تعارف نوید ظفر کیانی صاحب کا اردو محفل میں خیر مقدم کیا جاتا ہے۔۔۔

مغزل

محفلین
images
اردو محفل کے جملہ اراکین اور منتظمین کی جانب سے نویدظفرکیانی صاحب کا اردو محفل میں خیر مقدم کیا جاتا ہے۔۔۔
نوید صاحب کے پہلے ہی مراسلے سے نوید صاحب کا ادب سے شغف معلوم ہوتا ہے ۔۔
ہم سب نوید ظفر کیانی صاحب کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔۔
اور التماس گزار ہیں کہ آپ اپنا مفصل تعارف پیش کریں ۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
نوید صاحب کہیے اسلام آباد کا موسم کیسا ہے ؟ اور ہاں سرکار آپ کے مفصل تعارف کے مشتاق ہیں ہم ۔۔ نگاہِ کرم کیجے ۔۔آپ کے طنزیہ فکاہیہ قطعات باصرہ نواز ہوئے ، ہمیں خوشی ہے کہ آپ اردو محفل کا حصہ بنے ہیں ۔

میں چند معروضات پیش کرتا ہوں:
بزم سخن کی ذیل میں شعبہ جات مقرر ہیں جن میں نفسِ مضمون کے حوالے کلام پیش کیاجاتا ہے ۔۔آپ اپنی نمکین غزلیات اور قطعات ’’ آپ کی پابند شاعری ‘‘ میں شامل کرسکتے ہیں ۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو بندہ حاضر ہے ۔۔
منسلک: نویدظفرکیانی
پسندیدہ کلام
حمد، نعت، مدحت و منقبت
اِصلاحِ سخن
آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)
آپ کی نثری شاعری بحور سے آزاد
 
Top