوٹ کرنا چاہونگی کہ ہم تو اب یہاں پرانے ہو گئے ہیں اور ہمارے اتنے سارے پیغامات ہی ہمارے تعارف اور انٹرویو کے لیے کافی ہیں اور انٹریو کے اصل حقدار تو وہ ہیں جو نئے ہیں اور ریگولر ہیں تاکہ ان کو اس بہانے یہاں گھلنے ملنے کا موقع ملے اور خواتین کو چائے پینا منع ہے کیا جو آپ انہیں مدعو ہی نہیں کرتے جیسے عینی ہیں،نیلم ہیں، ناعمہ اور عائشہ ہیں۔مقدس،مہ جبین ،فرحت ،تبسم وغیرہ وغیرہ
میرا انٹرویو تو سب سے بورنگ ہو گا کیونکہ میں تو پہلے ہی سوال پر اٹک جاؤنگی کہ اممممم میرا پسندیدہ رنگ کیا ہے اور میری غیر حاضریاں تو اپ کو پتہ ہیں یوں آپ کی چائے کبھی لنچ بنے گی تو کبھی ڈنر :p :p :p
مجھے سچ میں صرف سوال پوچھنے آتے ہیں جوابات بالکل نہیں آتے
بچپن میں بھی شرارت کے بعد جب ہماری جواب طلبی ہوتی تھی اور امی اور بابا پوچھتے تھے کہ یہ کس نے کیا ہے تو میرا جواب ہوتا تھا ہاں کس نے کیا ہے :ROFLMAO:
جبکہ میں آپ کو ہفتے کے مہمان میں مہمان بنانا چاہ رہی تھی کہ دو لوگوں کی فرمائش آئی ہے آپ کے لیے :)
 

تعبیر

محفلین
ویسے وہ کسی پر اثر نہیں کریگا ۔اس کالم کا نام تھا "کون بنے گا کروڑ پتی" اور اسے یاسر پیرزادہ نے لکھا تھا
اب خود حساب لگائیں کیا ہو گا اس میں
میرا کیلکولیٹر کام نہیں کر رہا اس لیے آپ ہی حساب کر دیں :p
شکریہ انتظار فرمائیے :)
ہائے اللہ آپکو اتنی انگریجی بھی نہیں :LOL: آتی یا مجھ مصوم کو بے قفوف بنا رہی ہیں:( ۔ جلد آرہا ہے


انگریجی ؟؟؟ وہ کیا ہوتی ہے ؟؟؟ :ROFLMAO: وہی تو کہا ہے کہ کتنا سون اور کیا سون


آپ کا اگر کبھی کسی گاؤں جانا ہو تو پتہ چلے گا شوخ کسے کہتے ہیں
مجھے واقعی نہیں پتہ​
اگر تو آپ کی مراد اس سے چمکیلے بڑھکیلے کپڑے ہیں تو ایسے فیشن سے تو سادگی ہی بھلی​
آپ جیسا بندہ راستے میں جاتے ہوئے سگریٹ سلگاتا ہے اور کسی غریب کے پکے ہوئے گندم کے کھیت میں تیلی پھینک دیتا ہے۔جب آگ بھڑک اٹھے تو کہتا ہے میں تو سگریٹ ہی لگائی تھی

نہیں مین سگریٹ نہیں پیتی :p
کتنے بدتمیز ہو بندہ مروت ہی کر لیتا ہے تھوڑی بہت :)
 
Top