نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اس کا اصل نام جویریہ مسعود ہے، جیہ نک ہے اور جوجو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ سوات میں رہتی ہے۔

اور کچھ ؟؟؟
تو استانی جی کا تعلق سوات سے ہے۔ کیا خوب صورت اتفاق ہے کہ ناچیز بھی سوات کی مٹی سے تعلق رکھتا ہے۔

خوبصورت تو نہیں بس اتفاق ہے ،

ویسے آپ نے اپنا تعارف نہیں کرایا ابھی تک۔
کیا کرتے ہیں ؟ مشاغل وغیرہ؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ہے تو تعلق ان کا سوات سے ہی لیکن بڑی ڈاڈھی ہیں، دھیان رکھیئے گا۔ علاقائی اتفاق کو ذرا بھی خاطر میں نہیں لاتیں۔

شمشاب بھائ یہ ڈاھی کیا ہوتی ہے۔ اگر مطلب نہیں بتایا تو میں پشتو میں شروع ہو جاؤں گی
 

جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
سوات کی رعایت سے استانی جی کو میرا خصوصی خیال رکھنا پڑے گا اور کلاس میں مجھے سب سے آگے والے ڈیسک میں جگہ عنایت فرمائیں گی۔

رکھنا پڑے گا والی دھمکی تو چلنے والی نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشتو کہاوت ہے “خیرات اپنوں ہی سے شروع ہوتی ہے“
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاڈھی کا مطلب ہے جسے کے آگے کسی کی مجال نہ چلے۔ بارعب اور معتبر قسم کی۔

اور دیکھ لو میرے مطلب بتانے سے پہلے ہی تم نے یہی سلوک سندباد سے کیا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
کیا کریں جی۔ نظم رکھنے کے لیے ایسا سلوک تو کرنا پڑتا ہے۔ آخر کو سکول چلا رہی ہوں
 

جیہ

لائبریرین
کیسی نہ مانتی

سب کا پرزور اصرار جو تھا

اچھا اب زیادہ گپیں نہیں لگانا ورنہ حاضری نہیں لگی گی
 

جیہ

لائبریرین
نہیں منہ پر انگلی رکھنے کی ضرورت نہیں
سکول ویسے ہی بند ہونے والا ہے 12 بجا چاہتے ہیں یہاں
 

سیمل

محفلین
شمشاد نے کہا:
بس آج سے ہی سمجھ لیں اور ہاں غیرحاضری نہیں ہونی چاہیے۔
اوہ۔۔۔ اب تو مجھے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا شاید۔۔۔لیکن قصور میرا نہیں۔۔۔ نازک مزاج کمپیوٹر کا ہے۔۔اگر ایک دفعہ استعمال کر لوں تو پندرہ دن تک یہ منہ بنائے پھرتے ہیں۔۔۔ کہ آخر مجھے استعمال کرنے کی ہمت کیسی ہوئی۔۔۔۔کسی کی۔۔۔۔
 

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
سندباد نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اس کا اصل نام جویریہ مسعود ہے، جیہ نک ہے اور جوجو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ سوات میں رہتی ہے۔

اور کچھ ؟؟؟
تو استانی جی کا تعلق سوات سے ہے۔ کیا خوب صورت اتفاق ہے کہ ناچیز بھی سوات کی مٹی سے تعلق رکھتا ہے۔

خوبصورت تو نہیں بس اتفاق ہے ،

ویسے آپ نے اپنا تعارف نہیں کرایا ابھی تک۔
کیا کرتے ہیں ؟ مشاغل وغیرہ؟

استانی جی کا حکم ہے کہ میں اپنا تعارف کراؤں تو عرض ہے کہ سوات میں میرا پبلشنگ اور بک سیلنگ کا بزنس ہے۔ میرے پبلشنگ ادارے سے اب تک پشتو ادب اور اردو میں تاریخ اور سیاحت کے موضوع پر سو سے زائد کتب زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ سوات کی تاریخ اور سیاحت پر میری بھی تین کتابیں چھپ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ شاعری سے بھی شغف رکھتا ہوں۔ سفر و سیاحت کا بے حد شوق ہے۔ فارغ وقت میں مطالعہ کرتا ہوں۔ میری ذاتی لائبریری میں پندرہ سو سے زائد کتب موجود ہیں۔

میرا خیال ہے فی الحال اتنا تعارف کافی ہے۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
سند باد صاحب آپ ایسا کریں کہ “ تعارف “ کے زمرے میں جائیں اور اپنا تفصیلی تعارف دیں۔

اور استانی جی میری حاضری لگا دیں۔ مہربانی ہو گی۔ کل کی بھی لگا دیں ناں کہ میں کل نہیں آیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئ مانیٹر صاب آ گئے۔ آج کی میری حاضری لگا دیں یا اب بھی داخلے ہی چل رہے ہیں۔ تو نہ ہوا ہو تو داخلہ دے دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top