پنجاب رنگ

یہ پانی میں کم اور جراثیموں میں زیادہ چھلانگ لگا رہا ہے۔ ہم بھی بچپن میں پنجاب کی نہروں میں اسی طرح غوطے مارا کرتے تھے اور تب سے بیماریوں میں مبتلا ہیں :(
:)
بچپن میں، کئی دفعہ میں نے بھی گاؤں کے اکلوتے 'چھپڑ' میں چھلانگیں ماریں تھیں۔ پھر ایک بار کان میں پانی چلا گیا اور پوری رات تکلیف سے دوچار رہا۔ ناجانے کون کون سے ٹوٹکے آزمائے گئے اور پھر کہیں دوسرے دن کان کو آرام آیا۔ اس کے بعد پکی توبہ کرلی۔ :)
آپ نے پنجاب کے کس علاقے میں یہ شغل اپنائی رکھا ؟
 
arifkarim

معطل

سرگودھا کے پاس ہمارا آبائی گاؤں آباد ہے جہاں کسی زمانہ میں انگریز کا کوئی خاص دفتر شاہی ہوا کرتا تھا۔ اب وہ دفتر تو کھنڈرات بن چکاہے، بشکریہ حکومت برادران پنجاب، البتہ وہاں ایک نہر بہتی ہے (جسکا نام اب ذہن میں نہیں)۔ غالباً دریائے چناب سے اسکا کوئی رابطہ ہے۔ اسوقت ہم اسکول کی کتابوں میں پڑھا کرتے تھے کہ پاکستان میں دنیا کا بہترین آبپاشی کا نظام ان نہروں کی صورت میں موجود ہے یہاں تک کے سالانہ سیلاب ان "حقائق" کو رد کر دیتے :(
 
سرگودھا کے پاس ہمارا آبائی گاؤں آباد ہے
سرگودھا کے آس پاس چناب سے نکلنے والی کوئی نہر یاد تو نہیں پڑتی، کیونکہ سرگودھا شہر دریائے چناب کی دائیں طرف ہے۔ تکنیکی طور پر اس طرف نہر جا نہیں سکتی۔ البتہ ہیڈرسول جو دریائے جہلم پر ہے وہاں سے ایک نہر سرگودھا کی طرف رواں دواں ضرور ہے۔ خیر ہو گی کوئی۔
پاکستان میں دنیا کا بہترین آبپاشی کا نظام ان نہروں کی صورت میں موجود ہے یہاں تک کے سالانہ سیلاب ان "حقائق" کو رد کر دیتے
آبپاشی اور سیلاب دو الگ الگ چیزیں نہیں ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
10686711_738822782859416_3828981628967508720_n.jpg
غازی ٹریکٹر فیکٹری، ہمارے ڈیرہ غازی خان سے ہے :)
 
:)
بچپن میں، کئی دفعہ میں نے بھی گاؤں کے اکلوتے 'چھپڑ' میں چھلانگیں ماریں تھیں۔ پھر ایک بار کان میں پانی چلا گیا اور پوری رات تکلیف سے دوچار رہا۔ ناجانے کون کون سے ٹوٹکے آزمائے گئے اور پھر کہیں دوسرے دن کان کو آرام آیا۔ اس کے بعد پکی توبہ کرلی۔ :)
آپ نے پنجاب کے کس علاقے میں یہ شغل اپنائی رکھا ؟
سرگودھا کے آس پاس چناب سے نکلنے والی کوئی نہر یاد تو نہیں پڑتی، کیونکہ سرگودھا شہر دریائے چناب کی دائیں طرف ہے۔ تکنیکی طور پر اس طرف نہر جا نہیں سکتی۔ البتہ ہیڈرسول جو دریائے جہلم پر ہے وہاں سے ایک نہر سرگودھا کی طرف رواں دواں ضرور ہے۔ خیر ہو گی کوئی۔
لیں جی۔۔ میں نے اپنا کان خراب کر دینے والے چھپڑ کو ڈھونڈ لیا ہے۔ اب تو اس میں 'بھینسیں' بھی نہیں جاتیں :)
یہ جدھر سرخ نشان ہے یہاں کان میں پانی ڈلا تھا۔ اب بھی جب اس جگہ کو دیکھتا ہوں تو غصہ آتا ہے۔ :p
1610826_738864276188600_2778437824294568754_n.jpg

آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
لیں جی۔۔ میں نے اپنا کان خراب کر لینے والے چھپڑ کو ڈھونڈ لیا ہے۔ اب تو اس میں 'بھینسیں' بھی نہیں جاتیں :)
یہ جدھر سرخ نشان ہے یہاں کان میں پانی ڈلا تھا۔ اب بھی جب اس جگہ کو دیکھتا ہوں تو غصہ آتا ہے۔ :p
1610826_738864276188600_2778437824294568754_n.jpg

