پینٹ میں تصویر ریسائز کرنا

شاہ حسین

محفلین

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ضرور لکھیں تا کہ ہم جیسے بھی کچھ سیکھ سکیں۔
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
میں کس قابل ہوں کہ کسی کو سکھا سکوں ۔
میں تو خود محفل اردو کی علم و فضل سے بھرپور ہستیوں سے سیکھنے کے سفر میں ہوں ۔
بہت کچھ سیکھا ہے محفل اردو سے ۔
تہنیتی کارڈز بنانے اور تصویروں کو ایڈت کرنے کا شوق ہے ۔
اور اس شوق کی تکمیل کے لئے کچھ آسان سے راستے تلاش رکھے ہیں ۔
" ان پینٹس " (۱)
Reconstructs the selected image area
from the pixel near the area boundary.

۲ ۔۔ " امیج ریسائزر "
Xp power toys image resizer

۳ ۔۔۔۔ " ایزی جی آئی ایف انیمٹر "
Easy GIF Animator

۴ ۔۔۔ " پاور پوائنٹ "
Microsoft PowerPoint 2010

منتظمین کرام سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا
میں ان کے ڈاؤن لوڈ لنک یہاں تحریر کر سکتا ہوں ۔
اور کیا ان سوفٹ وءرز کے پیچ یا کریک کرنے کا طریقہ بھی تحریر کر سکتا ہوں ۔
میں نے ان سوفٹ ویرز کو اپلوڈ کر دیا ہے ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" ان پینٹس کی زپ فایل ڈاون لوڈ کرکے ڈیسک ٹاپ پر محفوظ کر لی ۔
اور اس پر رایٹ کلک کرتے ہوءے الگ فولڈر میں ایکسٹریکٹ کر لیا



فوالڈر اوپن کیا




ان پینٹس کی فایل کو اوپن کیا ۔



اوپن پر کلک کیا



ایڈیٹنگ کے لیے تصویر سیلیکٹ کی اور اوپن پر کلک کر دیا



سیلکٹ کی کمانڈ سے " لاسیو " سیلکٹ کیا



اور جو حصہ حذف کرنا ہے اسے " لاسیو " ٹول سے سلیکٹ کیا ۔



سنز رنگ والے تیر کے نشان پر کلک کیا



حذف کرنے کا عمل شروع ہو گیا



مطلوبہ حصہ حذف ہو چکا ہے



فایل مینو پر کلک کر کے " سیو ایز " کی کمانڈ سیلکٹ کی




ڈیسک ٹاپ پر " اوکے ون " کا نام دے کر " سیو " پر کلک کر دیا



اب اس تصویر کو کاپی کر کے پاور پوائنٹ میں لیجانا ہے اور مختلف رنگوں سے اس پر تحریر لکھنی ہے ۔
(جاری ہے )ان کے لئے جو دلچسپی لیں ۔
ڈاون لوڈ لنک کے لئے ذپ کر دیں ۔
نایاب
 

محمدصابر

محفلین
ارے بھائی تو انتظامیہ کون سا کوئی دور ہے۔ یہیں موجود ہے۔ یہ اگر وہاں پوسٹ نہیں کر سکیں گے تو کہیں بھی نیا دھاگہ کھول کر پوسٹ کر دیں۔ بعد میں دھاگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

چلیں شمشاد بھائی اسے جلد از جلد ٹیوٹوریل میں‌منتقل کر دیں۔ بڑے دنوں‌سے سکول کے باہر بیٹھا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب صاحب ، بٹ سب تو چنگا طریقہ فوٹو شاپ دا ہے ۔۔

السلام علیکم
محترم م م مغل جی
سدا خوش رہیں آمین
بالکل درست فرمایا ہے آپ نے ۔
فوٹو شاپ بہت سے سوفٹ وئیرز کا مجموعہ ہے ۔
اور پروفیشنلز کے لئے بہترین ہے۔
بہت سارے ٹیوٹوریل پڑھ کر بھی مجھے سمجھ نہیں آئی ۔
سو اپنے شوق کی تکمیل کے لئے راہ نکال لی میں نے ۔
آپ نے کبھی " مسٹر فوٹو " استعمال کیا ہے ؟
نہایت ہی سادہ اور آسان ہے ۔
نایاب
 

