پسندیدہ اقتباسات۔۔۔۔سید لبید غزنوی

زندگی اور آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو۔۔۔۔اپنی زندگی سے ۔۔۔لوگ کیا کہیں گے کونکال دو اور اسکی جگہ۔۔۔میرا رب مجھے دیکھ کر کیا کہے گا اور قیامت کے دن میرے نبی ﷺ مجھے دیکھ کر کیا فرمائیں گے۔۔۔۔کو شامل کرلو۔۔
 
جس طرح جسم کو بیماری کی موجودگی میں کھانےکی لذت حاصل نہیں ہوتی اسی طرح گناہوں کی موجودگی میں دل کو عبادت کی لذت محسوس نہیں ہوتی۔​
 
زندگی کے دوراہے پر چلتے چلتے بعض دفعہ ایسے بھی لمحات آتے ہیں جب انسان کو اپنے جذبات کچل کر دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا پڑتا ہے یہی وہ منزل ہے جہاں انسانیت تکمیل پاتی ہے ۔۔۔​
 
Top