ویژویل بیسک 6.0 میں اردو پروگرامنگ

سلام مسنون!
آمید ہے کہ آپ سب کے سب برادران خیریت سے ہوں گے ۔ میرے والد گرامی جناب سید ابرار حسین شاکر القادری صاحب نے اس ویب سائٹ سے مجھے متعارف کروایا۔صاحبان گزارش یہ ہے کہ میں ویژول بیسک 6.0 میں پروگرامنگ سیکھ رہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اردو زبان کے حوالے سے اس میں کوئی سافٹ ویئر تخلیق کروں امید ہے کہ آپ صاحبان میرے مدد کریں گے ۔
نبیل بھائی آپ کو کچھ کہتا ہوں امید ہے آپ کو برا نہیں لگے گا اصل میں جب سے آپ کے جوابات جو آپ نے صاحبان کو دیئے ہیں پڑھے ہیں دل چاہتا ہے کہ آپ کو "ملٹی میڈیا" کہوں خدا آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے آمین میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

میری مدد ضرور کیجئے گا ۔


والسلام
سید محمد فیضان الحسن
 

الف نظامی

لائبریرین
ویوژول ببیسک 6 میں اردو پروگرامنگ ممکن نہیں۔البتہ وی سی 6 ،وی سی ڈاٹ نیٹ ، وی بی ڈاٹ نیٹ، جاوا میں ممکن ہے۔
 

دوست

محفلین
تکنیکی گفتگو تو ماہرین جانیں مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے محفل کو رونق بخشی۔
خوش آمدید فیضان الحسن صاحب۔ امید ہے آپ کی وجہ سے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فیضان اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ مجھے ملٹی میڈیا کا خطاب دینے کا شکریہ۔ :p

میں یہ گزارش کروں گا کہ Visual Basic 6.0 میں اردو اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کا خیال دل سے نکال دین۔ یہ ممکن ضرور ہے لیکن نہایت مشکل سے۔ میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ visual Basic.NET یا سی شارپ پر کام شروع کریں۔ اس میں اردو اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ آسان ہے۔ اس کی مثالیں آپ کو اردو ایڈیٹر پراجیکٹ فورم پر مل جائیں گی۔ آپ بھی اردو ڈاٹ‌ نیٹ‌کنٹرولز لائبریری کا ابتدائی ورژن ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے اپنے Visual Basic.NET یا سی شارپ کے پروگرام میں استعمال کریں۔ مجھے وقت ملے گا تو اس پر آگے کام کروں گا۔
 
سلام
بہت بہت شکریہ آپ تمام دوستوں کا۔ آج پہلی بار مجھے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ vb میں اردو پروگرامنگ ممکن نہیں اگر ہے تو بہت مشکل ہے۔چلیں دیکھتے ہیں کے کیا کیا جائے۔
 
عزیزم نبیل
آداب
امید هے جناب کے مزاج بخیر هوں گے۔ صاحب بات کچھ اس طرح کی هے که میں نے آپ کے بتلائے هوئے لنک سے "اردو ایڈیٹر" ڈائون لوڈ کر لیا هے پر میں جب اس کو وی بی ڈاٹ نیٹ میں اوپن کرتا هوں تو میسج آتا هے که "یه کنٹرول انسٹال نهیں هے، انسٹال کریں" تو اب بتائیں که میں اس کا کیا حل کروں اور آپ سے گزارش هے که اس نا چیز کی اس بابت کچھ راهنمائی فرمائیں ۔ صدا آپ کا مشکور اور دعا گو رهے گا۔

والسلام
سید فیضان الحسن
 

شیرازی

محفلین
سلام
بہت بہت شکریہ آپ تمام دوستوں کا۔ آج پہلی بار مجھے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ vb میں اردو پروگرامنگ ممکن نہیں اگر ہے تو بہت مشکل ہے۔چلیں دیکھتے ہیں کے کیا کیا جائے۔

چلیں فورم پر آنے کا کچھ فائدہ تو ہوا آپ کو
 
Top