ورڈ بینک

زیک

مسافر
نعمان: آپ کے rewrite rule یہ رہے:

کوڈ:
RewriteEngine On
RewriteBase /dictionary/
RewriteRule ^edit/mode/en_id/([0-9]+)$ edit.php?mode=edit&en_id=$1 [QSA] 
RewriteRule ^browse/lookup/([a-zA-Z])$ index.php?mode=browse&lookup=$1 [QSA]
 

نعمان

محفلین
موڈ ری رائٹ ملنے کے بعد آر ایس ایس فیڈ بالکل کارآمد ہوگئی ہے۔ ریکوئسٹ فیچر بھی پورا ہوگیا ہے۔ اب سائٹ کی نیوی گیشن وغیرہ کو دیکھنا ہے۔ میں دو چیزوں کا خیال رکھوں گا

ایک تو یہ کہ ہر فیچر صارف کی فوری رسائی میں ہو اور کوئی چیز ان سے چھپی نہ رہ جائے۔

دوسرا یہ کہ انہیں یہ سب اتنا آسان لگے کہ وہ فورا ہماری اپلیکیشن کے ساتھ انٹرایکٹ کرنا چاہیں۔

کل رات تک یہ سب کام تیار کرکے ورڈ بینک کا نیا ورژن آپ کی خدمت میں پیش کردیا جائے گا۔
 

دوست

محفلین
بالکل بالکل۔
میں ذاتی طور پر خدمت کروانے کا شوقین ہوں۔ آپ بسم اللہ کریں۔شدت سے انتظار رہے گا اس خدمت کا۔ :wink:
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک کا نیا نسخہ پیش خدمت ہے۔ زکریا سے معذرت کیساتھ کہ میں اس ڈیولپمنٹ کو سب ورژن پر انجام نہیں دے سکا (جس کا سراسر سبب میری نالائقی ہے)۔

نئے نسخے میں اب ترجمے میں مدد کے لئیے درخواست کی جاسکتی ہے۔ اور دیگر لوگ درخواستوں کا جواب دے سکتے ہیں۔

پہلے صفحے پر اور تمام صفحات پر اندراجات آخری مرتبہ تدوین کئیے جانے کے حساب سے پیش کئیے جاتے ہیں تاکہ ریگولر کنٹری بیوٹرز تبدیلیوں سے باخبر رہیں۔

نئے نسخے میں آر ایس ایس فیڈ بھی شامل ہے۔ جس کی مدد سے ورڈ بینک پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ ایک آدھ دن میں درخواستوں کی بھی آر ایس ایس فیڈ دستیاب ہوگی۔ ان آر ایس ایس فیڈز کو فیڈ ایگریگیٹر میں دیکھا جاسکتا ہے یا ایسے بھی خدمات دستیاب ہیں جو کہ آپ کو ایک دن کی تمام روداد بصورت ڈائجسٹ ای میل دن میں ایک مرتبہ روانہ کردیں گی۔ جیسا کہ فیڈ برنر، فیڈ بلٹز وغیرہ۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ نئے نسخے کو آزمائیں اور کسی بھی قسم کا نقص اس تھریڈ میں رپورٹ کریں۔

میں ورڈ بینک میں کئی چیزیں شامل کرنا چاہتا ہوں انہیں میں نیچے درج کررہا ہوں تاکہ مستقبل کے لئیے حوالہ رہے۔

۱۔ ورڈ بینک پر کسی درخواست کو موصول ہونے کی صورت میں محفل پر ایک تھریڈ کھل جانا۔ تاکہ ترجمے پر مباحثہ ہوسکے۔ ورڈ بینک فی الحال استعمال کنندگان کا کسی قسم کا کوئی حوالہ نہیں دیتا کہ اس ترجمے کے بارے میں کیا مباحثہ ہوا کہاں ہوا یہ ترجمہ کن کن الفاظ کو چھوڑ کر منتخب کیا گیا وغیرہ۔

