پرمزاح ریٹنگ مثبت یا نیوٹرل؟

پرمزاح کی ریٹنگ کو کیسا شمار کیا جائے؟

  • مثبت

    Votes: 8 47.1%
  • نیوٹرل

    Votes: 9 52.9%

  • Total voters
    17

زیک

مسافر
فی الحال کسی پوسٹ کو پرمزاح کی ریٹنگ دی جائے تو وہ مثبت شمار ہوتی ہے۔ مگر اکثر دیکھا ہے (اور خود کیا بھی ہے) کہ پرمزاح کی ریٹنگ طنزیہ انداز میں دی جاتی ہے۔ کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ اس ریٹنگ کو نیوٹرل میں شمار کیا جائے؟
 
لطائف، کچھ تصاویر، ویڈیوز اور طنز و مزاح کی پوسٹوں پر 'پر مزاح' کی ریٹنگ طنزیہ نہیں ہوتی ۔ پہلے ان کے لیےکوئی اور ریٹنگ بٹن بنایا جائے۔
 
arifkarim

معطل
یہ تو بہت آسان ہے۔ اگر کسی ایسی پوسٹ میں پُرمزاح کی ریٹنگ آ رہی ہو جسے آپ نے خود مزاح کے رنگ میں لکھا ہے تو یہ مثبت شمار ہوگی۔ نہیں تو منفی۔ نیٹورل ریٹنگ تو بے ساختہ مزاح یا طنز ہے ۔
 
پر مزاح ریٹنگ کا غیر متوقع استعمال ہوا۔ قصداً اس کو چست اور دلچسپ مزاحیہ مراسلوں کے لیے بنایا گیا تھا لیکن کئی دفعہ اس کا استعمال تضحیک کے اظہار کے لیے ہوتا پایا گیا ہے۔ ظاہر ہے، ایسی صورت میں اس ریٹنگ کو "دلچسپ" اور "بچکانہ" جیسے دو حصوں میں توڑا جا سکتا ہے جن میں اول الذکر کو مثبت اور مؤخر الذکر کو منفی شمار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال اینکہ اس کے تحت اچھی خاصی ریٹنگ دی جا چکی ہے اور ان کو علیحدہ کر پانا محال ہے۔ ایسے میں فی الحال پر مزاح کو نیوٹرل کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی نا پسندیدہ اور غیر متفق کو منفی ریٹنگ دے دی گئی ہے، لہٰذا اب احباب صرف مثبت اور نیوٹرل کے بجائے منفی شماریات سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ہمیں تو اس کا بہت نقصان ہوا۔ :p
 
loneliness4ever

محفلین
لگتا ہے مفید
پسندیدہ، متفق، زبردست، معلوماتی میں سے کسی میں ضم ہو گئی ہے
کیونکہ جس نے بھی مفید ریٹنگ حاصل کی ہونگی ان کو کسی خانے میں تو فٹ ہونا ہوگا
یا پھر وہ اپنی حاصل کردہ مفید ریٹنگ سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے ۔۔۔۔۔ :wink:
 
محمداحمد

ہمارا افسوس مستقبل میں "مفید" کی ریٹنگ کی عدم دستیابی کے حوالے سے تھا۔ ورنہ ریٹنگ کی گنتی بھلا کس کام آنے والی ہے۔
 
loneliness4ever

محفلین
ہمارا افسوس مستقبل میں "مفید" کی ریٹنگ کی عدم دستیابی کے حوالے سے تھا۔ ورنہ ریٹنگ کی گنتی بھلا کس کام آنے والی ہے۔

جی جناب یہ تو خاکسار سمجھ رہا تھا مگر آپ سے بات کرتے کرتے سوچا اس طرف بھی توجہ ہوجائے دیگر احباب کی ۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ریٹنگز ضم ضرور کی گئی ہیں اور پوائنٹس بھی۔ کسی کے پوائنٹس ضائع نہیں ہوئے ہیں۔
جن دوستوں کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ نظر نہیں آ رہی وہ پلیز اپنے براؤزر کو ریفریش کریں۔ اس سے بھی کام نہ چلے تو کیش کلیر کر لیں۔
 
