گلزار نظم - غالبؔ ۔ گلزار

سعدی غالب

محفلین
رات کو اکثر ہوتا ہے
پروانے آکر
ٹیبل لیمپ کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں
سنتے ہیں
سر دھنتے ہیں
سن کے سب اشعار غزل کے
جب بھی میں دیوانِ غالبؔ
کھول کے پڑھنے بیٹھتا ہوں
صبح کو پھر دیوان کے روشن صفحوں سے
پروانوں کی راکھ اٹھانی پڑتی ہے!!
 
فاتح یوم محبت والے دھاگے کی جان چھوڑ کر یہاں آ جاؤ خدارا .

سعدی غالب شکریہ اس پوسٹ کے لیے.


اور تیار رہیے کچھ تنقیدی مواد کے لیے اگر فاتح اس دھاگے کو شرف بخش دے.
 
Top