نیا زمرہ برائے سفر نامہ

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلامُ علیکم

میں کچھ دنوں سے محفل پر وہ دھاگے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھ رہا ہوں جن میں محفلین نے اپنے سفر نامے پیش کئیے ہیں۔

لیکن مشکل یہ ہے کہ انمیں سے کچھ تصاویر والے زمرے میں ہیں تو کچھ گپ شپ والے زمرے میں، کچھ متفرقات میں ہیں تو کچھ اپنے اپنے دیس میں۔

اور اسطرح سے یہ ایک بہت بڑا ذخیرہ بس گم سا ہو گیا ہے۔
میں خود اپنے سفر کا کچھ لکھنا چاہ رہا تھا، لیکن اس سوچ سے کہ چند دن بعد اس نے بھی گم ہو جانا ہے، کچھ نہیں لکھ رہا، جبکہ یہ وہ یادیں ہوتی ہیں جو اگر انسان کسی کے ساتھ بانٹے تو انھیں بکھرنا نہیں چاہئیے۔

مجھے بھی گھومنا اچھا لگتا ہے، کہیں جانے سے پہلے اگر یہ دھاگے ایک جگہ موجود ہوں تو انکا مطالعہ کر کے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کہاں جایا جائے اور کسطرح سے سفر کی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔

اس موضوع پربہت سے محفلین نے ماشاءاللہ بہت کچھ پیش کیا ہے، لیکن یہ ایک بکھرا خزانہ ہے۔
اگر اسے ایک جگہ یکجا کر دیا جائے تو بہت اچھا ہو۔

منتظمیں اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
دوسرے محفلین بھی اپنی رائے دیں۔

والسلام،
 

شمشاد

لائبریرین
نوید آپ کا مشورہ بہت اچھا ہے۔ میں واپس پہنچ کر ان سبکو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نوید۔ بہت اچھی تجویز ہے آپ کی۔ فورم میں ایک زمرہ اپنا اپنا دیس کے نام سے بھی ہے۔ اسے بھی اپنے سفرنامے پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر محفل ادب میں آپ کی تحریریں کا زمرہ یہاں کام آ سکتا ہے۔ اس کے بارے میں محفل ادب کے ناظمین بہتر رائے دے سکتے ہیں۔ ویسے اگر آپ سفرناموں کے روابط فراہم کر دیں تو اس طرح ہمارا کام بھی آسان ہو سکتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

بہت شکریہ نبیل بھائی۔

میں انشاء اللہ یہیں پر ان دھاگوں کے ربط پوسٹ کرتا رہوں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نوید صاحب توجہ دلانے کیلیے۔

سفر نامہ چونکہ ایک باقاعدہ ادبی صنف ہے اور لائبریری میں اسکا زمرہ بھی موجود ہے لہذا اسی نام سے ایک اور زمرہ بنانا تو شاید بہتر نہ ہو۔

میرے خیال میں "اپنا اپنا دیس" میں ایک ذیلی زمرہ بنایا جا سکتا ہے "اراکین کے سفر نامے" یا کچھ ایسا ہی اور اس میں اوپر والے سارے تھریڈز منتقل کیے جا سکتے ہیں مع آپ کے تھریڈز کے جو آپ شروع کریں گے۔

کیا خیال ہے آپ کا اور دیگر احباب کا۔

والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
نوید صاحب نیا زمرہ بن گیا ہے اور جو متعلقہ موضوعات تھے وہ بھی اس میں منتقل ہو گئے ہیں، مجھے چند ایک اور موضوعات بھی ملے تھے وہ بھی منتقل کر دیے ہیں۔ آپ کو مزید کوئی متعلقہ موضوع ملے تو اسکا ربط یہیں دے دیں تا کہ اس کو بھی منتقل کیا جا سکے۔

اب ہم سب آپ کے سفر نامے پڑھنے کے منتظر ہیں :)
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ وارث بھائی :)

میرا سفر نامہ تحریری کم اور تصویری زیادہ ہو گا، کہ لکھنے کے معاملے میں تھوڑا کمزور ہوں :)
 

