پسندیدہ فلم ؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہی تو بات ہے کہ ہم عام طور پر نہیں خاص طور پر گئے تھے۔ :D
جی جی۔۔۔۔۔ :)

اور فلم دیکھنے نہیں بلکہ سینما دیکھنے کے اشتیاق میں گئے تھے۔
سینما کے درودیوار کا تذکرہ نہیں کیا تھا آپ نے روداد میں۔۔۔۔ :)

اسی تجربے کی روداد محفل میں بھی شریک کر چکے ہیں۔ :)
جی مجھے کون سا الہام ہوا تھا۔۔۔ آپ کی روداد ہی کا حوالہ تھا میرا تبصرہ بھی۔۔۔ :)

یہی تو بات ہے کہ ہم عام طور پر نہیں خاص طور پر گئے تھے۔ :D اور فلم دیکھنے نہیں بلکہ سینما دیکھنے کے اشتیاق میں گئے تھے۔ اسی تجربے کی روداد محفل میں بھی شریک کر چکے ہیں۔ :)
اس پر میرے وہی تبصرہ جات دوبارہ پڑھ لیں۔۔۔ :p
 
نایاب

لائبریرین
کہاں میخانے کا دروازہ غالبؔ! اور کہاں واعظ
پر اِتنا جانتے ہیں، کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے​
یہ شعر پڑھ کر اپنے تو کان کھڑے ہو گئے صاحب ۔
دوبارہ سے زوم کر کر کے دیکھنی پڑ گئیں اپنی لسٹیں ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
سارہ خان

محفلین
اگر سب سے اچھی مووی جو دیکھی اس کا ذکر کیا جائے تو وہ ہے ٹائیم ٹریولزر وائف ۔۔
ٹائیم ٹریولر اپنی وائف کے پاسٹ میں اس کے بچپن میں بھی جا کر ملتا ہے ۔۔ فیوچر میں بھی جا کر ملتا ہے ۔۔ اور اینڈ بہت سنسنی خیز ہوتا ہے اس مووی کا ۔۔۔
 
آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
اگر سب سے اچھی مووی جو دیکھی اس کا ذکر کیا جائے تو وہ ہے ٹائیم ٹریولزر وائف ۔۔
ٹائیم ٹریولرز اپنی وائف کے پاسٹ میں اس کے بچپن میں بھی جا کر ملتا ہے ۔۔ فیوچر میں بھی جا کر ملتا ہے ۔۔ اور اینڈ بہت سنسنی خیز ہوتا ہے اس مووی کا ۔۔۔
مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے یہ فلم کچھ خاص نہیں لگی تھی یا اس فلم کا مقصد سمجھ نہیں آیا تھا۔ دس مں سے دو نمبر دئیے تھے میں نے اسے۔
 
سارہ خان

محفلین
مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے یہ فلم کچھ خاص نہیں لگی تھی یا اس فلم کا مقصد سمجھ نہیں آیا تھا۔ دس مں سے دو نمبر دئیے تھے میں نے اسے۔
اتنی اچھی مووی کو دو نمبر ؟
اپنی اپنی سمجھ اور اپنی اپنی پسند کی بات ہے ۔۔ :-P
 
شہزاد وحید

محفلین
اتنی اچھی مووی کو دو نمبر ؟
اپنی اپنی سمجھ اور اپنی اپنی پسند کی بات ہے ۔۔ :-P
اس فلم کی مونث مرکزی کردار یعنی راچیل مِک ایڈمز مجھے بے حد پسند ہے :in-love: اس وجہ سے بعد میں دو سے بڑھا کر پانچ کر دئے تھے :LOL: اصل میں اس فلم سے پہلے میں نے دو تین فلمیں جیسے کہ A Clockwork Orange اور Trainspotting دیکھی تھیں جن فلموں کا مقصد مجھے بلکل ہی سمجھ نہیں آیا تھا اور پھر یہ ٹائم ٹریلورز کی بیوی دیکھی تو یہ بھی کچھ خاص نہیں لگی۔ ویسے بھی 2010 کی بات ہے۔ تب کی سمجھ اور اب کی سمجھ میں کافی فرق ہے۔ اب دیکھوں تو اتنی اچھی بھی لگ سکتی ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر سب سے اچھی مووی جو دیکھی اس کا ذکر کیا جائے تو وہ ہے ٹائیم ٹریولزر وائف ۔۔
ٹائیم ٹریولر اپنی وائف کے پاسٹ میں اس کے بچپن میں بھی جا کر ملتا ہے ۔۔ فیوچر میں بھی جا کر ملتا ہے ۔۔ اور اینڈ بہت سنسنی خیز ہوتا ہے اس مووی کا ۔۔۔
کتنا ہی عرصہ میں نے یہ فلم صرف اس لیے نہیں دیکھی کہ اپنی ہی بیوی سے ملنے میں کیا فلم گھسیٹی ہوگی۔۔۔۔۔ :p
لیکن ریچل مک ایڈمز کی وجہ سے کڑوا گھونٹ بھر لیا۔۔۔۔

مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے یہ فلم کچھ خاص نہیں لگی تھی یا اس فلم کا مقصد سمجھ نہیں آیا تھا۔ دس مں سے دو نمبر دئیے تھے میں نے اسے۔
بات وہی ہے۔۔۔۔ کہ بندہ ماضی و فیوچر میں بھی بیوی ہی سے جا کر ملا۔۔۔ اللہ اس کو عقل دے۔ اتنی اعلی ٹائم مشین کا اتنا مضر استعمال۔۔۔۔ :p
 
محمدصابر

محفلین
یہاں وہ فہرست ہے جو موویز میں دیکھ چکا ہوں۔ اور اس دھاگے کی فہرستیں دیکھ کر دل للچاتا رہا کہ تھوڑا سا تعارف پڑھ لو اور مزید موویز ڈاؤنلوڈ کر لو۔ لیکن پہلی سو سے اوپر ڈاؤنلوڈڈ موویز کا کیا کروں جو ابھی دیکھنے والی ہیں۔ اور مستقبل قریب میں ان کے دیکھے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
رہی بات پسندیدہ موویز کی تو مختلف اوقات میں مختلف ذائقے پسند آتے رہے۔ جیسے دی کال جب دیکھی تو ایک ہی دن میں تین دفعہ دیکھ لی۔ اب شاید نہ دیکھی جائے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ پچانوے فیصد موویز دوبارہ نہیں دیکھی جاتیں۔ ٹام ہینکس اور لینارڈو کی موویز کو پہلے سے ہی اچھی مان کر دیکھتا ہوں۔ :) لہذا ان کی ساری موویز اس میں شامل کرلیں۔ اور اگرکوئی فہرست مرتب ہو گئی تو یہاں پیسٹ کر دوں گا۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
کتنا ہی عرصہ میں نے یہ فلم صرف اس لیے نہیں دیکھی کہ اپنی ہی بیوی سے ملنے میں کیا فلم گھسیٹی ہوگی۔۔۔۔۔ :p
لیکن ریچل مک ایڈمز کی وجہ سے کڑوا گھونٹ بھر لیا۔۔۔۔

بات وہی ہے۔۔۔۔ کہ بندہ ماضی و فیوچر میں بھی بیوی ہی سے جا کر ملا۔۔۔ اللہ اس کو عقل دے۔ اتنی اعلی ٹائم مشین کا اتنا مضر استعمال۔۔۔۔ :p

بلکل بلکل ریچل مک ایڈمز بڑی اچھی "ہیروئن" ہے. :ROFLMAO:
 
اچھی مووی تو یاد ضرور رہ جاتی ہے۔۔ لگتا ہے کوئی اچھی مووی نہیں دیکھی تم نے اب تک جو یاد نہ رہی ۔۔:p:p
ہاہاہا :ڈ
ایکچولی لاسٹ مووی تو دہ والک دیکھی جو کہ آپ نے بھی دیکھی :پ وہی یاد ہے ۔۔ ویسے بھی اس دھاگے کے بعد آپکی واچ لسٹ اچھی ہوگئی ہے تو جب ٹائم ملا مینے تو آپ سے ہی پوچھنا ہے ۔۔ :پ :):)
 
سارہ خان

محفلین
کتنا ہی عرصہ میں نے یہ فلم صرف اس لیے نہیں دیکھی کہ اپنی ہی بیوی سے ملنے میں کیا فلم گھسیٹی ہوگی۔۔۔۔۔ :p
لیکن ریچل مک ایڈمز کی وجہ سے کڑوا گھونٹ بھر لیا۔۔۔۔

بات وہی ہے۔۔۔۔ کہ بندہ ماضی و فیوچر میں بھی بیوی ہی سے جا کر ملا۔۔۔ اللہ اس کو عقل دے۔ اتنی اعلی ٹائم مشین کا اتنا مضر استعمال۔۔۔۔ :p
ٹائیم مشین تو نہیں تھی اس مووی میں ۔۔ کوئی بیماری تھی اس کو شاید ۔۔۔
مجھے وہ پارٹ سب سے دلچسپ لگا ۔۔جب وہ مرنے کے بعد بھی دو تین دفعہ بیوی اور بچی سے ملنے آتا ہے۔۔کیونکہ اپنی زندگی میں وہ فیوچر میں جا کے مل چکا ہوتا ہے اس لیئے۔۔۔
 
Top