سیما علی

لائبریرین
مشاغل کچھ مختلف ضرور ہیں لیکن اکٹھے مل کر کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ میں نے اور بیٹی نے کبھی آپس میں ایج گیپ محسوس نہیں کیا۔
بہت اچھے لگتے ہیں ہمیں وہ پیر ینٹس جو بچوں کے ساتھ مل کر انکے دوستوں کی طرح رہتے ہیں ۔۔۔۔۔ کیونکہ بچوں کو بھی ایسے ہی اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ اتنی ساری کرسیاں خالی کیوں ہیں؟ :idontknow:
میچ شروع ہونے میں وقت تھا۔

یہ دن سکینڈ راؤنڈ کا تھا جس پر اس طرح رش نہیں ہوتا جیسا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں ہوتا ہے۔

ہمارے اور دیگر لوگوں کے ٹکٹ ایسے تھے کہ آرتھر ایش سٹیڈیم (جس کی یہ تصویر ہے) میں ہماری ریزروڈ سیٹ تھی لیکن لوئس آرمسٹرانگ سٹیڈیم کے علاوہ ہم کسی بھی کورٹ پر جا کر وہاں کا میچ دیکھ سکتے تھے۔ لہٰذا اکثر لوگ مختلف کورٹس پر تھے۔

یہ جمعرات کا دن تھا اور شاید ساڑھے گیارہ بجے تھے۔ اس وجہ سے بھی ٹینس سنٹر میں لوگوں کی تعداد کپیسٹی سے کم تھی۔ شام تک رش کافی بڑھ چکا تھا۔
 

زیک

مسافر
عمدہ تصاویر ہیں @زیک
شکریہ عرفان
مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ کے پاس نائکون ڈی 7200 تھا۔ ابھی تک یہی استعمال کر رہے ہیں؟
اس سفرنامے کی تمام تصاویر آئی فون سے لیں کہ کیمرالے کر نہیں گیا تھا۔ ویسے ابھی تک ڈی7200 ہی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شکریہ عرفان

اس سفرنامے کی تمام تصاویر آئی فون سے لیں کہ کیمرالے کر نہیں گیا تھا۔ ویسے ابھی تک ڈی7200 ہی ہے۔
میں نے شروع ہی میں کچھ تصاویر کا ڈیٹا دیکھ لیا تھا کہ موبائل کی ہیں ۔ لیکن اکثر تصاویر میں اندازہ نہیں ہو رہا کہ موبائل کی ہیں خصوصا انڈور والی تصاویر میں تو بالکل نہیں ۔
 

زیک

مسافر
میں نے شروع ہی میں کچھ تصاویر کا ڈیٹا دیکھ لیا تھا کہ موبائل کی ہیں ۔ لیکن اکثر تصاویر میں اندازہ نہیں ہو رہا کہ موبائل کی ہیں خصوصا انڈور والی تصاویر میں تو بالکل نہیں ۔
موبائل کے کیمرے اب کافی بہتر ہو چکے ہیں۔ البتہ اگر ایک ہی جگہ کی تصویر موبائل اور ڈی ایس ایل آر سے کھینچوں تو واضح فرق نظر آتا ہے۔ لیکن یہ اس پر بھی منحصر ہے کہ آپ کہاں اور کس سائز پر امیج دیکھ رہے ہیں۔

انڈور تصاویر پر موبائل کا امیج پراسسنگ سسٹم کافی کام کرتا ہے تاکہ وہ بہتر لگیں
 

زیک

مسافر
نیویارک سے واپسی کے دن صبح ناشتے کے لئے نکلے تو راستے میں چائناٹاؤن میں کنفیوشس کا یہ مجسمہ تھا

 

زیک

مسافر
ناشتے کے لئے ہم ایک ہانگ کانگ ریستوران گئے۔ میرا ناشتہ اوولٹین فرنچ ٹوسٹ تھا۔ بچپن کے بعد شاید پہلی بار اوولٹین دیکھا۔

 

سیما علی

لائبریرین
Medieval art کے ہال میں یہ lectern پرندے کی وجہ سے اچھا لگا

ناشتے کے لئے ہم ایک ہانگ کانگ ریستوران گئے۔ میرا ناشتہ اوولٹین فرنچ ٹوسٹ تھا۔ بچپن کے بعد شاید پہلی بار اوولٹین دیکھا۔

بہت ہی مزیدار لگ رہا ہے اور خاص کر ناشتے کے وقت ۔۔۔۔
 
بہت شکریہ خرم۔ آپ کو اس لڑی میں دیکھ کر خوشی ہوئی
میں نے آپ کی تمام تصاویر بہت شوق سے دیکھیں اور آپ کا شکریہ کہ آپ نے امریکہ کا ورچوئل ٹور کروایا۔ آپ بہت با صلاحیت فوٹو گرافر ہیں ، اسے جاری رکھیے اور ہمیں ایسے ہی سیر کرواتے رہیے۔ سدا سلامتی ہو۔آمین
 
میوزیم میں ابھی بھی بہت کچھ دیکھنے کو تھا لیکن شام ہو رہی تھی اور ہمیں بھوک لگی تھی۔ لنچ آسٹرین ریستوران میں کرنے کے بعد ہم نے ڈنر ایک چیک ریستوران میں کیا۔ یوں نیویارک میں ہمارا آخری مکمل دن ختم ہوا۔
اس مجسمے کے کان اس قدر لٹکے ہوئے کیوں ہیں ؟ عموماْ چینی لوگوں کے ایسے نہیں ہوتے۔ دوسرا یہ کہ اس کے چہرے پہ جس قدر رعنائی ہے، وہ کس طرح لائی گئی ہے؟ یہ صرف لائٹ ایفیکٹ تو نہیں ہے۔ کیا رگڑائی کرتے ہوئے کوئی خاص ہنر اپنا یا گیا ہے؟
 
Top