پینٹ میں تصویر ریسائز کرنا

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
سدا خوش رہیں آمین
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے مجھے اس محفل سے ۔
آج محترم عبداللہ بھائی نے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں محفل کے اک دھاگے پر ۔
میرے پاس وہ دھاگہ بہت تاخیر سے کھلا ۔
وجہ صرف یہی تھی کہ تصاویر کا سائز بہت بڑا تھا ۔
1123 کے بی سے لیکر
1311 کے بی
میں اکثر تصاویر کا حجم کم کرنے کے لیے ونڈوز میں موجود پینٹ استعمال کرتا ہوں ۔
اور آسانی سے تصاویر کا سائز بہت کم ہو جاتا ہے ۔
محترم عبداللہ بھائی کی یہ تصویر اصل میں 1280 کے بی کی ہے
میں نے جب اسے پینٹ سے ریسائز کیا تو یہ صرف 50 کے بی رہ گئی

1 ۔۔ میں نے دھاگے پر موجود محترم عبداللہ بھائی کے اوتار کو ڈیسک ٹاپ پر " مین " کے نام سے محفوظ کیا ۔ کینونکہ اس کا سائز بہت چھوٹا ہے ۔ اور یہ اک کینوس کے طور پر پینٹ میں استعمال ہو گی ۔

2 ۔۔۔ پھر اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے اوپن ود پینٹ سے اوپن کر لیا ۔

3 ۔۔۔اور پینٹ کو ٹاسک بار پر مینیمایز کر دیا ۔
محترم عبداللہ بھائی کی اصل تصویر کو وینڈو پکچر اینڈ فیکس ویور میں اوپن کیا ۔

4 ۔۔ اور اسے زوم میں لا کر جتنی تصویر ضروری تھی فوکس کیا ۔ اور کی بورڈ پر موجود پرنٹ سکرین کی کی کو دبا کر سکرین شاٹ لے لیا ۔

5 ۔۔۔۔اور پھر ٹاسک بار پر مینیمایز ہوے پینٹ کو ریسٹور کیا

6 ۔۔ ور پینٹ میں ایڈٹ کے بٹن پر کلک کر کے کھلنے والی ونڈو پر پیسٹ پر کلک کر دیا ۔

7 ۔۔ اور پھر سلیکٹ کے بٹن سے تصویر کا ضروری حصہ سلیکٹ کیا ۔ اور راءٹ کلک کر کے کاپی کر لیا ۔

8 ۔۔۔محترم عبداللہ بھائی کے اوتار والی تصویر کو پینٹ کی اک دوسری وینڈو میں دوبارہ کھولا ۔ اور ایڈت پر کلک کر کے کاپی کی ہوئی تصویر پیسٹ کر دی ۔

9 ۔۔ پھر پینٹ کے فائل مینو سے سیو ایز کی کمانڈ استعمال کرتے ہوئے اس تصویر کو اوکے ون کے نام سے محفوظ کر لیا ۔

یہ صرف 50 کے بی سائز کی رہ گئی ۔ میں تو اپنی تصاویر ایسے ہی ریسائز کرتا ہوں ۔
سوچا اس کا طریقہ کار لکھ دوں ۔ شائید کسی کے کام آ جائے ۔
محترم عبداللہ بھائی معذرت چاہوں گا کہ آپ کی تصویر بنا اجازت ایڈٹ کر لی ۔
نایاب
 
شاہ حسین

محفلین
بہت زبر دست جناب نایاب صاحب ۔

اسی سلسلے میں ایک گزارش کرتا چلوں کسی بھی تصویر کو پینٹ میں اوپن کرواکر ۔ فائل مینو میں جائیں ۔ اور سیو ایز پر کلک کر کے (جے ۔ پی ۔ ای ۔ جی) فارمیٹ‌ میں سیو کر لیں ۔ سائز انتہائی کم ہو جائے گا
 
محترم شاہ بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہیت شکریہ اک مفید ٹپ سے نوازنے کا ۔
آپ نے جو ٹپ لکھی ہے اس سے ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر کی ڈائمینشن کم نہیں ہوتی
اور سائز میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

بہت شکریہ جناب نایاب صاحب ۔
امید کرتا ہوں اس کو خاطر میں نہیں لائیں گے میں اس طریقے کو فوری ضرورت کے تحت استعمال کرتا ہوں اور ابھی ابھی ایک ڈیجیٹل تصویر پر تجربہ کیا الحمداللہ کامیاب رہا امید کرتا ہوں آپ اس پر عملی تجربہ ضرور فرمائیں گے ۔
سائز کا آپشن پینٹ میں الگ سے موجود بھی ہے اس کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
 
