وزیراعظم، صدر اور خدا

محمد وارث

لائبریرین
کہتے ہیں دوسری جنگِ عظیم کے سلسلے میں برطانیہ کے وزیراعظم چرچل، امریکی صدر آئزن ہاور اور روس کے سربراہ اسٹالن کی ایک ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے آغاز میں چرچل نے چہکتے ہوئے کہا۔ "رات میں نے ایک عجیب خواب دیکھا، میری خدا سے ملاقات ہوئی اور اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ مجھے ساری دنیا کا وزیراعظم بنا دے گا۔"

آئزن ہاور فوری بولا۔ "واقعی! ----- میری بھی رات خدا سے ملاقات ہوئی تھی اور اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ تھا کہ وہ مجھے ساری دنیا کا صدر بنا دے گا۔"

اسٹالن نے سوچنے کی اداکاری کرتے ہوئے کہا۔ "لیکن مجھے نہیں یاد پڑتا کہ رات میں نے آپ دونوں سے اس طرح کے کوئی وعدے کیوں ہوں۔"

 
Top