جناب نیٹ پہ بلوں کی ادائیگی کس طرح ہوسکتی ہے ؟ اور دوسرے گوگل والوں کے ایڈسنز پاکستان میں بھی کام کرتے ہیں کتنے ہی برادران نے اپنی اپنی سائیٹز پہ لگائے ہوئے ہیں اور دوسرے یہ کہ پاکستان دوسرے ممالک طرح نا ہی ترقی یافتہ ہے اور نا ہی اسی کی تجارت اتنے وسیع پیمانے پہ ہے کہ انٹرنیٹ پہ ہوسکے میں تو یہ بھی سنا ہے کہ باہر کے ممالک میں راشن تک بھی لوگ انٹرنیٹ سے خریدتے ہیں ہر ایک دکاندار کی اپنی اپنی سائیٹ ہے ؟؟؟
پاکستان میں میں نے دیکھا ہے کہ بنکوں کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، پانی کا بل، بجلی کا بل، فون کا بل، گیس کا بل، پراپرٹی ٹیکس وغیرہ وغیرہ جمع کروانے والوں کی۔ سخت دھوپ ہے، بارش ہے، گرمی ہو یا سردی، بل وصول ہونے کی تاریخ سے بل جمع کروانے کی آخری تاریخ میں بہت تھوڑا وقفہ ہوتا ہے۔ بل ہر ماہ دینے ہوتے ہیں۔
میں یہاں سعودی عرب میں ہوں۔ مجھے بنک جانے کا اتفاق ہی نہیں ہوتا۔
پانی، بجلی، فون کریڈیٹ کارڈز وغیرہ کے تمام بِل میں انٹرنیٹ پر ہی دیکھتا ہوں اور انٹرنیٹ پر ہی ادائیگی کر دیتا ہوں۔ مجھے کاغذی بل جو کہ محکمے والے بھیجتے ہیں وہ بھی دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یہاں ایک اور بہت اچھی چیز ہے کہ فون کا بل ہر دو ماہ کے بعد آتا ہے اور اس کی ادائیگی کے لیے 45 دن کا وقت ہوتا ہے۔
بجلی کا گھریلو بل ہر ماہ آتا ہے لیکن ہر ماہ جمع کروانہ ضروری نہیں، حتی کہ اس کی رقم پانچ سو ریال تک پہنچ جائے۔
پاکستان میں بنکوں کو انٹرنیٹ سیکورٹی پر زیادہ توجہ دینی ہو گی۔