پسندیدہ اقتباسات۔۔۔۔سید لبید غزنوی

کسی دانا شخص نے کیا خوب کہا ہے ۔۔۔
یہ مت کہا کروکہ میں بے نماز ہوں۔۔بلکہ یہ کہا کرو میں اتنا بے نصیب اور بد بخت ہوں کہ اللہ نے اپنے سامنے کھڑاکرنے کے لائق ہی نہیں سمجھا۔۔
 
چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے بڑے رشتوں میں ایسے بدگمانی کے سوراخ کردیتی ہے کہ انسان ساری عمر ان سوراخوں میں وضاحتوں کی اینٹیں لگا کر بھی اپنے خوبصورت رشتوں کو بچا نہیں سکتا ۔۔
 
دو گھونٹ اللہ کو بہت پسند ہیں۔۔ایک غصہ کا اور دوسرا صبر کا
دو قطرے اللہ کو بہت پسند ہیں۔۔ایک جہاد میں خون کا اور دوسرا خوف خدا سے نکلے آنسو کا
دو قدم اللہ کو بہت پسند ہیں ۔۔ایک جو فرض نماز کے لیے اُٹھا اور دوسراجو کسی بیمار کی عیادت کے لیے
دو بندے اللہ کو بہت پسند ہیں۔۔ایک جس نے صلح کروائی اور دوسرا جس ہے خیرکی بات آگے پہنچائی۔۔
 
یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر عظیم ترین کرم ہے کہ جو کالک ہم اپنے اعمال نامے پر ملتے ہیں ، وہ ہمارے سفید چہروں پر تحریر نہیں ہوتی ۔۔
 
عبادت کرنے میں دل لگے تو سمجھو یہ روح کی غذا ہے ۔
اور اگر ۔۔۔!
دل نہ لگے تو پھر بھی کرو ۔۔
کیونکہ ۔۔پھر یہ روح کی دوا ہے ۔۔۔
 
Top