نظر ثانی کمیٹی

نعمان

محفلین
جیسا کہ اردو ویب لوکلائزیشن پالیسی گائیڈ لائن میں بیان ہوا ہے کہ ایک نظر ثانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ترجموں کو اردو ویب کی پالیسی سے ہم آہنگ رکھنے کے خاطر کام کرے گی۔ نظر ثانی کمیٹی کے قیام اور اس کے انتظام کے حوالے سے تجاویز مطلوب ہیں۔

میری تجاویز:
کمیٹی کتنے ممبران پر مشتمل ہو۔ میری تجویز ہے کہ اس کے ارکان کم ہوں تاکہ تضادات سے بچا جاسکے اور کمیٹی کے ممبران بھی آسانی سے ایکدوسرے کے ساتھ رابطہ رکھ سکیں۔

کمیٹی کے کام کا طریقہ کار کیا ہو۔ اس کا میرے نزدیک آسان طریقہ کار یہ ہے کہ نظر ثانی کمیٹی کو انٹرانس پر اپلوڈ، اور ویلیڈیٹ کے اختیارات دئیے جائیں گے اور وہ نظر ثانی کا کام آن یا آف لائن رہ کر کرسکیں گے اور نظر ثانی شدہ تراجم انٹرانس پر بطور valid translation جاری کریں گے۔

کمیٹی سے رابطے کے لئیے ایک الگ ویب صفحہ اور فورم تھریڈ کھولا جائے گا جہاں مترجم ان سے رابطہ کرسکیں گے اور اپنے تراجم انہیں براہ راست بھیج سکیں گے۔

ممبران کے نام:
چونکہ میرے پاس ان دنوں فارغ وقت کافی ہے اسلئیے بطور ممبر اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔ اپنے علاوہ میں شاکر ہردلعزیز، اعجاز اختر، زکریا، اور آصف کا نام تجویز کرتا ہوں۔ یہ نام چننے کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ ترجمے کے کام میں، پالیسی کی تشکیل میں انتظام اور انصرام میں اب تک شامل رہیں ہیں اور پچھلے تمام مباحثوں پر ان کی نظر ہے اور ایک مجھ نالائق کے علاوہ باقی سب کی قابلیت عین واضح ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
دوسرے شاکر۔ (نعمان شاکر عزیز کو غلطی یا پیار سے شاکر ہر دل عزیز لکھتے ہیں، جو ایسا غلط بھی نہیں ہے) کو بھی شامل کر لیا جائے۔ یعنی شاکر القادری۔
 

دوست

محفلین
نعمان جی یہ ہردلعزیز نہ ہی کہا کریں تو اچھا ہے۔ ایویں بانس پر چڑھا دیتے ہو۔ پھر بڑی مشکل سے اترتا ہوں۔
شاکر القادری کا نام بالکل ٹھیک لیا اعجاز صاحب نے۔ اور ساتھ میں تلمیذ صاحب کا نام بھی تجویز کروں گا۔ اگرچہ وہ آج کل کچھ غیر حاضر ہیں۔
 

نعمان

محفلین
تو جناب شاکر عزیز اور اعجاز صاحب کیا آپ نظر ثانی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کو راضی ہیں؟‌ (محض رسمی مگر ضروری کاروائی ہے)۔ آصف، شاکر القادری اور تلمیذ صاحب بھی آکر حامی بھریں تو کمیٹی کی تشکیل تکمیل پائے اور ہم طریق کار پر بحث کریں۔
 

دوست

محفلین
جی بالکل باقاعدہ درخواست ہے شمولیت کی ہماری طرف سے۔
باقی احباب اب کچھ آراء دیں۔
 

زیک

مسافر
نعمان: میرا نام شامل کرنے کا شکریہ مگر کہاں آپ سب اردوداں اور کہاں میں اردو میں انگریزی کی کھچڑی بنانے والا؟
 

تلمیذ

لائبریرین
نعمان کا اس سلسلے میں ذ پ بھی مل گیا ہے۔ جسکا جواب بھی
یہیں تحریر کر رہا ہوں۔

اس قدر افزائی کیلئے آپ سب احباب کا شکر گزار ہوں اور مجھ
ناچیز سے جوکچھ ہو سکا میں کروں گا۔

شاکر کا شکوہ بجا ہے۔ میں کچھ تو کام اور کچھ ناسازئ طبع کے باعث حاضر نہ ہو سکا۔ یہ تو نعمان کے ذ پ نے ادھر توجّہ
دلائی ہے۔ ادھرقیصرانی کی جانب سے تفویض کردہ زاویہ کی
پروف ریڈنگ کا کام بھی انہی وجوہ کے باعث چار پانچ باب
سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ جس کے لئے ان سے الگ شرمندہ ہوں۔

شاکر آپکے ایم کام کے داخلے کا کیا بنا؟

قیصرانی! مجھے IE میں لاگ ان کے کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا
ہے جس کیلئے زکریا نے بھی ازراہ کرم کافی مدد دی تھی لیکن
لا حاصل۔ فائر فوکس میں لاگ ان تو ہو جاتا ہوں لیکن صفحہ
بائیں جانب سے لگ بھگ ایک انچ کٹ جانے کی وجہ سے
عبارت کا تسلسل متاثرہوتا ہے میں اس بارے مناسب لڑی میں
لکھتا ہوں یا جلد ہی آپکو ذ پ یا میل ارسال کروں گا۔

