پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

پائی جی اب مجھے کیا پتہ آپ نے کس سے کرنی ہے یا کون ہیں آپ کی شریک حیات۔
میں نے تو آپ کی بات کے جواب میں شاباش دے دی۔:)
جلد ہی میر ی شادی ہو رہی ہے۔۔۔پھر میں ذاتی مکالمہ میں آپ کو بتاؤں گا۔۔۔۔بلکہ ملوا بھی دوں گا۔۔ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی چہیتی شاگرد۔۔۔
 
ماشاءاللہ مبارک ہو لبید بھائی
شاید اسی لیے ان موضوعات پر لڑیاں کھولی جا رہی ہیں :)
بہت ہنسی آئی خاصے سمجھ دار ہیں اور باریک بین نگاہ رکھتے ہیں آپ اور خاصہ زرخیز برین بھی ۔۔۔بہت دعائیں۔۔خوش رہیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔جزاک اللہ
 

تجمل حسین

محفلین
ہمارے ایک دوست ہیں۔ انکی محترمہ جب کام پر جاتی ہیں تو دو بلونگڑے والد صاحب کے حوالہ کر دئے جاتے ہیں۔
ایک دن ہم انکے گھر گئے تو دیکھا کہ بچوں نے ادھم برپا کیا ہوا تھا ۔ہمنے کہا دو تو بچے ہیں وہی سنبھالے نہیں جا رہے۔ وہ بولے میں انہیں کہاں سنبھال رہا ہوں، یہ دونوں شیطان اماں کی غیر موجودگی میں مجھے سنبھالتے ہیں :LOL:
اس صورت میں تو بچوں کا انہیں سنبھالنا بنتا ہے :p
 

ربیع م

محفلین
بہت ہنسی آئی خاصے سمجھ دار ہیں اور باریک بین نگاہ رکھتے ہیں آپ اور خاصہ زرخیز برین بھی ۔۔۔بہت دعائیں۔۔خوش رہیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔جزاک اللہ

میرے خیال میں جتنی آپ نے اس موضوع پر لڑیاں کھول رکھی ہے اس کے بعد حقیقت حال کا اندازہ لگانے کیلئے کسی سمجھداری اور باریک بینی کی ضرورت نہیں رہتی!
 

فہیم

لائبریرین
ہاہاہاہاہا
اب آپ نے بھی اسی تاریخ کا حصہ بننا ہے کیا؟o_O
ایسا کریں آپ تاریخ میں اب تبدیلی لے آئیں ۔آپ پہلی سے ہی مثالی محبت کر لیں:p
یہاں دوسری، آٹھویں اور تیسری کا ذکر ہے۔

تاریخ میں تبدیلی تو چوتھی کرنے سے بھی آسکتی ہے
:p
 

صائمہ شاہ

محفلین
بالکل درست فرمایا۔ چار کو جمع ہی نہیں کیا جا سکتا۔
ہاں تفریق، تقسیم، ضرب (حاصل مصدر مضروب وغیرہ) کا حصول البتہ ضرور ممکن ہے۔
:D
حقیقت یہ ہے کہ چار میں آپ تقسیم نہیں ہوسکتے اور وقت کو چار سے ضرب دیتے دیتے وہ چار آپ کو تفریق کر دیں گی ۔
 
Top