تاسف والد صاحب کی ناگہانی وفات پر قلبی کیفیات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، اور آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں بلند درجات اور آپ سب کو حوصلہ و ہمت عطا فرمائے، آمین۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
والد صاحب کی ناگہانی وفات پر قلبی کیفیات
نہ میں اس دنیا میں پہلا بیٹا ہوں جو کہ یتیم ہوا اور نہ ہی میرے والد صاحب پہلے باپ ہیں جو کہ اس دنیا میں اپنے بچوں کو تنہا چھوڑ گئے۔
میں نے جب سے ہوش سنبھالا عام لوگوں کی طرح بے شمار لوگوں کے والدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی یا کہیں کسی کے بارے میں سنا کہ فلاں کا والد مرگیا تو ایک معمول کے مطابق عام سی بات محسوس ہوئی لیکن 7 مئی بروز جمعرات بوقت چار بج کر 30 منٹ صبح جب میرے والد صاحب اچانک سائلنٹ ایم آئی یعنی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے تو مجھے یوں لگا کہ میری دنیا ہی لٹ گئی۔ زمین و آسمان ایک ہوگئے یوں لگا جیسے قیامت صغریٰ بپا ہوگئی۔ یوں لگا جیسے جون جولائی کی دوبجے کی کڑی دھوپ میں سایہ دار تناور چھتنار درخت کاٹ دیا گیا ہو اور تیز دھوپ مجھ پر براہ راست پڑ رہی ہو۔ یوں لگا کہ اماوس کی کالی سیاہ اندھیری رات جس میں آسمان بھی کالے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہو میری کشتی دریا کے عین درمیان بیچ گرداب کے پھنس گئی ہو۔
تین دن سے سکتے کی کیفیت میں تھا نہ رویا دھویا نہ ہی بین کیئے بس چپ چاپ ایک کونے میں بیٹھا رہا کون آیا کون گیا کچھ پتہ نہیں ۔ بھائی نے بتایا کہ جب لوگ دعا کے لیئے ہاتھ اٹھاتے تھے تو آپ نہیں اٹھاتے تھے ایک شاک کی کیفیت میں تھے۔
آج چوتھے دن جب سب لوگ گھروں کو چلے گئے تو والدہ میرے پاس آکر بیٹھ گئیں اور کہنے لگیں بیٹا کہ تین دن سے تو گھر نہیں آیا اور مجھے تیرے بھائیوں نے بتایا ہے کہ تو قبرستان میں بھی ایک طرف کھڑا تھا شروع سے آخر تک تونے باپ کا چہرہ نہیں دیکھا ۔ دیکھ تیرا باپ مرگیا ہے تو میرے سَر کا سائیں اس دنیاسے چلا گیا ہے اگر تو اسی طرح کرتا رہا تو میں بھی بہت جلد مرجاؤنگی ۔ دیکھ اب گھر کا بڑا تو ہی ہے بڑے بھائی ہونے کی حیثیت سے اب گھر تونے ہی سنبھالنا ہے یہ کہہ کر والدہ مجھ سے گلے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیں تو پھر اچانک میرا دل بھی بھر آیا اور میری آنکھیں بھی ساون بھادوں کی بارش کی مانند برسنے لگیں۔ اللہ باقی

رلا دیا اس تحریر نے، اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین
 

رانا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور آپ کو ان کی نیک یادوں کو زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ اپ کے والد صاحب کی مغفرت فرمائیں اور اپ سب گھر والوں صبر عطاء فرمائیں
حقیت میں مجھے بھی اپنے والد سے بہت پیار ہے اور صبح جاگنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے جب گھر پر ہوتا ہوں تو ملتا ہوں، اور جب گاؤں میں کسی کا والد فوت ہوجائے تو کافی دکھ ہوتا ہے
میں تو کبھی والد سے بعل گیر ہو جاتا ہوں اور خوب بوسے لے لیتا ہوں
ہمارے ایک ساتھی ہیں جب ان کے والد فوت ہوئے تھے تو ان کے بھی کچھ جذبات تھے


rnold_259.gif


 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے درجات کو بلند فرمائیں، آمین۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون بہت افسوس ہوا بھائی جو اللہ پاک کی رضا ۔۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

کاشفی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب العزت آپ کے مرحوم والد صاحب کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین۔ اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔آمین
 

ام اریبہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک جنت الفردوس میں ان کا مقام بلند فرمائے۔۔۔اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔آمین
 

ماہی احمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ سب گھر والوں کو صبر دے۔
 
رلا دیا اس تحریر نے، اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین
حافظ کا ایک شعر آپ کے ذوق کی نذر
شب تاریک و بیم، موج گرداب چیں حائل
کجا دانند حال ما سبک ساران ساحلہا
ترجمہ
رات اندھیری ،گھمن گھیری،دریا ٹھاٹھاں مارے
او کی جانن اسار ساڈا، جیہڑے رہن کنارے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حافظ کا ایک شعر آپ کے ذوق کی نذر
شب تاریک و بیم، موج گرداب چیں حائل
کجا دانند حال ما سبک ساران ساحلہا
ترجمہ
رات اندھیری ،گھمن گھیری،دریا ٹھاٹھاں مارے
او کی جانن اسار ساڈا، جیہڑے رہن کنارے

بلاشبہ حقیقت ھمین است!
 

تلمیذ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ آپ کے والدِ محترم کے لئے آخرت میں آسانیاں پیدا فرمائے، آمین۔
 

x boy

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
ایک سعادت مند بیٹے کی حیثیت سے آپ پر جو لازم ہے وہ یہ ہے کہ:
والد مرحوم کے لئے دعائیں کیجئے، وہ دعائیں جو اللہ کریم اور رسول کریم نے تربیت فرمائی ہیں۔
والد مرحوم کے دوستوں کو اسی طرح عزت دیجئے جس طرح وہ خود دیا کرتے تھے۔
والد مرحوم کے شروع کئے ہوئے نیک کاموں کی تکمیل میں اپنا مؤثر کردار ادا کیجئے۔
والد مرحوم کے ذمے اگر کسی کا کچھ واجب تھا تو اس کو بے باق کیجئے۔
والد مرحوم کے لئے خود صدقہ جاریہ بن جائیے۔
اپنے بہن بھائیوں کے لئے اپنا رویہ ایسا رکھئے کہ ان کے دل سے صدا آئے: ’’ابا ہوتے تو وہ بھی یہی کرتے‘‘۔
اپنی والدہ کے لئے ڈھال بن جائیے۔ وراثت کی تقسیم میں تقویٰ کو ہاتھ سے نہ جانے دیجئے۔
اللہ کریم توفیق سے نوازے۔ آمین۔

آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت و بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کے لیے دعائیں. آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top