فہیم

لائبریرین
لیکن ابھی تو یہ ٹٹوریل نامکمل ہے۔
مکمل ہرنے پر منتقل کیجئے گا۔
 

محمدصابر

محفلین
لیکن کون کون سے پیغام کو وہاں منتقل کرنا ہے؟
منتقل تو پورا دھاگہ ہی ہونا چاہیے۔ پر نایاب بھائی نے ایک ہی جگہ پر دو اسباق شروع کردیئے ہیں۔پہلے دونوں‌کو علیحدہ علیحدہ ہونا چاہیے۔ابھی پہلے والے کو منتقل کر دیں۔
لیکن ابھی تو یہ ٹٹوریل نامکمل ہے۔
مکمل ہرنے پر منتقل کیجئے گا۔
ویسےنایاب بھائی اسے وہاں‌بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
Easy GIF Animator کی تنصیب

ایزی جی آئی ایف کے ڈسیک ٹاپ پر ڈاون لوڈ کردہ کمپریسڈ فولڈر کو کسی الگ فولڈر میں ایکسٹریکٹ کیا ۔




ایکسٹریکٹ کردہ فولڈر کو اوپن کیا




Gifan Exe کے سیٹ اپ کو اوپن کیا




نیکسٹ پریس کیا




" ایگری " پریس کیا




ڈیفالت میں یہ پروگرام C:\Program Files\Easy GIF Animator مں انسٹال ہو گا ۔
اسے بدل بھی سکتے ہیں Browse پر کلک کرتے ہوئے
نیکسٹ پر کلک کیا





نیکسٹ پر کلک کیا






نیکسٹ پر کلک کیا





ڈیسٹی نیشن ایڈریس کو کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کر کے محفوظ کیا ۔تاکہ پیچ کرتے ہوئے مدد مل سکے ۔
انسٹال پر کلک کر دیا




نیکسٹ پر کلک کیا




یہ دونوں چیک بوکس ان چیک کیے





فنش پر کلک کر دیا





پیچ والے فولڈر کو اوپن کیا۔






بلیک رائیڈرر کی سیٹ اپ فائل کو اوپن کیا






جہاں gifan.exe لکھا ہوا ہے اسے ہاءی لائٹ کیا اور یہ نیچے والا پاتھ کاپی پیسٹ کر دیا
C:\Program Files\Easy GIF Animator\gifan.exe
اگر پروگرام کسی اور پارٹیشن میں انسٹال کیا ہے تو C:\ کو اس ڈرائیو لیٹر سے بدل دیں
اور پیچ پر کلک کر دیں ، شکریہ کی ونڈو اوپن ہو گی ۔ اوکے کر دیں




ڈیسک ٹاپ پر پروگرام کا آئی کون بن چکا ہو گا ۔ اس پر ڈبل کلک کر کے اوپن کر لیں ۔





پروگرام کی ونڈو اوپن ہو گئی ۔ انسٹالیشن پوری ہو گئی۔
اب پہلے "ان پینٹس " میں ایڈٹ کی ہوئی تصویر پر ٓفس کے پاور پوائنٹ میں
کچھ تحریر کر لیں ، پھر اس پر آتے ہیں



easy GIF animator
http://ifile.it/5p3fymv
inpaints
http://ifile.it/693efzj
imageresizer
http://ifile.it/9vdrz1n
اگر یہاں ڈاؤن لوڈ لنک دے کر مجھ سے غلطی ہوئی تو
منتظمین براہ مہربانی انہیں حذف کر دیں ۔
نایاب
 