۲۔ ورڈ بینک کے ڈیٹا کی اینٹرانس اور دیگر لوکلائزیشن سوفٹویر میں آسان انٹگریشن۔

۳۔ تلاش کے فیچر کی بہتری

۴۔ ورڈ بینک کا ڈیٹا ایکسپورٹ تاکہ لوگ اس ڈیٹا کو اپنے طور پر استعمال کرسکیں۔

فی الحال میں ورڈ بینک کے عمومی استسفارات کے صفحے کو اپڈیٹ کررہا ہوں۔ اس میں تلاش کے طریقے شامل کرونگا۔ اس کے علاوہ لوکلائزیشن پالیسی گائیڈ لائن کا مسودہ بھی ورڈ بینک میں شامل کرنا ہے۔ آپ سب سے ایک بار پھر درخواست کرونگا کہ اسے آزمائیں اور خوب تنقیدی جائزہ لیں۔
 

دوست

محفلین
جب view All unanswered requests پر کلک کیا گیا تو فائر فاکس لوکل سرور سے رابطہ کرنے میں ناکام رہا۔
 

دوست

محفلین
یہ ایرر ایک بار ہی آیا ہے پتا نہیں کیا مسئلہ تھا۔
یہ سب جو کچھ آپ بتا رہے ہیں پہلے صفحے پر ہی کیوں نہیں۔
اب صارف کیا جانے کہ گڈڑی(کیا یہی ٹھیک لفظ ہے؟) میں لعل چھپا ہوا ہے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر مبارک ہو آپ نے ایک نقص پکڑا جسے میں نے شام کو درست کردیا۔ گدڑی میں اگر لعل چھپانے ہوتے تو مسئلہ نہیں تھا یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ان جواہر کو عیاں ہی نہیں نمایاں بھی کرنا ہے۔

چونکہ میں کوئی پیشہ ور ماہر تو ہوں نہیں اس دوران میں نے بہت ساری چیزیں نئی سیکھیں جیسے یہ کہ ویبسائٹ اور ویب بیسڈ اپلیکیشن میں فرق کیا ہے۔ ایک ایسا اطلاقیہ بنانا جو کام بھی کرے، استعمال میں سہل ہو اور قابل بھروسہ بھی کافی دلچسپ کام ہے۔

ورڈ بینک پر اگر کوئی کسی درخواست کا جواب دینے کا صفحہ کھولے اور جواب دئیے بغیر ہی فارم سبمٹ کردے تو وہ درخواست قطار سے نکل کر بئینک میں آجاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔

اگر ہم بینک میں موجود کسی ترجمے کو واپس درخواستوں کی قطار میں ڈالنا چاہیں تو اس کا بھی طریقہ ہونا چاہئیے۔

اگر کسی درخواست کے ساتھ کمنٹ بھی ہوں تو وہ بینک میں شامل نہیں ہوتے میں بینک کے اگلے ورژن میں کمنٹس بھی بینک میں رکھوں گا۔

سرچ کے نتائج دکھاتے ہوئے اسٹائل شیٹ درخواست کے خانے کو صحیح طرح ظاہر نہیں کرتی۔ گرچہ اس سے کام کا حرج نہیں ہوتا مگر صفحہ بدنما لگتا ہے۔
 