تعبیر

محفلین
اس زمرے کے لیے کچھ کام میں نے بھی کیا ہے آج۔کچھ ٹاپکس ڈھونڈے ہیں تصویری زمرے میں سے :)
پر ایک ٹاپک کافی ٹائم لگانے پر بھی نہیں مل رہا کیوں کہ میں عنوان بھول گئی ہوں :(
سعود کا پوسٹ کیا گیا ٹاپک ہے جس میں وہ کسی پارک گئے تھے

باقی عبداللہ کے پوسٹ کیے گئے ٹاپک میں تصاویر غائب ہیں لیکن اسکا لنک پھر بھی یہاں لگا رہی ہوں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19580-میں-مدینہ-پاک-میں-در-رسول(صلی-اللہ-وعلیہ-وسلم)-پر




http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?17333-حج-1429-2008-(مسجد-نبوی-جنت-البقیع)


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?18890-۔۔-چڑیا-گھر-کی-سیر-۔۔


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19359-دامن-کوہ-کی-تصویریں
 

تعبیر

محفلین
اوپر والے پیغام میں پتہ نہیں کیوں سب لنکس نظر نہیں آرہے

پھر سے پوسٹ کر رہی ہوں اور ایک دو اور بھی ساتھ میں

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19580-

میں-مدینہ-پاک-میں-در-رسول(صلی-اللہ-وعلیہ-وسلم)-پر




http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?17333-

حج-1429-2008-(مسجد-نبوی-جنت-البقیع)


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?18890-

۔۔-چڑیا-گھر-کی-سیر-۔۔


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19359-

دامن-کوہ-کی-تصویریں



http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?14837-

کچھ-میری-فوٹوگرافی-سے۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اوپر والے پیغام میں پتہ نہیں کیوں سب لنکس نظر نہیں آرہے

پھر سے پوسٹ کر رہی ہوں اور ایک دو اور بھی ساتھ میں

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19580-

میں-مدینہ-پاک-میں-در-رسول(صلی-اللہ-وعلیہ-وسلم)-پر




http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?17333-

حج-1429-2008-(مسجد-نبوی-جنت-البقیع)


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?18890-

۔۔-چڑیا-گھر-کی-سیر-۔۔


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19359-

دامن-کوہ-کی-تصویریں



http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?14837-

کچھ-میری-فوٹوگرافی-سے۔۔۔۔۔

شکریہ تعبیر اس محنت کیلیے۔ میں نے یہ تمام موضوعات منتقل کر دیے ہیں۔ والسلام
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ نوید اور وارث جی
آج تھوڑا کام اور کیا ہے لیکن منتقل کرنے سے پہلے آپ دیکھ ضرور لیجیے گا کہ اس زمرے میں منتقل کرنے بھی ہیں یا نہیں
ویسے کیوں نا ایکٹو اراکین کو یہ کام بانٹا جائے دس دس یا بیس بیس صفحات کا اور پھر ہم سب یہاں وہ لنکس پوسٹ کریں

ویسے پوسٹ کرنے والے کو بھی زیادہ یاد رہتا ہے وہ خود ہی اگر لنک یہاں پوسٹ کر دے تو کیا ہی کہنے :)

میرا آج کا ہوم ورک :)


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?15407-کاغان-چند-تصاویر

http://www.urduweb.org/mehfil/showt...-حسن-کا-تصویری-سفر-نامہ۔۔۔۔۔۔از-سعود-ابن-سعید


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?19293-جامعہ-مسجد-دہلی-کی-ایک-شام

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?7917-دورہ-ِ-شکاگو

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?27084-کچھ-تصاویر-میرے-کیمرے-سے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29587-حرمین-شریفین-کی-تصاویر


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?31184-مری-کی-سیر

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32881-مارگلہ-کی-پہاڑیوں-پہ-پہاڑ-سری

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32227-شاہدرہ-اسلام-آباد-میرے-کیمرے-کی-نظر-سے

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32248-حج-2010-نومبر-میرے-آئی-فون-سے-چند-تصاویر


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?31874-ملتان-میں-ایک-دن-(ستمبر-2010

 
Top