پاکستان آمد آمد

16 اگست کو اچانک روانگی ہوگئی اور اب لاہور سے اسلام آباد آ گیا ہوں اور محفل پر بھی باقاعدہ ہو رہا ہوں۔ پہلی دفعہ ایک ہفتہ کی چھٹی ہوئی ہے اور امید ہے کہ زیادہ چیزیں نہیں ہوئی ہوں گی میرے پیچھے سے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہوا تو بہت کچھ ہے، لیکن بتاؤں گا نہیں، خود ہی دیکھ لینا دو چار دن میں۔ ویسے مبارکباد پاکستان بخیریت پہنچ گئے :) اب جلدی سے باقاعدہ ہو جاؤ۔ علی پور کا ایلی بھیجنا ہے تمھیں۔ اپنا حصہ کاٹ کے تمھیں خوش کر رہا ہوں۔ اب جلدی سے جا کر 1116 تا 1145 صفحات ڈاؤن لوڈ کر لو اور لکھنا شروع کر دو :lol:
 
ماوراء

محفلین
شکر ہے۔ پہنچ گئے تھے۔ ویسے اگر نہ بھی پہنچتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اتنے دنوں میں محفل پر ایسے ایسے کام ہوئے ہیں۔کہ ایسے پچھلے ایک سال میں بھی نہیں ہوئے۔ اسی لیے سب نے کم کم آنا شروع کر دیا ہے۔ حالات بہت نازک ہیں۔ ویسے قیصرانی اسے کچھ بتانا نہ۔ سب کچھ خود ہی معلوم ہو جائے گا۔

ویسے محب اگر اسلام آباد پہنچ گئے ہو تو پنڈی جانے کا کب ارادہ ہے۔؟؟
 
قیصرانی نے کہا:

کیا ہوگیا ہے اب کچھ بتاؤگے بھی کہ ترساتے ہی رہو گے جنابِ من :lol:

خیر مبارک پہنچ ہی گئے ہم بھی پاکستان ، اب انشاءللہ باقاعدہ ہو جاؤں‌گا۔ علی پور کا ایلی میں نے بھی پچھلا لکھ لیا جو نیا بھی لکھنا شروع کردوں ، خیر کرتا ہوں اب دونوں ہی شروع بیک وقت۔ :)
 
ماوراء نے کہا:
شکر ہے۔ پہنچ گئے تھے۔ ویسے اگر نہ بھی پہنچتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اتنے دنوں میں محفل پر ایسے ایسے کام ہوئے ہیں۔کہ ایسے پچھلے ایک سال میں بھی نہیں ہوئے۔ اسی لیے سب نے کم کم آنا شروع کر دیا ہے۔ حالات بہت نازک ہیں۔ ویسے قیصرانی اسے کچھ بتانا نہ۔ سب کچھ خود ہی معلوم ہو جائے گا۔

ویسے محب اگر اسلام آباد پہنچ گئے ہو تو پنڈی جانے کا کب ارادہ ہے۔؟؟

شب شب بولو ماورا ، اتنے لوگ انتظار میں تھے کہ میں پہنچوں اور تم کہہ رہی ہو کہ میں نہ پہنچتا تو بھی کوئی مسئلہ نہ تھا۔ اردو ویب ایک سال بعد ہی ایک محبِ اردو سے محروم ہوجاتی اور یہ خلا مدتوں پر نہ ہوتا ( کسی بڑے کے مر جانے پر ایسے ہی کلمات ادا کرتے ہیں نہ لوگ ) :wink:

اب تم اور قیصرانی میرے ساتھ چھپن چھپائی کھیلنا بند کرو اور کچھ بتا بھی دو کہ کیا ہوا ہے ورنہ مارے تجسس کے برا حال ہے۔ :)

پنڈی تو ساتھ ہی ہے ماورا کبھی بھی جا سکتا ہوں ، تم بتاؤ کہ جمال کی چھٹیاں ختم ہو گئیں کیا؟؟؟
 
ظفری

لائبریرین
یار بڑے بے وفا نکلے ۔۔۔ بتایا بھی نہیں اور پاکستان چلے گئے ۔۔۔ خیر راستے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی ۔۔ پچھلی دفعہ کی طرح ہوائی جہاز کی کھڑکی سے ہاتھ تو باہر نہیں نکال لیا تھا ۔۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:

ہائےےےے یہ بڑے لوگ۔۔۔۔آہ۔
کاش ہمیں بھی اس خدا نے بڑا ہی بنایا ہوتا۔

چھپن چھپائی کو تو چھوڑو۔ ابھی دیکھو ہوتا کیا ہے۔ ویسے بھی بتانے والی بات نہیں ہے۔ آپ کو خود ہی معلوم ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ :)

آپ اپنی چھٹیاں تو منا لیں۔پھر جمال کی چھٹیوں کی بھی بات ہوتی ہے۔ جمال سے آج ہی بات ہوئی ہے کہہ رہے تھے کہ اب علی پور کا ایلی کا کچھ حصہ ہی رہ گیا ہے جو بھیجنے والا ہے۔ اس لیے میرا خیال ہے اب اس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ لیکن ایک بار پھر پوچھ لوں گی۔
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
یار بڑے بے وفا نکلے ۔۔۔ بتایا بھی نہیں اور پاکستان چلے گئے ۔۔۔ خیر راستے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی ۔۔ پچھلی دفعہ کی طرح ہوائی جہاز کی کھڑکی سے ہاتھ تو باہر نہیں نکال لیا تھا ۔۔۔ :wink:

