ورڈپریس پوسٹ میں کوڈ کیسے لکھیں

دوست

محفلین
آداب
آج کافی دیر تک پھر کھپ کھپائیے کے بعد بنیادی تھیم میں ویب پیڈ شامل کرکے چالو کیا لیکن پوسٹ کرنے پر انکشاف ہوا کہ اس میں کوڈ ظاہر کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ اگرچہ کوڈ کا ٹیگ موجود تھا
<code></code>
لیکن اسے لگانے کے باوجود اس نے کوڈ کو چلا دیا جس کی وجہ سے صفحے کا حلیہ ہی بگڑ جاتا تھا۔ مجبورًا کوڈ کو نکالنا پڑا۔کیا ورڈپریس میں کوڈ شامل کرنے کا کوئی طریقہ کار ہے؟؟؟
ابھی ورڈپریس ڈاٹ کام پر بھی ایک بلاگ بنا کر وہاں کوڈ دیا پوسٹ میں تو اس نے ٹیگ( جو کہ ٹنی ایم سی ای میں وہاں موجود ہی نہیں بطور انتخاب) کے باوجود سارے کوڈ کو ویسے ہی دکھا دیا۔
کوئی دوست بتا سکتا ہے ورڈپریس پر کوڈ کیسے ظاہر کیا جائے؟؟؟
 

زیک

مسافر
اصل میں چکر یہ ہے کہ ورڈپریس کا ڈیفالٹ ٹیکسٹ فلٹر ایسے کوڈ کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے اور یہ کوڈ ہائلائٹنگ والے پلگ‌ان اسے disable کر کے اپنا فلٹر استعمال کرتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ہممممم۔
یہ تو نہیں چلا۔ شاید ویب پیڈ کی وجہ سے۔ بہرحال سمپل کوڈ نے کچھ مسئلہ حل کردیا ہے اگرچہ کوڈ باہر کی طرف نکل رہا ہے ایک دو جگہ پر لیکن نظر آرہا ہے اور کاپی بھی ٹھیک ہوتا ہے۔ ہاں یونیکوڈ کا ستیا ناس کردیتا ہے۔
 

زیک

مسافر
شاکر آپ اپنی css فائل میں code والا سیکشن ڈھونڈیں اور اس میں یہ دو لائنیں ڈالیں:

کوڈ:
direction: ltr;
overflow: auto;

جو پہلے سے اس سیکشن میں ہے اسے بھی رہنے دیں۔
 

زیک

مسافر
سمپل‌کوڈ میں یونیکوڈ کے مسئلے کا حل یہ ہے:

wp-simplecode.php فائل کھولیں اور اس کی لائن 33 پر جائیں جو یہ ہے:

کوڈ:
echo htmlentities(htmlentities(stripslashes($_REQUEST["html"])));

اس کی بجائے یہ لائن ڈالیں:

کوڈ:
echo htmlentities(htmlentities(stripslashes($_REQUEST["html"]),ENT_COMPAT,"UTF-8"),ENT_COMPAT,"UTF-8");

ٹرائی کریں اور بتائیں کہ اس سے مسئلہ حل ہوتا ہے یا نہیں۔
 

دوست

محفلین
کوڈ کا ٹیگ تو استعمال کررہا ہے اور لیکن اس نے سی ایس ایس سے کوڈ اٹھایا نہیں۔ ویسی ہی صورت حال ہے۔شاید سائز بھی اتنا ہی ہے اور بائیں سے دائیں بھی نہیں ہوا۔ کناروں سے باہر بھی جارہا ہے۔
کوڈ:
code {
	font: 0.9em "Courier New", Courier, Fixed;
	direction: ltr;
    overflow: auto;
	}
یہ تھا کوڈ والا سیکشن۔
 

دوست

محفلین
اب ونٹر ڈے سے پنگے بازی دوبارہ سٹارٹ کررہا ہوں اس میں ہی کرتا ہوں جو کرنا ہے۔
دعا کیجیے گا۔ :D :D
اس بار کوئی گڑبڑ نہ ہو۔
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے یہ کوڈ اس لیے دائیں سے بائیں ہے کہ ہیڈر میں rtl کی کمانڈ دی ہوئی ہے۔ اگر وہ ہٹاتے ہیں تو سٹائل شیٹ میں ایک ایک سیکشن میں‌ جاکر سب دائیں سے بائیں کرنا پڑے گا۔ اب براؤزر چاہے اسے مانے یہ نہ مانے۔
:roll:
 

زیک

مسافر
دو اور تبدیلیاں wp-simplecode.php میں۔

لائن 31:

کوڈ:
echo "&lt;code&gt;";

کو بدل کر یہ کریں:

کوڈ:
echo "&lt;pre&gt;&lt;code&gt;";

اور لائن 35:

کوڈ:
echo "&lt;/code&gt;";

کو یوں بدلیں:

کوڈ:
echo "&lt;/code&gt;&lt;/pre&gt;";

اب دیکھیں تماشا!
 

زیک

مسافر
حضرت یہ سمپل‌کوڈ کی فائل ہے وہیں ہو گی جہاں آپ نے اپلوڈ کی تھی یعنی plugins کے فولڈر میں۔
 
Top