محمدصابر

محفلین
نایاب بھائی اصل میں‌آپ نے کریک کرنا بھی سکھا دیا۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جب ایک عام یوزر جو اس بارے میں‌کچھ نہیں جانتا کسی کریک کو کھولتا ہے تو وہ ساتھ میں‌اس وائرس یا ہیکر کو بھی دعوت دیتا ہے جو اس کریک کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ جس طرح کل آپ نے کہیں‌ایک پاس ورڈ ونڈو کا ذکر کیا تھا جو آپ کے پاس کھل رہی ہے۔ عموما اس طرح کے حملوں‌سے ایک ایڈانسڈ یوزر بھی دھوکا کھا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ جب کوئی سافٹ وئیر بنانے والا ایک سافٹ وئیر بناتا ہے کہ اس سے اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرے ۔ تو یہ غیر اخلاقی حرکت ہوتی ہے کہ ہم اس کے سافٹ ویئر کو چوری کر کےاستعمال کریں۔ اسی لیے اچھے فورمز پر کریک فائلز یا ان کو چلانے کے طریقے دینے کی اجازت نہیں‌ہوتی۔ شاید میری بات کی سمجھ آپ کو آ گئی ہو۔شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی اصل میں‌آپ نے کریک کرنا بھی سکھا دیا۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جب ایک عام یوزر جو اس بارے میں‌کچھ نہیں جانتا کسی کریک کو کھولتا ہے تو وہ ساتھ میں‌اس وائرس یا ہیکر کو بھی دعوت دیتا ہے جو اس کریک کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ جس طرح کل آپ نے کہیں‌ایک پاس ورڈ ونڈو کا ذکر کیا تھا جو آپ کے پاس کھل رہی ہے۔ عموما اس طرح کے حملوں‌سے ایک ایڈانسڈ یوزر بھی دھوکا کھا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ جب کوئی سافٹ وئیر بنانے والا ایک سافٹ وئیر بناتا ہے کہ اس سے اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرے ۔ تو یہ غیر اخلاقی حرکت ہوتی ہے کہ ہم اس کے سافٹ ویئر کو چوری کر کےاستعمال کریں۔ اسی لیے اچھے فورمز پر کریک فائلز یا ان کو چلانے کے طریقے دینے کی اجازت نہیں‌ہوتی۔ شاید میری بات کی سمجھ آپ کو آ گئی ہو۔شکریہ
السلام علیکم
محترم محمد صابر بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ توجہ سے نوازنے پر ۔
میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت خواہ ہوں ۔
آپ اسے حذف کر سکتے ہیں ۔
ہمارے پاس یہاں سعودی عرب میں " قعقاع " کمپیوٹر سوفٹ ویئر کے نام سے
ہر چھ ماہ بعد اک سی ڈی ریلیز ہوتی ہے ۔ میں وہی خریدتا ہوں ۔
اور یہ چیمبر آف کامرس سے تصدیق شدہ ہوتی ہے ۔
اک بار معذرت
توجہ اور رہنمائی سے نوازتے رہیئے گا ۔
نایاب
 

تعبیر

محفلین
کیا نایاب بھائی آپ تو بھاگتے ہی جا رہے ہیں یہاں۔ میں آپ کو کیسے پکڑوں :confused:

ایک ایک اسٹیپ سمجھاتے پھر جب میں اوکے کہتی تو آگے بڑھتے اب سارا کا سار میرے اوپر سے گزر گیا۔ مجھے نہیں سمجھ آیا ککھ وی :(
 

محمدصابر

محفلین
السلام علیکم
محترم محمد صابر بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ توجہ سے نوازنے پر ۔
میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت خواہ ہوں ۔
آپ اسے حذف کر سکتے ہیں ۔
ہمارے پاس یہاں سعودی عرب میں " قعقاع " کمپیوٹر سوفٹ ویئر کے نام سے
ہر چھ ماہ بعد اک سی ڈی ریلیز ہوتی ہے ۔ میں وہی خریدتا ہوں ۔
اور یہ چیمبر آف کامرس سے تصدیق شدہ ہوتی ہے ۔
اک بار معذرت
توجہ اور رہنمائی سے نوازتے رہیئے گا ۔
نایاب
نایاب بھائی اتنی لمبی چوڑی معذرتیں‌کر کے آپ شرمندہ کر رہے ہیں۔ ویسے ایک بات بتائیں کہ یہ کریکس آپ کو چیمبر کی سی ڈی سے ملتے ہیں کیا؟

کیا نایاب بھائی آپ تو بھاگتے ہی جا رہے ہیں یہاں۔ میں آپ کو کیسے پکڑوں :confused:

