پاکستان بمقابلہ سری لنکا - دبئی میں

شمشاد

لائبریرین
آج سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی اور شارجہ میں دو ٹی20 اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔

ٹی20 میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ایک روزہ میچ سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔

پہلا ٹی20 دبئی میں - 11 دسمبر
دوسرا ٹی20 دبئی میں - 13 دسمبر

پہلا ایک روزہ میچ شارجہ میں - 18 دسمبر
دوسرا ایک روزہ میچ دبئی میں - 20 دسمبر
تیسرا ایک روزہ میچ شارجہ میں - 22 دسمبر

نوٹ : انیس بھائی کو دعوت خاص ہے۔ مزید یہ کہ بار بار پیشنگوئی کرنےکی بجائےایک ہی دفعہ پانچوں میچوں کا نتیجہ بتا دیں۔
 

x boy

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی
شارجہ اسٹیڈیم تو بہت قریب ہے اور دبئی اسٹیڈیم دبئی میں بھی بہت دور ہے ابوظہبی کے بارڈر پر۔
ذندگی میں یہاں ایک دو بار جانا ہوا وہ بھی شارجہ اسٹیڈیم ایک دفعہ اپنے پیسوں پر گئے اور ایک دفعہ
کونسلر آف پاکستان کے وی آئی پی پاس کے تھرو جس میں لنچ بوفے انکلوڈ تھا
 

شمشاد

لائبریرین
اُڑتی اُڑتی خبر یہ ہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
جی جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے پاکستان کو تعاقب کرنے میں لڑکھڑاتے اور کبھی کبھی بہت مشکلوں سے منزل تک پہنچتے ہی دیکھا ہے۔ اگر کوئی مجھ سے زیادہ پرانا ہے تو زیادہ بہتر بتا سکتا ہے :p
آپ کی نالج بھی کافی کمزور ہے۔
خبردار جو میرے پاکستان کو کچھ کہا ہو تو ۔۔۔
 
Top