جزاک اللہ
یقین ہے آئندہ بھی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ ہے نایاب جی شکریہ پر سب اوپر سے گزررہا ہے اسکا بھی کوئی علاج ہے آپکے پاس؟

السلام علیکم
محترم عزیز امین بھائی
سدا خوش رہیں آمین۔
فکر نہ کریں ۔
ابھی اوپر سے گذر رہا ہے نا ،
انشااللہ جلد ہی سامنے سے گذرنے لگے گا ۔
بس تیاری رکھیئے گا جیسے ہی سامنے سے گذرے ۔
" ھذا من فضل ربی " کا نعرہ لگا کر پکڑ لیجیئے گا ۔
بس پڑھتے رہیئے گا اور تجربہ کرنے کی کوشش بھی کیجیئے گا ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
اس طریقہ سے پکسل ریزولوشن اسکرین کے مطابق صرف 72 پکسلز تک رہ جاتا ہے۔ اگر حقیقتاً کسی پکچر کا سائز کم کرنا ہو تو irfanview استعمال کریں:
http://www.irfanview.com/

السلام علیکم
محترم عارف کریم بھائی
سدا خوش رہیں آمین ۔
بہت شکریہ
یقین ہے رہنمائی جاری رکھیں گے ۔
انشااللہ
"عرفان ویو "اور " اے سی ڈی سی " " پکچر ریساءزر "
سب کا تجربہ کیا ہے ۔ اور یہی طریقہ مجھے سب سے آسان اور اچھا لگا ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
واؤ زبردست

یہ میں بھی سیکھوں گی۔ آرام سے دیکھوں گی اگر کچھ سمجھ نا آیا تو آپکا خوب سر کھاؤنگی نایاب بھائی :)( سوالات کی صورت میں)
 
نایاب

لائبریرین
واؤ زبردست

یہ میں بھی سیکھوں گی۔ آرام سے دیکھوں گی اگر کچھ سمجھ نا آیا تو آپکا خوب سر کھاؤنگی نایاب بھائی :)( سوالات کی صورت میں)

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
مغز تو میں بھی بہت شوق سے کھاتا ہوں
مگر فرائی کر کے ۔
آپ سوال کریں گی ۔ مجھے جواب دینا پڑے گا ۔
سو میرا علم بڑھے گا ۔
منتظمین کرام سے پوچھنا ہے کہ کیا میں یہاں
" Easy GIF Animator "
" GifSplitter "
" IN PAINTS "
" Microsoft PowerPoint "
کے بارے لکھ سکتا ہوں کہ
کیسے ان کی مدد سے کسی تصویر کو ایڈت کیا جا سکتا ہے ۔
اور وش کارڈز بنائے جا سکتے ہیں ۔
نایاب
 
محمدصابر

محفلین
نایاب بھائی ضرور لکھیں۔ لیکن یہاں۔‌جب آپ پوسٹ کریں گے تو آپ کو لگے گا کہ شاید پوسٹ نہیں‌ہوا ۔ اصل میں‌یہ ادارت والے علاقے میں چلا جاتا ہے ۔ اور وہاں سے اس کو انتظامیہ چیک کرنے کے بعد منظوری دے دیتی ہے۔ پھر وہ سب کو نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔
شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
مغز تو میں بھی بہت شوق سے کھاتا ہوں
مگر فرائی کر کے ۔
آپ سوال کریں گی ۔ مجھے جواب دینا پڑے گا ۔
سو میرا علم بڑھے گا ۔
منتظمین کرام سے پوچھنا ہے کہ کیا میں یہاں
" easy gif animator "
" gifsplitter "
" in paints "
" microsoft powerpoint "
کے بارے لکھ سکتا ہوں کہ
کیسے ان کی مدد سے کسی تصویر کو ایڈت کیا جا سکتا ہے ۔
اور وش کارڈز بنائے جا سکتے ہیں ۔
نایاب

نایاب بھائی ضرور لکھیں تا کہ ہم جیسے بھی کچھ سیکھ سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی ضرور لکھیں۔ لیکن یہاں۔‌جب آپ پوسٹ کریں گے تو آپ کو لگے گا کہ شاید پوسٹ نہیں‌ہوا ۔ اصل میں‌یہ ادارت والے علاقے میں چلا جاتا ہے ۔ اور وہاں سے اس کو انتظامیہ چیک کرنے کے بعد منظوری دے دیتی ہے۔ پھر وہ سب کو نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔
شکریہ

ارے بھائی تو انتظامیہ کون سا کوئی دور ہے۔ یہیں موجود ہے۔ یہ اگر وہاں پوسٹ نہیں کر سکیں گے تو کہیں بھی نیا دھاگہ کھول کر پوسٹ کر دیں۔ بعد میں دھاگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
 
Top