ایک ایک اسٹیپ سمجھاتے پھر جب میں اوکے کہتی تو آگے بڑھتے اب سارا کا سار میرے اوپر سے گزر گیا۔ مجھے نہیں سمجھ آیا ککھ وی :(
آپ اس دھاگے کا پرنٹ نکال لیں اور ایک ایک سٹیپ پر عمل کر کے آگے اوکے لکھتی جائیں۔
 

نایاب

لائبریرین
کیا نایاب بھائی آپ تو بھاگتے ہی جا رہے ہیں یہاں۔ میں آپ کو کیسے پکڑوں :confused:

ایک ایک اسٹیپ سمجھاتے پھر جب میں اوکے کہتی تو آگے بڑھتے اب سارا کا سار میرے اوپر سے گزر گیا۔ مجھے نہیں سمجھ آیا ککھ وی :(

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی مل جائے تو غنیمت
آپ اک بار اس دھاگے کو شروع سے پڑھنا شروع کر دیں ،
اور جو جو سوال کرنا چاہیں کرتی جائیں ۔
میرے بھی علم میں اضافہ ہو گا ۔
بہت آسان ہے یہ سچی ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی اتنی لمبی چوڑی معذرتیں‌کر کے آپ شرمندہ کر رہے ہیں۔ ویسے ایک بات بتائیں کہ یہ کریکس آپ کو چیمبر کی سی ڈی سے ملتے ہیں کیا؟
السلام علیکم
محترم صابر بھائی
سدا خوش رہیں آمین
یہاں سعودی عرب میں کمپیوٹر سوفٹ ویرز کی سی ڈیز کی دو اقسام ہیں ۔
اک وہ جو بنگالی بھائی کاپی کر کے تین سے پانچ ریال میں فروخت کرتے ہیں ۔
اور یہ غیر قانونی کہلاتی ہیں ۔
اک وہ ہیں جسے " القعقاع " ویب سائٹ والے ہر تین سے چھ ماہ بعد ریلیز کرتے ہیں ۔
یہ پندرہ سے بیس ریال تک کی سی ڈی ہوتی ہے ۔
اور قانونی سی ڈی کہلاتی ہے ۔
ان میں عربی زبان میں سوفٹ وئیرز کی تشریح
اور کریک کرنے کا طریقہ بیان کیا ہوا ہوتا ہے ۔
کریک اور پیچ بھی ہوتے ہیں ۔
باقی کاحال رب جانے ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

ایزی جی آئی اینیمیٹر پر رائٹ کلک کر کے اوپن کیا



جو ونڈو اوپن ہوئی اس میں جنرل ٹاسکس میں جس بٹن پر “ Creat new blank animation " لکھا ہے ۔ اس بٹن پر ماؤس سے لیفٹ کلک کیا ۔ ۔


کھلنے والی ونڈو میں “ insert blank frame " پر کلک کیا


کھلنے والی چھوٹی ونڈو میں “width 400 ... height 300 " لکھ کر اوکے پریس کر دیا


اک سلائڈ بن چکی ہے اب ڈپلیکیٹ سلائڈ کے بٹن پر چار بار کلک کرنا ہے


ڈپلیکیٹ فریم کے بٹن پر چار بار کلک کیا تو چار سلائڈز بن گئیں



محفل کا اردو ایڈیٹر جہاں کسی پیغام کا جواب لکھتے ہیں وہاں اپنی وش لکھ لیتے ہیں ۔ اور اس کو ہائی لائٹ کر کاپی کر لیتے ہیں ۔


پہلی سلائڈ پر لیفت کر کے سیلیکٹ کیا ، اور سیدھے ہاتھ والی مین سلائڈ کے ساتھ جہاں “ A " لکھا ہے وہاں لیفٹ کلک کرتے ہوئے ٹیکسٹ باکس اوپن کیا ۔


ٹیکسٹ باکس سے اپنی مرضی کا فونٹ کلر ، سائز ۔ اور فونٹ سلیکٹ کیا ۔ اور اوکے پریس کر دیا ۔


اب دوسری سلائڈ کو ماؤس سے کلک کر کے سیلیکٹ کیا اور سائز اور فونٹ کو چھوڑ کر صرف فونٹ کلر بدل لیا اور اوکے کر دیا ۔ اسی طرح سے تیسری اور چوتھی سلائڈ کو سیلیکٹ کر کے صرف فونٹ کا رنگ بدل لیا ۔


