نظریہ ارتقاء پر اعتراضات اور ان کے جواب

سید ذیشان

محفلین
یعنی آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بیرونی حالات مثلاً کھینچ کر کسی عضو کو لمبا کرنے سے کرومو سوم اور ڈی این اے میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے ؟ جیسا کہ زرافے کی گردن لمبی کرنے والے کیس میں ہوا ؟؟؟

زرافے کی گردن والی تھیوری ڈارون نے پیش نہیں کی تھی بلکہ ڈارون سے پہلے لمارک نے پیش کی تھی اور یہ غلط ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
میرا تو مشاہدہ ہے کہ اس قسم کی بحثوں کا فیصلہ ہوتے ہوتے بندوں میں دو چار جینیاتی تبدیلیاں آ ہی جاتی ہیں۔ چنانچہ حوصلہ رکھیے اور بحث جاری رکھیے۔ مجھ میں چونکہ اتنا حوصلہ نہیں ہے تو میں کوئی اور کام کر لیتا ہوں۔ :eat:

بحث اگر علم حاصل کرنے کے لئے تو اچھی بات ہے نہیں تو بحث برائے بحث کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
زرافے کی گردن والی تھیوری ڈارون نے پیش نہیں کی تھی بلکہ ڈارون سے پہلے لمارک نے پیش کی تھی اور یہ غلط ہے۔
پھر ڈی این اے میں تبدیلی کو آپ ارتقا سے کیسے جوڑتے ہیں ؟ یہاں میں سوال کا پسِ منظر بتا دوں کہ ارتقا ماحولیاتی(بیرونی) تبدیلوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہوا، جیسا کہ عام خیال ہے۔
 
ہوتا کچھ یوں ہے کہ پہلے جینز میں میوٹیشن کے ذریعے تبدیلی آتی ہے۔ ان سے پیدا ہونے والی تبدیلیاں اولاد میں منتقل ہوتی ہیں اور ایسی تبدیلیاں جو ان بچوں کے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں وہ ان کے بچوں میں، اور پھر ان کے بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔ جو تبدیلیاں ماحول سے مواقفت نہیں رکھتیں وہ خود بخود ختم ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ جاندار زندہ نہیں رہ پاتے۔ اس کے لئے یہ والی تصویر دیکھیں:

331px-Mutation_and_selection_diagram.svg_.png
 
چند سوالات ہیں:
1۔ کیا ہر سائنسی مظہر کے لیے پئیر ریویوڈ ہونا ضروری ہے؟
2۔ کیا پئیر ریویوڈ مظاہر کل وقتی مستند ہوتے ہیں یا کبھی کبھی رد یا غیر معتبر بھی ہوجاتے ہیں؟
3۔ کیا کسی سائنسی مظہر جو کہ پئیر ریویوڈ ہو اس پر اعتراض کرنے کے لیے بھی کسی پئیر ریویوڈ پیپرز کا کام ضروری ہوتا ہے؟
4۔ کیا پئیر ریویو صرف کسی مظہر کی تصدیق کے لیے ہوتا ہے یا اس پر منطقی اعتراضات اٹھانے کے لیے بھی ہوتا ہے؟
5۔ کیا ایسے ریسرچ پیپیرز کی کوئی مثال ملتی ہے جس میں کوئی نظریہ رد کرنے کے لیے ریسرج پیپرز کا استعمال کیا گیا ہو؟
 
آخری تدوین:

یہ ماڈل بالکل منطقی ہے، لیکن یہ اس کیس میں ہے جب یہ میوٹیشن از خود ہو رہی ہو، اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ بہت ہی زیادہ نایاب ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے میوٹیشن نہیں ہو سکتی۔ مثلاً ابھی اگر ساری دنیا سمندر برد ہو جائے تو جاندا ر مثلاً انسان وغیرہ سانس لینے کے لیے اور ماحول سے مطابقت بنانے کے لیے میوٹیشن کر کے گلپھڑے پیدا نہیں کر سکتے۔
 