یہ بائیں جانب خالی جگہ کی وجہ بھی یہی ہے۔

شکریہ۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید۔
ایسا ہے جناب کہ ایگری میں تو ابھی جواب ہے۔ پہلی لسٹ میں نام نہیں آیا۔
دوسری 30 کو لگے گی دیکھتے ہیں وہاں کیا بنتا ہے۔
اور جی سی فیصل آباد میں اب بس جاہی رہا تھا میرٹ لسٹ دیکھنے واپسی پر بتاتا ہوں۔
 

آصف

محفلین
نعمان: نامزدگی کا شکریہ۔

اصولا ہونا تو یہ چاہئیے کہ نظرثانی کمیٹی کے اراکین، ترجمہ کرنے والے اراکین سے مختلف ہوں لیکن افرادی قوت میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بہرحال یہ صورتحال بھی بری نہیں۔

انشاءاللہ اس کام میں آپ لوگوں کا حتی الوسع ہاتھ بٹاؤں گا۔
 

نعمان

محفلین
اب صرف شاکر القادری کی طرف سے جواب آنا رہ گیا ہے۔ تب تک ہم بات آگے بڑھاتے ہیں۔

1۔ کمیٹی کو ایک ای میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔ اس ایڈریس پر آنے والے پیغامات کمیٹی کے دیگر ممبران کو فارورڈ کردئے جائیں گے۔ تاکہ دیگر مترجم اپنے تراجم کمیٹی کو ارسال کرسکیں۔
2۔ انٹرانس پر کمیٹی کے ارکان کو ویلیڈیٹر بنادیا جائے گا۔

آصف آئیڈیلی ترجمہ کرنے والوں میں سے ہی کمیٹی کے ممبر ہونے چاہئے تھے تاکہ انہیں ترجمے کے مسائل اور انہیں سلجھانے کے طریقوں کا ادراک ہو۔ ہماری افرادی قوت کم نہیں۔ بس ایک دو میدان مارنے کی ضرورت ہے۔ شہرت ملے گی تو مزید مجاہدیں ہمیں جوائن کریں گے۔

زکریا، کھچڑی زود ہضم ہے اسلئیے آپ یہ بھی دیکھتے رہئیے گا کہ کہیں ترجمے بہت ہی زیادہ مشکل اور ناسمجھ آنے والے تو نہیں ہوتے جارہے۔ ویسے اردو دانی کا دعوی تو میں بھی نہیں کرسکتا۔ بلکہ اعجاز،شاکر اور آصف کی تراکیب پڑھ پڑھ کر میں حیران ہوتا ہوں۔

تلمیذ بھائی کو خوش آمدید۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ۔
نعمان کو میرا جواب تو مل گیا ہوگا برقی پتے والا۔ تو کام شروع کرتے ہیں۔
تلمیذ صاحب بس نہ پوچھیں ہم پر تو آسمان ٹوٹ پڑنے کی کسر رہ گئی ہے بس۔ ہر طرف سے پنجابی والا جوابا ہورہا ہے۔ جی سی میں بھی اتنا رش کہ نہ پوچھیں۔ مجھے اپنے آپ پر اب اکثر ڈھیروں غصہ آتا ہے کیا ہے جو کچھ اور محنت کرلی ہوتی۔ :roll: ۔
بہرحال دعا رکھیے گا امید ہے کچھ بہتر ہی ہوگا۔
وسلام
 

زیک

مسافر
نعمان: آپ کمیٹی کے ارکان کو validator بنا دیں۔

اگر آپ مجھے ای‌میل بارے بتا دیں تو میں یہ ایڈریس سیٹ‌اپ کر دیتا ہوں۔ کیا آپ ایک discussion list چاہ رہے ہیں یا ایک forwarding address؟
 

تلمیذ

لائبریرین
شاکر، اللہ کرے آپکوداخلے میں کامیابی حاصل ہوجائے

ویسے اگر قلب سے پسپا ہونا پڑے تو میمنے اور میسرے سے حملہ آور ہونے کیلئے بھی خود کو تیار رکھیں۔ یعنی کچھ اور لائحہ ہائےعمل پر ابھی سے غور شروع کردیں۔

اگر اکاؤنٹنگ کو کیرئر بنانا ہے تو فی الوقت ACCA سے بڑھ کراورکچھ نہیں۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین

ھم کہ۔۔۔اں کے دان۔۔ا تھے کس ہنر میں یکت۔۔۔۔ا تھے
بے سب۔۔ب ھ۔۔۔۔۔وا غال۔۔۔ب دشمن آس۔۔۔۔۔۔ماں اپن۔۔۔۔۔۔ا​

بہر حال تعمیل ارشاد کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں
"مج۔۔۔۔۔مع الش۔۔۔۔اکرین"
یعنی شاکرعزیز اورشاکر ناچیز
آپ ناچیز کو سہولت کے لیے
"ق۔۔۔۔۔۔ادری"
کے نام سے پکار سکتے ہیں
 

نعمان

محفلین
زکریا بھائی، ایک فارورڈنگ ای میل ایڈریس درکار ہوگا۔ اراکین کمیٹی کے ای میل پتے آپ کو بذریعہ ای میل روانہ کردونگا۔ فارورڈنگ اس لئے ضروری ہے کہ کمیٹی کے ڈسکشن محفل پر ہی ہوں اور دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں۔ اس ای میل پتے کو ہم مترجمین اور نظر ثانی کمیٹی کے درمیان رابطے کے لئے استعمال کریں گے اور باقی مباحث محفل پر ہی برپا ہونگے۔
 
Top