وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا

علی ذاکر

محفلین
اور 9مارچ 2011 کو تین پھر بھی آپ کو پتی نہیں‌چلے گا امین صاحب آپ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں‌کی پرواہ نہ کیا کیجے
 

نایاب

لائبریرین
وقت کا کچھ پتہ ہی نہیں چلتا 9 مارچ 2007 کو کینیڈا آیا تھا 2009 9مارچ کو مجھے یہاں دوسال ہو گے

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
وقت بہت آہستگی سے گزرتا ہے ۔ اتنا کہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ وقت گزر چکا ہے ۔
اور جب احساس ہوتا ہے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔
وقت کہاں رکتا ہے ؟
ابھی کل کی بات ہے جب پردیس میں تلاش رزق شروع کیا ۔
آج سوچوں تو سترہ سال گزر چکے ۔
نایاب
 

علی ذاکر

محفلین
ویسے گذرا ہوا پل ایسے لگتا ہے جیسے گزرے گا ہی نہیں جب گزر جاتا ہے تو لگتا ہے اس کا تو پتہ ہی نہیں چلا
 
سلام علیکم

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
وقت بادل کی طرح گذرتا ہے، تو کوشش کرو ایک ایک لمحے کو بہترین کاموں میں استعمال کرنے کی۔
بادل کی طرح اس لیے کہا ہے کہ بادل گزرتا بہت تیز رفتار سے ہے لیکن اس کی حرکت کا احساس نہیں ہوتا، جب کافی دور ہوجاتا ہے تو احساس ہوتا ہے۔ اسی طرح وقت بھی ہے۔

ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ وقت کو بہترین کاموں کے لیے استعمال کریں۔
 

شاہ حسین

محفلین
لان میں ایک بھی بیل ایسی نہیں
جو بدیسی پرندے کے پر باندھ لے
جنگلی آم کی جان لیوا مہک
جب بلائے گا واپس چلا جائے گا
 

arifkarim

معطل
ناروے کی سرزمین پر سنہ ۲۰۰۰ میں قدم رکھا تھا۔ آج ۹ سال بعد لگتا ہے کہ صرف ۹ دن گزرے ہیں!
 

تیشہ

محفلین
اور میرے دس سال پورے ہوئے ،، قسم لے لیں جو مجھے کبھی اپنے ملک کی یاد بھی آئی ہو :shameonyou:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی آپ جاتے وقت ایسی باتیں نہ کریں۔ ویسے بھی عزیز امین نے کل چلے جانا ہے۔ آج ان کا محفل میں آخری دن ہے۔
 

علی ذاکر

محفلین
آخر وہ دن آ ہی گیا جب محفل میں امین صاحب نہیں‌ہیں‌ آپ سب کیسا محسوس کر رہے ہیں ان کے بغیر :party:!
ماسلام
 
Top