اب مین ونڈو سے “ Edit “ مینو پر کلک کر کے “ Select All “ پر کلک کر کے سب سلائڈز کو سیلیکٹ کر لیا ۔ اور “ Frame Properties " میں جہاں " Delay " لکھا ہوا ہے اس کے سامنے باکس میں “ 50 “ لکھا ہوا ہے ۔ اسے " 25 " سے بدل دیا ۔


" Delay " لکھا ہوا ہے اس کے سامنے باکس میں “ 50 “ لکھا ہوا ہے ۔ اسے " 25 " سے بدل دیا ۔


مین سلائڈ کے لیفٹ سائیڈ پر موجود “ Air Brush " پر لیفٹ کلک کر کے سیلیکٹ کر لیا۔


کلر باکس میں سے فونٹ سے ملتا جلتا کلر سیلیکٹ کیا ۔ اور اوکے پریس کر دیا ۔


ایئر برش سے تحریر کے ارد گرد خالی جگہ میں کلر کو سپرے کر دیا ۔ اور چاروں سلائڈوں کی تحریر کے اردو گرد خالی جگہ کو اسی طرح ملتے جلتے کلرز سے فل کر دیا


باری باری سب سلائڈز کو سیلیکٹ کرتے ہوئے “ Set Transparrency " کے بٹن پر کلک کیا ۔
اور کھلنے والی ونڈو میں جو سفید بیک گراؤںڈ نظر آرہی ہے وہاں لیفٹ کلک کرتے ہوئے اوکے پریس کر دیا ۔ یہ ٹرانپرنسی کا عمل ہر سلائڈ کے ساتھ باری باری کیا ۔


فائل مینو پر کلک کر کے “ سیو ایز “ کی کمانڈ سے تصویر کو ڈیسک ٹاپ پر سیو کر لیا ۔


اور کسی سائٹ پر اپلوڈ کر کے محفل پر پوسٹ کر دیا ۔

انشااللہ
اگلی بار کسی تصویر پر لکھیں گے
نایاب
 

تیشہ

محفلین
نایاب بھائی سلام :party:

یہ آپ کربلا کے کتنے زیادہ صفحات لکھ رہے ہیں ۔۔مجھے بہت سے نظر آئے ہیں ۔۔ میں حیران ہوں کہ یہ لکھ کیسے لیتے ہیں ۔ :confused: اتنا وقت کہاں سے مل جاتا ہے ؟ :confused: اور ہر وقت لکھنا ۔۔۔
لکھنا ۔ ۔ لکھنا ۔۔۔

می کنیفوزڈ :confused:
:chatterbox:
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی سلام :party:

یہ آپ کربلا کے کتنے زیادہ صفحات لکھ رہے ہیں ۔۔مجھے بہت سے نظر آئے ہیں ۔۔ میں حیران ہوں کہ یہ لکھ کیسے لیتے ہیں ۔ :confused: اتنا وقت کہاں سے مل جاتا ہے ؟ :confused: اور ہر وقت لکھنا ۔۔۔
لکھنا ۔ ۔ لکھنا ۔۔۔

می کنیفوزڈ :confused:
:chatterbox:

السلام علیکم
اپیا جی
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
یہ جتنے بھی صفحات آپ کی نظر سے گزرے ہیں
یہ سب چند الفاظ پر مشتمل ہیں ۔
بس تھوڑے سے باقی رہ گئے ہیں ۔
اور لکھ کیسے لیتا ہوں ۔ ؟
آپ کا بھائی ہوں نا ۔
کیا آپ جب لکھنے پر آتی ہیں تو
لکھتی ہی نہیں چلی جاتی ہیں ۔
کام کی نوعیت ایسی ہے کہ فارغ ہی رہتا ہوں ۔
اور وقت گزارنے کا اس سے بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے ۔
کہ اردو لائیبریری میں لکھتا رہوں ۔ وقت بھی گذر جاتا ہے ۔
اور تحریر بھی محفوظ ہو جاتی ہے ۔
نایاب
 
Top