پسِ پردہ لائبریری ٹیم ممبر

ماوراء

محفلین
لائبریری ٹیم کے ارکان متوجہ ہوں۔


جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری اردو لائبریری ترقی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ ہمارے بہت ہی مخلص اور سچی لگن سے کام کرنے والے رکن ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ ہم کسی کی ذرا سی محنت کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔ کسی کی تھوڑی سی محنت بھی ہماری لائبریری کے لیے بہت اہم ہے۔ اس وقت کئی کتابوں پر اجتماعی سطح پر کام ہو رہا ہے۔ جن میں زاویہ۔ آبِ گم۔ چراغ تلے اور علی پور کا ایلی (اگر کوئی رہ گئی ہو تو معذرت) اور آئندہ بھی کئی کتابوں پر ٹیم ورک کرنے کا ارادہ ہے۔ ٹیم ورک کے لیے سب سے اہم چیز یہی ہوتی ہے کہ وہ کتاب سب کے پاس ہو۔ اور کتاب نہ ہونے کی صورت میں اسے سکین کر کے ہم ٹیم ورک شروع کرتے ہیں۔ اور کرتے آئے ہیں۔ لیکن سکین کرنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کہ کون کتاب کو سکین کرے گا۔ کون کر سکتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس کے لیے ہمیں واقعی ایک ایسے رکن کی ضرورت تھی جو کہ اس کام میں پروفیشنل ہوتا۔ خیر اصل بات کی طرف آتے ہیں۔


جمال اعظم Orkut کے ممبر ہیں۔ وہیں پر انہوں نے سکین شدہ کتابوں کا جی میل اکاؤنٹ اور پاس ورڈ دیا ہوا تھا۔ جس کو محب علوی نے دیکھنے کے بعد ہی ہم نے ان کی سکین شدہ زاویہ 1 اور2 کو لکھنا شروع کیا تھا۔ جب زاویہ آخری مراحل میں تھی تو ہم سوچ میں تھے کہ اگلی کون سی کتاب پر کام شروع کیا جائے۔ تب ہی محب علوی نے مجھے بتایا کہ جمال اعظم کو ہم میل کرتے ہیں۔ شاید وہ ہماری کچھ مدد کر سکیں۔ ہم دونوں نے ان کو میل کی۔ جس میں ہم نے ان کو اردو محفل۔ اردو لائبریری اور اردو ویب کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اور آپ کو جان کر یہ خوشی ہو گی کہ جمال اعظم کا نہ صرف ہمیں جواب ملا۔ بلکہ اس میں انہوں نے ہماری مکمل طور پر مدد کرنے کی بھی حامی بھری۔ اور ہم نے ان کو چند کتابوں کی لسٹ بنا کر بھیج دی۔ جمال اعظم صاحب کو جیسے ہی وہ کتابیں ملیں وہ ہمیں سکین کر کے بھیجتے رہیں گے۔ جو کہ لائبریری کے جی میل اکاؤنٹ میں آپ دیکھ سکیں گے۔ آجکل وہ “علی پور کا ایلی“ ہمیں سکین کر کے بھیج رہے ہیں۔ اور چند اور کتابیں بھی ساتھ ساتھ سکین کر رہے ہیں۔ اور کل ہی مجھے ان کی میل ملی جس میں انہوں نے بتایا کہ زاویہ 3 آ چکی ہے۔ اور وہ جلد ہی خرید کر اس کو ہمارے لیے سکین کریں گے۔ جس سے ہمیں واقعی بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے کہے بغیر ہی وہ ہماری ساتھ ساتھ مدد کر رہے ہیں۔


اس طرح جمال صاحب ہماری لائبریری کی بنیاد کا کام کر رہے ہیں۔ ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری اس ٹیم میں شامل ہو کر ہماری بھر پور مدد کر رہے ہیں۔ میری باقی ارکان سے بھی گزارش ہے کہ ان کی محنت کو سراہا جائے۔



بہت شکریہ جمال اعظم صاحب!!​
 

قیصرانی

لائبریرین
جمال اعظم صاحب کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی کچھ شخصیات پوری ٹیم کا کام اکیلے ہی سر انجام دیتی ہیں۔ تعریف کے لیے میرے پاس تو کوئی الفاظ نہیں ہیں، مگر پھر بھی

بہت شکریہ جناب

قیصرانی
 

دوست

محفلین
جزاک اللہ ۔
بہت شکریہ جناب اور اسے جاری رکھیے۔
بات چلی تو عرض کرتا چلوں مجھے ملنے والی پی ڈی ایف فائل شاید کرپٹ ہے۔ دو پی ڈی ایف ریڈر آزما چکا ہوں کچھ بھی نظر نہیں آتا۔
کیا کسی اور دوست کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہوا ہے؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
جزاک اللہ ۔
بہت شکریہ جناب اور اسے جاری رکھیے۔
بات چلی تو عرض کرتا چلوں مجھے ملنے والی پی ڈی ایف فائل شاید کرپٹ ہے۔ دو پی ڈی ایف ریڈر آزما چکا ہوں کچھ بھی نظر نہیں آتا۔
کیا کسی اور دوست کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہوا ہے؟؟
جی دوست بھائی، یہ مسئلہ اکثر ہوتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ وہی پی ڈی ایف والی فائل دوبارہ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ مسئلہ حل ہوجائے گا انشاء اللہ
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
پسِ پردہ کام کرنے کا شکریہ لیکن جمال صاحب اگر منضرِ عام پر یہاں بھی آ جائیں تو کیا بات ہے؟
اور کیا لاردو لائبریری کا جی میل اکاؤنٹ عوامی ہے؟ اگر ہے تو اس کا پروانہ راہداری؟
 

قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم، عوامی کا تو مجھے ابھی پتہ چلا ہے مگر ہم لوگ اسے لائبریری ممبران تک ہی سمجھتے ہیں۔ ویسے اس کا پروانہء‌راہداری آپ کو ذپ کر دیتا ہوں
قیصرانی
 

دوست

محفلین
قیصرانی سائیں بات نہیں‌ بنی یار۔ دوبار اتارنے سے بھی وہی حال ہے۔ فائل کا کچھ کرو یار۔
 
جمال اعظم پر بہت ضروری پوسٹ کرکے گویا ماورا نے لائبریری ٹیم کی طرف سے فرضِ کفایہ ادا کردیا مگر سب کو چاہیے کہ اس سکیننگ کے جن کی اس دھاگے پر آکر خود حوصلہ افزائی کریں۔ لائبریری کے لیے ایسی کتابیں انتہائی ضروری ہیں جو کسی طرح آن لائن میسر ہوں اور ہوں بھی مشہور و معروف۔ کتابیں سکین کرنے کا تجربہ رضوان بھی کرچکے ہیں اور اس کا مزہ مجھ سمیت شمشاد اور ظفری بھی چکھ چکے ہیں ، توبہ جانے کس جنم کا بدلہ چکایا رضوان نے اس دفعہ سکین کرکے۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ترتیب اور صفائی سے سکین کرنا بھی ایک فن ہے جس سے جمال اعظم واقف ہے اور بڑی عمدگی سے اسے جی میل کے اکاؤنٹ میں اپ لوڈ بھی کردیتے ہیں اور پھر اپنے مستقبل قریب کے پروگرام بھی بتا دیتے ہیں۔ کام کرنے والے تو مل جاتے ہیں مگر بھرپور لگن اور شوق والے بہت کم اور یہ ہماری اور اردو محفل کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسا مخلص اور مستقل مزاج کتب بین مل گیا ہے۔

سب سے درخواست ہے کہ اس پس پردہ ممبر کے لیے اپنے جذبات کا خصوصی اظہار کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محب نے میرے منہ کی بات چھین لی۔ میں ایک الگ تھریڈ میں خود سے کتابیں سکین کرنے کے پراسیس کے بارے میں گفتگو کا آغاز کرنے والا تھا تاکہ جو بھی یہ کام کر رہے ہوں وہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اگر جمال اعظم صاحب یہاں تشریف لائیں تو ہماری نہایت عزت افزائی ہوگی۔ اگر وہ پس پردہ رہ کر بھی کام کرنا چاہیں تو پھر بھی ہم ان کے احسان مند رہیں گے۔
 
نبیل سکین کرنے کا طریقہ بہت اہم شے ہے اور اس پر بات چیت ہوتی رہنی چاہیے۔ میں نے اور ماورا نے باضابطہ دعوت تو دی ہے دیکھیں جمال اعظم کب آپاتے ہیں ویسے جتنی ستائش اس دھاگے میں ہوچکی ہے اگر اس کا علم ہو جائے تو شاید کچے دھاگے سے بندھے چلے آئیں۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ جمال اعظم ہنس مکھ طبیعت کے مالک ہیں اب دیکھیں وہ کب ہمارے درمیان ہوتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
بس آتے ہی ہوں گے آپ لوگ ذرا صحیح سے خاموش ہو کر بیٹھ جائیں۔ اب کوئی شرارت نہیں :wink:


دیکھو ابھی ایک گاڑی باہر آکر رُکی تو ہے۔

یا اللہ خیر
کہیں وہی نہ ہوں!!!!!!
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے یہ تو چلی بھی گئی ہے۔ چلیں ابھی پھر سے انتظار کرتے ہیں
با ادب با ملاحظہ ہو شیار (وجہ ابھی معلوم نہیں‌ کہ کیوں)
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
جمال صاحب نے میل کی ہے اور کہتے ہیں اتنی تعریف کیوں کر دی ہے۔ میں تعریف کے لیے یہ سب کچھ تھوڑا ہی کر رہا ہوں۔ :(

لیکن جمال صاحب، ہم تو آپ کی تعریفیں کرتے ہی رہیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جمال اعظم صاحب

خوش آمدید۔ آپ کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی۔ پسِ پردہ ہی سہی لیکن لائبریری میں آپ کی شرکت اس لائق ہے کہ جس قدر سراہا جائے کم ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید جمال اعظم صاحب۔ ابھی اعداد و شمار میں نئے ارکان کی فہرست میں آپ کا نام دیکھا ہے۔ شاید اب تک نہیں تو جلد ہی آپ کو خوش آمدید کہنے کا باقاعدہ تانا بانا کھولا جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
بالکل، جمال صاحب ہمارے درمیان اب موجود ہیں۔ بس اب اردو لکھنے کی پریکٹس کر لیں تو جلد ہی ہمیں ان کا پیغام دیکھنے کو ملے گا۔ :p
 

رضوان

محفلین
بس یہیں میرا تمہارا اختلاف ہو جاتا ہے محب۔
جو کوئی کام کا بندہ ہوتا ہے اسے گپ شپ میں لگا کر تباہ کر دیتے ہو۔ میں بقلم خود، قیصرانی، ظفری کیا کیا نام گنواؤں جید اور کارآمد ہستیوں کے مگر تمہاری صحبت میں ناکارہ ہوگئے :oops:
 
Top