ہاہاہا۔۔۔ لگتا ہے بچے (محب) نے آپ سے ہی جہاز کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکالنا سیکھا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
نہیں ۔۔۔۔ مجھے اس نے خود بتایا تھا ۔۔۔۔ کہ میں نے ایسا کیا تھا ۔ مجھ سے اس نے ابھی سیکھا ہی کیا ہے ۔ :lol:
اور ہاں میں‌تو بھول ہی گیا کہ انگلینڈ آتے ہوئے یہ ائیر ہوسٹس سے بھی بہت لڑا تھا ۔ اب پلیز یہ نہ پوچھنا کہ کیوں ۔۔۔ ؟ :wink:
 
ماوراء

محفلین
پوچھنا کیوں ہے۔۔ مجھے یہ معاملہ کوئی سمجھائے بھی نہ تو دور سے ہی سمجھ جاتی ہوں۔
جو ائیرہوسٹس اس سے لڑی تھی نہ۔ اللہ اس کا ڈھیر سا بھلا کرے۔ آمین۔

:lol:
 
چلو ظفری تم نہیں بتا رہے تو میں بتا دیتا ہوں کہ کیوں لڑا تھا ائیر ہوسٹس سے ۔ یاد ہے پچھلی دفعہ تم نے مجھے بتایا تھا کہ ایک ائیر ہوسٹس نے چھٹی دفعہ جوس مانگنے پر تمہیں ڈانٹ دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ جہاز ہے جوس کی کان نہیں کہ میں ہر دس منٹ بعد جوس لا کر دیتی رہوں۔ اپنی ساتھی ائیر ہوسٹس کو یہی قصہ سنا رہی تھی مجھ سے ضبط نہ ہوسکا اور میں لڑ پڑا کہ اگر ظفری نے زیادہ گلاس مانگ ہی لیے تھے تو طریقہ سے سمجھا دیتیں ڈانٹنا تو اچھی بات نہیں تھی ، ساری فلائیٹ میں منہ بسورے رہا وہ، خیر آئیندہ احتیاط کا کہا ہے تم نے اور دھیان رکھنا پانچ سے زیادہ گلاس نہ مانگنا اوروں کا بھی کچھ خیال کر لیا کرو۔

ماورا تمہیں تو پتا ہی ہے نہ سارے قصے کا۔
 
ظفری

لائبریرین
ارے یہ بات نہیں تھی محب ۔۔۔۔بات یہ ہوئی تھی کہ میں نے تو اُس ائیر ہوسٹس کو غلطی سے باجی کہہ دیا تھا ۔۔۔ اُسے اسی بات کا غصہ تھا کہ میں نے ایسا کیوں کہا ۔۔۔ پتا نہیں کیا کیا سپنے سجائے بیٹھی تھی وہ جب اُس نے تمہارے اس سجیلے بھائی کو دیکھا تھا ۔
:wink: :lol:

اور ہاں تم کن جُوسوں کی بات کررہے ہو ۔۔۔ یہ وہی جوس تو نہیں جو تم فلائیٹ میں ایک پی کر ۔۔۔ پھر پاکستان تک سوتے رہتے ہو ۔ :wink:
 
اب مجھے تو جو راویوں نے بتایا میں نے یقین کرلیا بلکہ تمہارے لیے لڑ بھی لیا ، اب اصل قصہ کیا تھا یہ طے کرنا یوں مشکل ہوگیا ہے کہ روایات میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور راوی ایک بھی ثقہ نہیں ہے۔

جہاں تک مجھے پتا ہے وہ ائیر ہوسٹس اس لیے خفا ہوگئی تھی کہ اگر وہ تمہاری باجی ہو تو پھر اس کی عمر کا تو کوئی حساب ہی نہیں ۔

پی آئی اے میں ویسے جوس نہیں ملتے جیسے جوس پی کر سونے کے تم عادی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر جگہ خلائی سوچ نہیں چلتی کتنی بار سمجھاؤں تمہیں :p
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جہاں تک مجھے پتا ہے وہ ائیر ہوسٹس اس لیے خفا ہوگئی تھی کہ اگر وہ تمہاری باجی ہو تو پھر اس کی عمر کا تو کوئی حساب ہی نہیں ۔

:p

اب تم اس بات سے خود ہی اندازہ لگا لو کہ اس کی عمر کیا ہوگی کہ ائیر لائن والے حساب میں نہ آنے والی عمر کو منتخب ہی نہیں کرتے ۔ اب تو میں تم کو بڑا بھائی کہہ سکتا ہوں ناں ۔ :wink: :lol:
 
بڑا بھائی کہنے سے تمہارے دل کے ارمان پورے نہیں ہوں گے تم انکل کہہ لو مجھے :lol: شاید اسی طرح بڑھتی عمر کو چھپا سکو
 
ماوراء

محفلین
بس موقع ملنا چاہیے ان لڑکوں کو۔۔(شاید مردوں کہنا تھا) شکر ہے ابھی رضوان بھائی یہاں موجود نہیں ہیں۔۔۔ورنہ تو۔۔۔huh

محب بیٹے مجھے صرف اس قصے کا نہیں سارے قصّوں کا علم ہے۔ ظفری نے بھی بہت کچھ بتایا ہے۔
 
Top