سیما علی

لائبریرین
102ویں منزل پر ایک شخص نے جارجیا ٹیک کی کیپ پہنی ہوئی تھی۔ اسے ہیلو کہا۔ معلوم ہوا وہ بھی ٹیک سے پڑھا ہوا ہے۔ ساٹھ سال پہلے وہاں سے گریجویٹ ہوا تھا۔ ریاست جارجیا ہی سے نیویارک سیر کرنے آیا ہوا تھا۔ اچھی گپ شپ رہی۔

کتنی خوشئ ہوتی ہے جب کوئی اسی اسکول ، کالج اور یونیورسٹی کا پڑھا ہوا مل جائے ۔۔۔شاید پوفیشنل زندگی یکساں ادارے میں کام کرنے والوں سے ملاقات ہو تو ایسی خوشی نہیں ہوتی !پتہ نہیں اسکی کیا خاص وجہ ہے ۔۔ہمیں سمجھ نہیں آتا تھا جب اباجان کو علی گڑھ
یونیور سٹی سے پڑھا ہوا کوئی مل جاتا تو اس سے کوئی فرق نہیں ہوتا وہ کس سال میں فارغ التحصیل ہوا ۔۔۔ پھر کیا قصے چھڑ جاتے علی گڑھ یونیورسٹی کے ۔۔۔اور آخر خاتمہ ان حضرت کا ہمارے گھر دعوت پر ختم ہوتا ۔۔۔اور پھر ملاقاتوں کے سلسلے دراز ہوتے چلے جاتے اور ہماری سادہ لوح اماں انواع اقسام کے کھانے پکاتی نہ تھکتیں ۔۔۔۔ہمارے صاحب کا بھی وہی حال جب سے علم ہوا کہ استاد محترم کا تعلق علی گڑھ یونیورسٹی سے ہے ۔۔۔بار بار فرمائشی ہے ہماری بات کرا دو ۔۔۔ اردو اور اردو محفل سے کوئی رغبت نہیں پر ہے تو صرف علی گڑھ یونیورسٹی والوں سے ۔۔۔۔😊😊😊😊😊
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایلیس آئی لینڈ وہ جزیرہ ہے جہاں سے امیگرنٹس ہو کر امریکا آتے تھے۔ وہاں اب امیگریشن میوزیم ہے۔ 1920 کے قریب امیگرنٹس کے پڑھے لکھے ہونے کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ان سے ان کی اپنی زبان میں کچھ لکھوایا جاتا تھا۔ مختلف زبانوں میں اردو کا ٹیسٹ بھی ملا۔


ظہیراحمدظہیر اس اردو کو ہندوستانی کہا گیا۔ دلچسپ بات ہے۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب ایک پاکستانی ایسا جملے تراشنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔
 

زیک

مسافر
ہمیں بھوک لگ رہی تھی۔ سنٹرل پارک تو ختم ہونے کا نام نہ لے رہا تھا۔ ہم ایک طرف نکلے اور ایک آرٹ میوزیم کے ساتھ آسٹرین ریستوران پہنچ گئے۔ وہاں لائن تھی۔ کوئی آدھ گھنٹے بعد ٹیبل ملا۔ میں نے بیف گولاش آرڈر کیا۔ خوب لذیذ تھا۔

 

زیک

مسافر
ہمارے صاحب کا بھی وہی حال جب سے علم ہوا کہ @استاد محترم کا تعلق علی گڑھ یونیورسٹی سے ہے ۔۔۔بار بار فرمائشی ہے ہماری بات کرا دو ۔۔۔ اردو اور اردو محفل سے کوئی رغبت نہیں پر ہے تو صرف علی گڑھ یونیورسٹی والوں سے
آپ کے میاں علیگ ہیں؟
 
Top