دوست

محفلین
نعمان ورڈ بینک میں جو آپ نے نیا فیچر شامل کیا ہے یعنی درخواست کردہ تراجم، اس کا جواب دینا وہاں ممکن نہیں۔ ترجمے کا کام باقاعدہ بحث مباحثہ مانگتا ہے۔اور ہمیں بھی ایسے ہی عادت ہے ایک لفظ کے 4 5 ترجمے تو نکل ہی آتے ہیں اس کے بعد ہم ترجمہ فائنل کرتے ہیں۔ اور اس میں سینئر اراکین کی نظر ثانی بھی چاہیے ہوتی ہے۔
محفل پر یہ کام بہت آسانی سے ہوجاتا ہے۔ لیکن ورڈ بینک میں صرف ایک تبصراجاتی قطعے میں یہ ممکن نہیں۔
میری تجویز یہ ہے کہ ایک تو ورڈ بینک کو راہنمائے محفل میں شامل کرواؤ آپ۔
دوسرے وہ جو تجویز تھی کہ جب لفظ کی درخواست ہو ساتھ ہی محفل پر ایک دھاگا کھل جائے اس کا کچھ کرو۔ یا کم از کم محفل میں ایک سائیڈ پر وہ الفاظ نظر تو آئیں۔ ورنہ ورڈ بینک ایک ڈیڈ پراجیکٹ بن جائے گا۔ اس کی اردو محفل میں شمولیت بہت ضروری ہے۔ مجھے اردو جریدے والا پراجیکٹ یاد آجاتا ہے۔ جس کی غیر مقبولیت کی بڑی وجہ یہی تھی کہ کوئی جانتا ہی نہیں تھا اس بارے میں۔
میں اپنی مثال دیتا ہوں اردو سیارہ اگرچہ مجھے پتا ہے کہ موجود ہے لیکن سامنے ربط نہ ہونے کی وجہ سے کبھی 2 ماہ بعد کبھی 4 ماہ بعد میں اس کا چکر لگاتا ہوں وہ بھی جب کوئی کام نہ ہوں۔ ورنہ محفل پر ہی بیٹھا بور ہوتا رہتا ہوں صفحے تازہ کرکر کے دیکھتا رہتا ہوں کہ کوئی پیغام آئے تو پڑھوں اور جواب دوں۔
براہ کرم متنظمین سے مل کر اس کا کچھ حل سوچیں۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بالکل میرے دل کی بات کہی ہے تم نے۔ میں بھی اس درخواست والے فیچر کی نالائقی کا حل سوچ رہا ہوں۔ اسی لئیے تو میں نے آر ایس ایس فیڈ‌ ڈالی تھی۔ آر ایس ایس فیڈ‌ سے ہم ورڈ بینک کا مواد یہاں انٹگریٹ کرسکتے ہیں۔ لیکن پہلے میں درخواست والے حصے کی آر ایس ایس بنالوں۔
اب یہ زکریا بھائی ہی بتائیں گے کہ لوکلائزیشن فورم سے ورڈ‌بینک کو اور بقایا اردو محفل کو ان دونوں سے جوڑا جائے۔ نبیل بھائی بھی پاکستان کے ہی ہو کے رہ گئے محفل کی پلٹ کر خبر نہیں لیتے۔ ورنہ اچھا صلاح مشورہ ہوجاتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں واپس آ گیا ہوں بھائی۔ لیکن واپسی پر کوئی دھماکہ نہیں کر سکا کیونکہ جب سے واپس پہنچا ہوں، طرح طرح کے مسائل میں گھرا ہوا ہوں جن میں صحت کے مسائل بھی شامل ہیں۔ میں نے آپ لوگوں کے خطوط میں اٹھائے گئے معاملات پر جلد ہی بات کرتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان۔۔۔ میں نے تین دفعہ پورا تھریڈ پڑھا ہے۔۔۔۔۔ جیسے ہی دماغ میں کوئی کرن نظر آئی، اسے یہاں منتقل کر دوں گی۔
ویسے بہت اچھا پروجیکٹ ہے۔ ماشاء اللہ۔
 

دوست

محفلین
اور مجھے صرف اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے فونٹس، لائبریری سے نکل کر ہماری طرف بھی توجہ کی۔
خوش آمدید۔ امید ہے آپ ترجمے کے کام میں بھی کچھ مدد فرماتی رہی گی۔ آراء تو دیں گی نا کم از کم۔
 

نعمان

محفلین
مہوش خصوصا اردو ورڈ بینک کو بہتر کرنے، ترجمہ ٹیم کی کوآرڈینیشن بہتر کرنے اور ترجمے کے کام میں آپ کی مدد کی بہت ضرورت ہے۔
 

زیک

مسافر
نعمان: یہ تھریڈ میرے براؤزر میں کئی دن سے کھلا ہے۔ کچھ باتیں ہیں ڈسکس کرنے والی۔ کوشش کروں گا آج رات لکھوں۔
 