کسی بھی جاندار میں خلئے کی تقسیم کے عمل کے دوران تمام ڈی این اے کاپی کیا جاتا ہے۔ یہ کام ار این اے کا ہوتا ہے۔ اور اس پراسیس میں بعض اوقات غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں۔ اس میں کچھ ہاتھ بیرونی ماحول کا بھی ہے، مثلاً انفرا ریڈ یا ایکس رے شعاوں سے یہ عمل تیز تر ہو جاتا ہے۔ تو ہر وقت جاندار میں میوٹیشنز ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن اکثر میوٹیشنز کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا (مثلاً جنک ڈی این اے کی میوٹیشن)۔ اس کے علاوہ کچھ میوٹیشنز خطرناک بھی ہوتی ہیں جن سے سرطان کا مرض بن جاتا ہے۔ ایک آدھ میوٹیشن سے خاطر خواہ تبدیلی (مثلاً پھیپھڑوں کی جگہ گلپھڑے بننا) کا ہونا ممکن نہیں اس کے لئے بہت ساری میوٹیشنز درکار ہوتی ہیں جس کے لئے بہت زیادہ عرصہ درکار ہوتا ہے۔
 
ریڈی ایشن اور کینسر پیدا کرنے والی اونکو جین سے غیر معمولی سیلولر گروتھ تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن یہ فائدہ مند کسی صورت میں بھی نہیں ہوتی۔ بچانے کی بجائے یہ زیادہ مارنے والے عناصر ہیں۔ ماحول سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے میوٹیشن نہیں ہوتی۔
آپ کے مراسلے سے میں یہی سمجھوں کہ مطابقت اختیار کرنے کے لیے میوٹیشن وقوع پذیر نہیں ہوتی ؟
 
سید ذیشان

محفلین
چند سوالات ہیں:
1۔ کیا ہر سائنسی مظہر کے لیے پئیر ریویوڈ ہونا ضروری ہے؟ کیا پئیر ریویوڈ مظاہر کل وقتی مستند ہوتے ہیں یا کبھی کبھی رد یا غیر معتبر بھی ہوجاتے ہیں؟
2۔ کیا کسی سائنسی مظہر جو کہ پئیر ریویوڈ ہو اس پر اعتراض کرنے کے لیے بھی کسی پئیر ریویوڈ پیپرز کا کام ضروری ہوتا ہے؟
3۔ کیا پئیر ریویو صرف کسی مظہر کی تصدیق کے لیے ہوتا ہے یا اس پر منطقی اعتراضات اٹھانے کے لیے بھی ہوتا ہے؟
4۔ کیا ایسے ریسرچ پیپیرز کی کوئی مثال ملتی ہے جس میں کوئی نظریہ رد کرنے کے لیے ریسرج پیپرز کا استعمال کیا گیا ہو؟

پیئر ریویو کا پراسس ایک طرح سے آپ کے کام کریڈیبیلٹی فراہم ہے، لیکن یہ فول پروف پراسس ہرگز نہیں ہے۔ اس میں بھی کبھی کبھار غلط رزلٹ پیش کئے جاتے ہیں۔ اس صورت میں اگر آپ کو اپنے رزلٹس پر اعتبار نہ ہو تو آپ اپنے پیپر کو retractکر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے کام پر اعتراضات پر مبنی پیپر بھی چھپ سکتے ہیں۔ تو یہ ایک ڈائنمک پراسس ہے۔

لیکن جب کسی تھیوری پر سائنسدانوں کے بہت بڑی تعداد کا اتفاق ہو تو اس تھیوری کو رد کرنا اتنا ہی مشکل ہو جاتا ہے۔ دو سال پہلے یورپی سنٹر سرن (CERN) نے انکشاف کیا اور پیپر بھی پبلش کیا کہ انہوں نے نیوٹرینو کو روشنی کی رفتار سے تیز سفر کرتے ابزرو کیا ہے۔ اس پر سائنسی کمیونٹی میں بہت بھونچال آیا تھا کیونکہ یہ آئنسٹائن کی سپیشل ریلیٹیویٹی تھیوری کے خلاف بات تھی۔ بعد بھی انویسٹیگشن پر معلوم ہوا تھا کہ ایک کمپیوٹر کیبل کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے دورانیے کا فرق آ رہا تھا تو انہوں نے اپنا پیپر ریٹریکٹ کر دیا تھا۔
 
آخری تدوین:
پیئر ریویو کا پراسس ایک طرح سے آپ کے کام کریڈیبیلٹی فراہم ہے، لیکن یہ فول پروف پراسس ہرگز نہیں ہے۔ اس میں بھی کبھی کبھار غلط رزلٹ پیش کئے جاتے ہیں۔ اس صورت میں اگر آپ کو اپنے رزلٹس پر اعتبار تو آپ اپنے پیپر کو retractکر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے کام پر اعتراضات پر مبنی پیپر بھی چھپ سکتے ہیں۔ تو یہ ایک ڈائنمک پراسس ہے۔

