پاکستان بمقابلہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے دورہ زمبابوے میں 2 ٹی20، 3 ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔

پاکستان دونوں ٹی20 میچ جیت چکا ہے۔

پاکستان تین ایک روزہ میچوں میں 1-2 سے کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

اب دو ٹیسٹ میچ باقی ہیں جو 3 سے 7 اور 10 سے 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے زمبابوے کے شہر ہرارے میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں

مصباح الحق (کپتان)، عبد الرحمان، عدنان اکمل (وکٹ کیپر)، اسد شفیق، اظہر علی، احسان عادل، فیصل اقبال، جنید خان، خرم منظور، محمد حفیظ، راحت علی، سعید اجمل، شان مسعود، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔

میچ شروع ہونے میں تقریباً 93 منٹ باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

محمد حفیظ اور خرم منظور نے شروعات کی ہیں۔

ایک دن میں 90 اوور کا کھیل ہو گا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ

محمد حفیظ 17 گیندوں پر 5 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ابھی صرف 6.3 اوور کا کھیل ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے کھلاٍڑیوں کی بھی کیا ہی بات ہے۔

ایک روزہ میچ کو ٹیسٹ سمجھ کر کھیلیں گے تو ٹیسٹ کو ایک روزہ میچ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔

خرم منظور 48 گیندوں پر 11 اسکور بنا کر آؤٹ
یونس خان 9 گیندوں پر 3 اسکور بنا کر آؤٹ

16 اوور اور 28 کے مجموعی اسکور پر 3 آؤٹ ہیں۔

اور اب آ گئے ہیں ٹک ٹک کھلاڑی۔

اللہ رحم ہی کرے زمبابوے والوں پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کھانے کے وقفے تک 29 اوور کا کھیل ہوا ہے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 74 اور تین کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

مصباح نے 46 گیندوں پر 31 اور اظہر علی نے 64 گیندوں پر 24 اسکور بنائے ہیں۔

آخری وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری تھی۔

مصباح اور اظہر کی پارٹنرشپ 15 اوور میں 47 اسکور کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسد شفیق 12 گیندوں پر 4 اسکور بنا کر آؤٹ۔

پاکستانی ٹیم کی 5ویں وکٹ 50.2 اوور میں 132 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے 58 اوور میں 5 کھلاڑی آؤٹ پر 156 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عدنان اکمل 36 گیندوں پر 18 اسکور بنا کر کلین بولڈ۔

پاکستان کا مجموعی اسکور157۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی 7ویں وکٹ گر گئی۔

عبد الرحمن 31 گیندوں پر 7 اسکور بنا کر ایل بی ڈبلیو۔

68 اوور کے بعد پاکستان کا مجموعی اسکور 173 سات کھلاڑی آؤٹ۔

آج ابھی 22 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی 8ویں وکٹ گر گئی۔

اظہر علی 185 گیندوں پر 78 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ۔

72 اوور کے بعد پاکستان کا مجموعی اسکور 182، آٹھ کھلاڑی آؤٹ۔

اب جنید خان اور سعید اجمل کریز پر ہیں۔

امید ہے یہ بھی آج ہی آؤٹ ہو جائیں گے۔
 
Top