ابن سعید
اب نیوٹرل ریٹنگ کس بٹن یا بٹنوں پر ہے ؟
مضحکہ خیز کو منفی درجہ ہی دینا تھا لیکن عارضی طور پر نیوٹرل رکھا گیا تھا تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ احباب اس کا درست مقصد سمجھ پاتے ہیں یا نہیں۔ اب جبکہ اس بابت اعتماد بحال ہو گیا ہے تو اس کو منفی ریٹنگ دے دی گئی ہے۔ اتفاق سے پہلے احباب پر مزاح کو مثبت و منفی دونوں انداز میں استعمال کرتے رہے ہیں اس لیے ایک ریٹنگ مضحکہ خیز کا اضافہ کر کے اس ابہام کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کا ایک نقصان یہ ہوا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو پرمزاح کی ریٹنگ منفی انداز میں ملی تھی وہ اب مثبت میں بدل گئی ہے، لیکن ان کی تعداد مثبت انداز والوں سے کہیں کم ہے اس لیے یہ فیصلہ لیا گیا، اور ہمارے پاس اس سے بہتر اس کا کوئی حل بھی نہیں تھا۔ خیر احباب گاہے گاہے مختلف اپنی پرانی ریٹنگ ختم کر کے نئی اور زیادہ موزوں ریٹنگ شامل کر سکتے ہیں۔

آج کچھ مزید درجہ بندیاں بھی شامل کی گئی ہیں جن کی ضرورت عرصہ سے محسوس کی جاتی رہی ہے۔ مثلاً کسی طبیعت کی خرابی کی خبر پر معلوماتی یا پسندیدہ جیسی ریٹنگ دینا کچھ اچھا محسوس نہیں ہوتا تھا اس لیے ایک عدد عدد غمناک کی ریٹنگ شامل کی گئی ہے جو کہ نیوٹرل ہے۔ علاوہ ازیں غلط املا لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی کی غرض سے ایک عدد منفی ریٹنگ شامل کی گئی ہے۔ امید ہے کہ احباب اس ریٹنگ کا استعمال احتیاط سے کریں گے اور نئے آنے والے اراکین پر اس کا بے دریغ استعمال کرنے سے گریز کریں گے۔ نیز یہ کہ کئی دفعہ ہلکے پھلکے موضوعات پر دانستہ غلط املا کا استعمال کر کے مزاح پیدا کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ بھی قابل مؤاخذہ نہیں ہونا چاہیے۔ :) :) :)

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کسی درجہ بندی کو حذف کیا جائے تو محفوظ ترین طریقے سے اس کو مناسب ترین متبادل درجے میں ضم کر دیا جائے۔ حالیہ ریٹگ کی تفصیل کچھ یوں ہے: :) :) :)
مثبت: پسندیدہ، متفق، زبردست، معلوماتی، دوستانہ، پرمزاح
نیوٹرل: غمناک
منفی: مضحکہ خیز، ناقص املا، ناپسندیدہ، غیرمتفق
 
مفید کی ریٹنگ گم ہو گئی ہے :(
معلوماتی اور مفید میں کیا فرق ہے؟ معلوماتی کے طنزیہ استعمال کے علاوہ۔
معلوماتی طنزیہ نہیں ہے، البتہ نئی بات پتہ چلے تو معلوماتی۔ اسی طرح اگر کوئی بات الجھ رہی ہو تو وہاں کوئی دوست آن کر صورتحال کو واضح کر دے تو مفید مناسب ہے
یہ درست ہے کہ دونوں کے مفہوم میں کسی حد تک فرق ہے لیکن وہ فرق ہر فرد کے لیے الگ الگ ہو سکتا ہے، یعنی دونوں درجہ بندیوں میں کوئی حتمی خط فاصل موجود نہیں۔ نیز یہ کہ مفید کی درجہ بندی بہت زیادہ استعمال میں نہیں تھی اس لیے اس کو اس کے قریب ترین متبادل کے ساتھ ضم کر دیا تا کہ نئی اور نسبتاً زیادہ متفرق درجہ بندیوں کی گنجائش بن سکے اور ساتھ ہی درجہ بندیوں کی تعداد ایک حد سے زیادہ نہ ہو۔ :) :) :)
 
Top