پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

شمشاد

لائبریرین
کل والے میچ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے آنے والے کل کا میچ دیکھنا فضول سا لگتا ہے حالانکہ کل دفتر سے چھٹی ہے اور آرام سے گھر بیٹھ کر میچ دیکھا جا سکتا ہے۔

کل کا میچ ہارنے کی سزا کے طور پر تمام ناظرین پر ایک میچ دیکھنے کی پابندی لگائی جاتی ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کے بارے میں کوئی ٹھیک سے پیش بینی نہیں کر سکتا۔ کیا پتا پاکستان اگلے مقابلے میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کل والے میچ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے آنے والے کل کا میچ دیکھنا فضول سا لگتا ہے حالانکہ کل دفتر سے چھٹی ہے اور آرام سے گھر بیٹھ کر میچ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویسے واقعی کل بہت مایوس کیا کرکٹ ٹیم نے۔ چھ کھلاڑی مل کر بھی 17 رنز نہیں بنا سکے۔

کل کا میچ ہارنے کی سزا کے طور پر تمام ناظرین پر ایک میچ دیکھنے کی پابندی لگائی جاتی ہے۔

جب ہم میچ دیکھنا چھوڑ دیں تو یہ "کم بخت" جیتنے لگ جاتے ہیں۔ :D:p
 

arifkarim

معطل
یہ خبر آپ کو کس نے دی، کہ پاکستان یہ تمام جنگیں ہارا ہے؟
تاریخ کا مطالعہ کر لیں۔ ان تمام جنگوں کو شروع کرنے والا پاکستان اور ہارنے والا بھی پاکستان ہی رہا ہے۔ ہار سے مراد ضروری نہیں مکمل ہار ہو، لیکن جن اہداف کیلئے جنگ شروع گئی تھی انکا نہ پورا ہونا اور الٹا ملک کی سلامتی کا مزید نقصان ہو جانا ہے۔
1948: کشمیر کی فتح کیلئے جنگ۔ کشمیر آج تک مکمل آزاد نہیں ہو سکا اور ہمسایہ ملک بھارت سے اس خطے کی وجہ سے کئی بار جنگیں کر کر کے ملک کا دیوالیہ نکل آیا ہے۔
1965: کشمیر کو فتح کرنے کی ایک اور ناکام کوشش۔ اس معرکہ کے بعد پاکستان کے تمام دوست بشمول امریکہ اور ایران ساتھ چھوڑ گئے۔ پاکستان یہ جنگ ہارا تو نہیں لیکن بھارت کیخلاف کوئی واضح اہداف حاصل نہیں کر سکا۔
1971: مشرقی پاکستان پر قبضہ کی جنگ۔ اس جنگ میں پاکستان مکمل ناکام رہا اور بنگلہ دیش آزاد ہو گیا۔
1999: کارگل کی جنگ۔یہ محاذبھی پاکستان ہی نے پہلے حملہ کر کے کھولا جسکے بعد بالآخر بھارت کو فتح ہوئی اور پاکستان کو مقبوضہ علاقے چھوڑنے پڑے۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
یار arifkarim میری آرزو ہی رہ جائے گی کہ کسی دھاگے میں تمہارے منہ سے کوئی مثبت اور تعمیری بات سن سکوں۔
غور کرو کہ جو موضوع تم نے یہاں چھیڑا ہے کیا اُس کا دور دور سے بھی کل کے مقابلے سے کوئی تعلق بنتا ہے؟
 
Top