ہمت ہے بھئی، خشکی پر ایسا ممکن بنا لیا :p
 
arifkarim

معطل
سرگودھا کے آس پاس چناب سے نکلنے والی کوئی نہر یاد تو نہیں پڑتی، کیونکہ سرگودھا شہر دریائے چناب کی دائیں طرف ہے۔ تکنیکی طور پر اس طرف نہر جا نہیں سکتی۔ البتہ ہیڈرسول جو دریائے جہلم پر ہے وہاں سے ایک نہر سرگودھا کی طرف رواں دواں ضرور ہے۔ خیر ہو گی کوئی۔
آپکی بات درست ہے۔ چونکہ یہ نہر دیائے چناب اور جہلم کے درمیان واقع ہے یوں ہمیں شبہ گزرا کہ دریائے چناب سے قریبی کی وجہ سے وہاں سے نکلتی ہوگی البتہ اب دوبارہ یاد کر کے گوگل میپس پر دیکھا ہے تو پتا چلا کہ یہ تو کسی چھپڑ سے نکلتی ہے :)
b361.gif

https://www.google.com/maps/@31.8939709,73.02184,18z

آبپاشی اور سیلاب دو الگ الگ چیزیں نہیں ؟
ہیں تو لیکن اگر یہی آبپاشی ابل کر سیلاب کی صورت اختیار کر لے تو دو الگ الگ چیزیں نہیں رہتی :)

لیں جی۔۔ میں نے اپنا کان خراب کر لینے والے چھپڑ کو ڈھونڈ لیا ہے۔ اب تو اس میں 'بھینسیں' بھی نہیں جاتیں :)
یہ جدھر سرخ نشان ہے یہاں کان میں پانی ڈلا تھا۔ اب بھی جب اس جگہ کو دیکھتا ہوں تو غصہ آتا ہے۔
آپکے کان میں ایسا کیا پڑ گیا تھا جو خراب ہوگیا؟ کیا سوجن ہو گئی تھی اندر سے؟ ویسے آپنے اپنے گاؤں کے کوآرڈی نیٹ جیومیٹری ، تحلیلی ہندسہ ، محددی ہندسہ وغیرہ نہیں بتائے کہ کہیں ہم آپکے گھروالوں کو جا کر تنگ کرنا نہ شروع کر دیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
ہیں تو لیکن اگر یہی آبپاشی ابل کر سیلاب کی صورت اختیار کر لے تو دو الگ الگ چیزیں نہیں رہتی :)
متفق
آپکے کان میں ایسا کیا پڑ گیا تھا جو خراب ہوگیا؟ کیا سوجن ہو گئی تھی اندر سے؟
چھپڑ کے پانی کے دو، تین یا شاید چار ناہنجار قطرے جو ناجانے کس کس قسم کے وائرسوں سے لبا لب بھرے ہوئے تھے جو ایک بار گھس بیٹھ کر گئے تو واپس نکلنے کو راضی ہی نہ ہوئے ۔ میٹھے کڑوے تیل گرم کر کے روئی کے بُڑے کے ساتھ انڈیلے جاتے رہے لیکن آرام کہیں اگلی سہ پہر ہی آیا تھا ۔ شاید سوجن وغیرہ بھی ہوئی ہو پر اپنے کان کو بھلا کیسے خود سے دیکھ سکتا تھا۔ :(
یسے آپنے اپنے گاؤں کے کوآرڈی نیٹ جیومیٹری ، تحلیلی ہندسہ ، محددی ہندسہ وغیرہ نہیں بتائے کہ کہیں ہم آپکے گھروالوں کو جا کر تنگ کرنا نہ شروع کر دیں
ارے مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیسے آتے ہیں۔ البتہ دوبارہ سے دیکھنے پر یہ ہندسے ابھرے ہیں۔ انھیں گوگل پر چپکا کر تلاش کی تو گاؤں پر ہی جا کر ٹھہرا ہے
32.643369, 73.882187
 
چوہدری صاب، نویں پوسٹ کرن وچ بڑا چر لا چھڈیا جے ۔ اسیں اڈیک اڈیک کے پھاوے ہوئے پئے ساں۔
عبدالقیوم چوہدری,
سر جی۔ مہاڑاں اپنڑے وطناں نوں موڑیاں سن تے بال بچیاں وچ کتھے ویلا لبھدا اے کھوج دا۔ ہُن واپسی ہوئی تے فیر توں شروع ہو گئے آں۔
نوازشاں
 
Top