پاک نستعلیق فونٹ

دوست

محفلین
پچھلے دنوں‌دوحہ قطر میں‌MSنے اپنے رفیقان کار کو بنی گالا ڈنر پر مدعو کیا تھا۔ اسی دوران کمپیوٹر پر بھی کچھ باتیں‌ہوئیں
مقتدرہ قومی زبان کے ماہرین بھی موجود تھے اس موقع پر۔ ۔
وہاں‌کمپیوٹر میں‌اردو پر بات چھڑ گئی اسی طرح‌باتوں‌ہی باتوں‌میں‌مقتدرہ نے اپنے نئے نستعلیق فونٹ پاک نستعلیق فونٹ کی بھی ایک جھلک دکھائی۔
مقتدرہ کے مطابق یہ فونٹ عام نستعلیق فونٹس سے نوے گنا تیز رفتار اور دو ہزارگنا کم جگہ گھیرے گا۔ یہ فونٹ ligature کی بجائے نقطہ دار حروف اور الفاظ لکھے گا یعنی اشکال نقطوں‌سے ملا کر بناتا ہے اس پر اردو کے علاوہ بلوچی،پشتو،سندھی ،سرائیکی بھی لکھی جاسکیں‌گی۔ ایم ایس نے اس پر اپنی تجزیاتی رپورٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت اچھی خبر سنائی آپ نے۔
یہ بھی فرمائیے کہ مقتدرہ قومی زبان نے اس فونٹ کو ریلیز کرنے کی کوئی تاریخ بھی دی ہے کہ نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
غضب کیا جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا۔ مہوش اور شاکر، ہم پتا نہیں کتنے لوگوں کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ کب ایک قابل استعمال نستعلیق فونٹ‌ ریلیز کریں اور یوں ہمارا (صدیوں پرانا) خواب شرمندہ تعبیر ہو۔ شاکر آپ کے منہ میں گھی اور شکر، اللہ کرے یہ افسانوی فونٹ حقیقت میں بھی ایسا ہی ہو۔ آمین۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ یہ وہی فونٹ ہے جس پر محسن حجازی کام کر رہے تھے۔ اُن کی میلز میں بھی یہ بات موجود تھی کہ یہ فونٹ اتنا تیز رفتار ہو گا اور یہ کہ میں کسی اردو یونیورسٹی کے لیے کام کر رہا ہوں وغیرہ وغیرہ۔

تو ہو سکتا ہو اردو یونیورسٹی سے اُن کی مراد مقتدرہ ہو۔

ویسے لگتا ہے کہ جلد ہمارے خواب حقیقت کے روپ میں سامنے آنے والے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، یہ محسن حجازی صاحب آخر غائب کہاں ہو گئے ہیں؟ وہ ای میل کا جواب تو دے نہیں رہے۔ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی مصروف ہیں۔ بہر حال میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں ان کے عزائم میں کامیابی عطا فرمائے۔
 
جواب

دوستو میرے ایک استاد کے پاس یہ فونٹ موجود ہے لیکن وہ مجھے دینے میں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں۔ میں خود یہ فونٹ دیکھ چکا ہے۔ اور نبیل بھائی کی بات بالکل سچ ہے کہ یہ کافی تیز کام کرتا ہے۔ جونہی مجھے اس فونٹ کی کاپی ملی میں آپ لوگوں کے لیے اسے یہاں پیش کر دوں گا۔ ہمارے استاد بادشاہ منیر بخاری چونکہ مقتدرہ والوں کے ساتھ اس فونٹ پر کام کر رہے ہیں اس لیے ان کے پاس اس فونٹ کی کاپی موجود ہے لیکن مجھے یہ معلوم نہیں کہ کیا یہ اس فونٹ کی مکمل شکل ہے یا ابھی اس پر کام ہونا باقی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وہاب۔ ہم فونٹ‌ ریلیز ہونے کا انتظار کر لیں گے۔ بہتر یہی ہے کہ اسے بنانے والے اسے اچھی طرح ٹیسٹ کرکے ریلیز کریں۔ آپ ویسے کنسوئیاں لیتے رہا کریں۔ :wink:
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی میرے اندر بھی تھر تھلی مچ گئی تھی۔ نستعلیق فونٹ آگیا۔ میرا تو خوشی کے مارے دل قابو میں‌نہیں‌آرہا تھا۔ میرے بس میں‌ہوتا تو مقتدرہ کی ویب سائٹ سے فونٹ نکال لاتا مگر گوگل پر تلاش کر کے بھی پاک نستعلیق کا کوئی نشان نہیں‌ملا۔
یہ خبر روزنامہ جناح میں‌ادبی صفحے پر چھپی تھی میری نظر پڑ گئی میں‌نے آن لائن کر دی۔
وہاب بھائی ان پر نظر رکھیں‌یعنی اپنے استاد گرامی پر جیسے ہی اس کا کوئی منہ سر نکلے فونٹ اغوا کرکے لے آئیں۔ تقسیم کرنا ہمارا کام ہے۔
 
Top