پاکستان بمقابلہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
89.5 اوور پر پاکستان کی 9ویں وکٹ گر گئی۔

جنید خان 53 گیندوں پر 17 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ۔

پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 249 اسکور بنائے تھے جبکہ اس کی 9 وکٹیں گر گئی ہیں۔

سعید اجمل 64 گیندوں پر 49 اسکور بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس کا ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ اسکور 50 ہے۔ اگر کل صبح راحت علی نے اس کا ساتھ دیا تو یہ اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
 

عمر سیف

محفلین
آج تو سعید بھائی چھا گئے ۔۔49 کے سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان 249 ، 9 کھلاڑی آؤٹ
89 اشاریہ 5 اوورز ، پہلے دن کا اختتام ۔۔

پاکستان کی آج پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی۔
 
کیا پاکستان کو ایسی کارگردگی دیکھانے کے لئے کبھی پچ کی ضرورت پڑی ہے۔ ہم تو دبئی جیسی فلیٹ پچ پہ 96 پہ آؤٹ ہو جاتے ہیں۔
 
عمر بھائی آپ پاکستان کو انڈر ایسٹیمیٹ کرنے کی غلطی کر رہے ہیں۔ خیر جی وہ پاکستان ہی کیا جو ایسا نہ کرے۔
اب تو عادت سے ہی ہم تو ایسے کولیپس دیکھنے کی
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور بات کہ ویسے تو ان کو "گرین شرٹس" ہی کہا جا رہا ہے لیکن ٹیسٹ میچ کے پاکستانی کھلاڑیوں نے سفید یونیفارم پہن رکھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کا کھیل شروع۔

کل والے اوور کی آخری گیند راحت علی نے اچھے طریقے سے کھیلی۔

اگلے اوور کی پہلی ہی گیند ہر سعید اجمل کلین بولڈ۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعید اجمل نے 65 گیندوں پر 49 اسکور بنائے۔

پاکستان اپنے کل کے مجموعی اسکور 249 میں اضافہ کرنے میں ناکام۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے والوں نے تو فیلڈ کے لیے میدان میں اترنے کا تکلف ہی کیا ہے۔

دیکھتے ہیں آج پاکستانی گیند باز کیا کام دکھاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس سے پہلے

166437.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
9ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کو جنید خان کے ہاتھوں پہلی کامیابی مل گئی۔

25 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی پہلی وکٹ گر گئی۔

Mawoyo نے 26 گیندوں پر 13 اسکور بنائے اور جنید خان کی گیند پر عدنان اکمل، وکٹ کیپر، کے ہاتھوں کیچ آؤٹ۔

جنید خان کا وکٹ میڈآن اوور
 
Top