متفرق پائتھون بنیاد سے سادہ محفلین کے لیے

فاتح ، ساتھ ساتھ تھوڑا سا پڑھانا بھی ہے ۔ اس کا بھی خیال رکھنا ہے تاکہ طلبا و طالبات کا دل لگا رہے۔ میں variables پر ایک دھاگہ کھول رہا ہوں ، اس کے متعلق اب تم نے گھیر گھار کر علم کے پیاسوں کو کسی طریقے سے کچھ نہ کچھ سمجھانا ہے۔ :p

Variables

مانیٹر :
variable کی آسان اردو بتاؤ ؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

علم ریاضی کی رُو سے variable متغیر کو کہتے ہیں۔
 
علم ریاضی کی رُو سے variable متغیر کو کہتے ہیں۔

بلال :D ، تمہیں سب سے پہلے فاتح ہی آ کر سمجھے گا۔

آسان اردو کا کہا تھا اور اگر تھوڑا سا پڑھ لو تو میں مسلسل یہی لفظ استعمال کرتا آ رہا ہوں۔

فاتح ، بھائی پہلے شکار کا موقع آ گیا ہے تمہارے لیے ۔ ;)
 
فاتح

آپس کی بات ہے کہ بلال نے مانیٹر کی عزت رکھ لی ورنہ مجھے ویری ایبل کا لفظی اردو ترجمہ نہیں آتا تھا۔ :blushing:
ویری ایبل ایسی مقدار کو کہا جاتا ہے جس میں کسی بھی قیمت کو تصور کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
مثال:
اگر الف میں 100 جمع کریں تو جواب 120 آئے گا۔ الف کی قیمت بتائیں؟ الف کی قیمت ہے 20۔
اس میں "الف" ویری ایبل تھا۔
 
یہ بلال کو بچانے والی پوسٹ کی ہے اور جو معصوم اور شرمیلا سا شتونگڑا لگایا ہے وہ اس کی گواہی دے رہا ہے۔

ویسے variable کی آسان اردو درکار ہے اب بھی :)

اور اے کی قیمت کیا ہوگی ؟ شاید الف لکھنا تھا اے کی جگہ ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ بلال کو بچانے والی پوسٹ کی ہے اور جو معصوم اور شرمیلا سا شتونگڑا لگایا ہے وہ اس کی گواہی دے رہا ہے۔

ویسے variable کی آسان اردو درکار ہے اب بھی :)

اور اے کی قیمت کیا ہوگی ؟ شاید الف لکھنا تھا اے کی جگہ ۔

جناب ویری ایبل ایسا فیکٹر ہے، جس کی ویلیو فکس نہ ہو بلکہ وَیری کرے۔
 
بلال کو بچانے والی نہیں تھی بلکہ میں نے ہمیشہ "ویری ایبل" ہی پڑھا اور بولا ہے۔۔۔ مجھے واقعی نہیں معلوم تھا کہ اسے "متغیر" کہتے ہیں۔
جی! میں الف ہی لکھنا چاہ رہا تھا لیکن چونکہ کبھی "الف" کو ویری ایبل بنایا نہیں لہٰذا دماغ کو زبردستی اے سے ہٹاتے ہٹاتے بھی ایک جگہ الف کی جگہ اے لکھا گیا۔ درست کر دیا ہے۔ :)
 
جناب ویری ایبل ایسا فیکٹر ہے، جس کی ویلیو فکس نہ ہو بلکہ وَیری کرے۔
بھائی اس طرح انگریزی میں ہی بتاؤ گے تو پھر اردو کا فائدہ ۔

ایسی مقدار جو بدلتی رہے اور مستقل نہ ہو۔

فقرہ پڑھ کر مجھے وہ انگریز یاد آ گئے جو اردو کے چند الفاظ ڈال کر انگریزی میں اردو بولتے ہیں۔ ;)
 
جب استاد نے کہہ دیا تو ایک طالبہ کی جانب سے طالبانی رویہ چہ معنی دارد؟
ذیل میں پڑھیے:
علاوہ ازیں، مانیٹر بننے کے معاً بعد ہماری جانب سے اعلامیہ بھی نہیں پڑھا ہو گا آپ نے۔۔۔ ذیل میں یہ بھی پڑھ لیں اور اب کے بعد دھیان صرف پڑھائی میں لگائیں اور جمعیت یا ایم کیو ایم کی علم برداری سے گریز کریں یعنی اس کلاس کو جامعہ کراچی مت بنائیں۔ :laughing:
چلو بچو! اب سیدھے ہو کر بیٹھ جاؤ اور استاد جی کی آمد کا انتظار کرتے ہوئے انتاکشری کھیلو تب تک استاد ہوری نیندراں پوری کر لین
جی مانیٹر کی جانب سے کلاس میں کتنی خاموشی ہے ناں :):)
 
Top