زیک

مسافر
اردو ورڈبینک کا ربط لوکالائیزیشن کے فورم میں ڈال دیا ہے جیسا کہ اینٹرانس کا پہلے ہی موجود ہے۔
 

نعمان

محفلین
میں ورڈ بینک کے لئے ایڈمن انٹرفیس لکھ رہا تھا تو پتہ چلا کہ اس کے لئے ورڈ بینک میں بہت ساری تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ جن کے لئے میں اسپیمر کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میری توجہ اس سمت مبذول ہوئی۔ ان خامیوں میں ایک تو یہ ہے کہ جب کسی درخواست کا جواب دے دیا جاتا ہے تو کوئی اگر اس انٹری کو request.php پر ایڈیٹ کرے گا تو اسے صرف تبصرے کا قطعہ نظر آتا ہے۔

تبصرے کے قطعے کو میں مین ریپوزیٹوری میں شامل کررہا ہوں۔ آپ تراجم تبصرے کے قطعے میں اضافی معلومات فراہم کی جاسکے گی۔

آئی پی ایڈریس محفوظ کئے جائیں گے مگر جیسے ہی کوئی اس پوسٹ کو تبدیل کرے گا تو نئے تبدیل کرنے والے کا آئی پی ایڈریس پرانے آئی پی ایڈریس کو ری پلیس کردے گا۔

ایڈمن انٹرفیس میں صوابدیدی queries بنائی جاسکیں گی جیسے کہ پچھلے سو تراجم دیکھیں۔ پچھلی سو درخواستیں دیکھیں۔ یہاں سو کو کسی بھی نمبر سے تبدیل کیا جاسکے گا۔

پوسٹس کو مٹایا جاسکے گا۔ کسی پوسٹ کو مین ریپوزیٹوری سے درخواستوں کی قطار میں واپس ڈالا جاسکے گا۔ فلٹر تو ہوگا ہی مگر ایک انٹرفیس فلٹر کو ایڈیٹ کرنے کا بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ کچھ فضول چیزیں غائب ہوجائیں گی اور سرچ کے لئے پوسٹ کے بجائے گیٹ کا طریقہ استعمال کیا جائے گا تاکہ صوابدیدی تلاشیں تخلیق کی جاسکیں۔

اگر ورڈ بینک استعمال کرتے ہوئے کوئی چیز آپ کے لئے اسکا استعمال مشکل بناتی ہو تو مجھے اس سے ضرور آگاہ کریں۔ ویسے مجھے ورڈ بینک کا انگریزی انٹرفیس پسند نہیں میں اسے ترجمہ کرنے کی بھی سوچ رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، پہلے تو تمہارا شکریہ کہ اتنی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہو۔ میرا مشورہ ہوگا کہ پہلے ایڈمن انٹرفیس کی تکمیل پر توجہ دو۔ جہاں تک انٹرفیس کے ترجمہ کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں میری سٹریٹجی یہی رہی ہے کہ میں یوزر کے فرنٹ اینڈ کا ترجمہ کرنے پر اکتفا کرتا ہوں اور ایڈمن انٹرفیس کو انگریزی میں رہنے دیتا ہوں۔ یہ صرف کام کم کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

دراصل میں دوسرے کچھ کاموں میں اس قدر مصروف رہا ہوں کہ ورڈ بینک کی جانب بالکل توجہ نہیں کر سکا ہوں۔ لیکن پھر بھی تمہیں مشورہ دوں گا کہ کوئی کمپوننٹ بنانے سے پہلے کچھ تحقیق کر لو کہ آیا کوئی بنی بنائی سکرپٹ یہاں استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں۔ اگر تمہارا مقصد ورڈ بینک میں یوزر منیجمنٹ شامل کرنا ہے تو اس مقصد کے لیے کچھ سکرپٹس موجود ہیں جن کا دوسرے سوفٹویر میں انٹگریٹ کرنا بھی آسان ہے۔ گوگل پر سرچ سے بھی کئی روابط مل جائیں گے۔
 
Top