لیکن جب کسی تھیوری پر سائنسدانوں کے بہت بڑی تعداد کا اتفاق ہو تو اس تھیوری کو رد کرنا اتنا ہی مشکل ہو جاتا ہے۔ دو سال پہلے یورپی سنٹر سرن (CERN) نے انکشاف کیا اور پیپر بھی پبلش کیا کہ انہوں نے نیوٹرینو کو روشنی کی رفتار سے تیز سفر کرتے ابزرو کیا ہے۔ اس پر سائنسی کمیونٹی میں بہت بھونچال آیا تھا کیونکہ یہ آئنسٹائن کی سپیشل ریلیٹیویٹی تھیوری کے خلاف بات تھی۔ بعد بھی انویسٹیگشن پر معلوم ہوا تھا کہ ایک کمپیوٹر کیبل کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے دورانیے کا فرق آ رہا تھا تو انہوں نے اپنا پیپر ریٹریکٹ کر دیا تھا۔

شکریہ ذیشان بھائی۔ میرے سوال نمبر 4 اور 5 پر تھوڑی وضاحت فرمائیے گا۔
واضح رہے کہ یہ سوالات عمومی حیثیت کے ہیں۔

4۔ کیا پئیر ریویو صرف کسی مظہر کی تصدیق کے لیے ہوتا ہے یا اس پر منطقی اعتراضات اٹھانے کے لیے بھی ہوتا ہے؟
5۔ کیا ایسے ریسرچ پیپیرز کی کوئی مثال ملتی ہے جس میں کوئی نظریہ رد کرنے کے لیے ریسرج پیپرز کا استعمال کیا گیا ہو؟
 
سید ذیشان

محفلین
ریڈی ایشن اور کینسر پیدا کرنے والی اونکو جین سے غیر معمولی سیلولر گروتھ تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن یہ فائدہ مند کسی صورت میں بھی نہیں ہوتی۔ بچانے کی بجائے یہ زیادہ مارنے والے عناصر ہیں۔ ماحول سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے میوٹیشن نہیں ہوتی۔
آپ کے مراسلے سے میں یہی سمجھوں کہ مطابقت اختیار کرنے کے لیے میوٹیشن وقوع پذیر نہیں ہوتی ؟

آپ اس کو الٹا دیکھ رہے ہیں۔ پہلے میوٹیشن ہوتی ہے اس کے بعد سیلیکشن ہوتی ہے۔ اس کے برعکس نہیں ہے۔ میوٹیشن کئی طرح کی ہوتی ہیں، کچھ فائدہ مند ہوتی ہیں کچھ نیوٹرل ہوتی ہیں اور کچھ نقصان دہ۔ کینسر والی میوٹیشن نقصان دہ میوٹیشن کی ایک مثال ہے۔ باقی میوٹیشنز کا فائدہ یا نقصان فوری طور پر واضح نہیں ہوتا، ان کے اثرات کئی نسلوں پر محیط ہوتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اگرچہ آپ لوگوں کو ایک معروف تجربے کا علم تو ہو گا لیکن یاد دہانی کے لیے بتائے دیتا ہوں کہ ایک سائنسدان نے مسلسل کئی نسلوں تک چوہوں کی دُم کاٹی لیکن آنے والی نسلوں میں کوئی "ارتقا" نہیں ہوا۔
https://en.wikipedia.org/wiki/August_Weismann
یہ Lamarck کے نظریے کا جھٹلانا ہے نہ کہ ڈارون کی تھیوری۔
 
سید ذیشان

محفلین
شکریہ ذیشان بھائی۔ میرے سوال نمبر 4 اور 5 پر تھوڑی وضاحت فرمائیے گا۔
واضح رہے کہ یہ سوالات عمومی حیثیت کے ہیں۔

4۔ جب پیپر پیئر ریویو کے لئے بھیجا جاتا ہے تو اس کے تین نتائج نکل سکتے ہیں: 1۔ یا تو آپ کا پیپر مکمل طور پر قبول کر لیا جاتا ہے۔ 2- یا اس کو مکمل طور پر رد کیا جاتا ہے۔ 3 یا پھر اس پر اعتراضات لگائے جاتے ہیں کہ جب تک ان اعتراضات کے خاطر خواہ جوابات مصنف نہ دے تب تک اس کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

5-ایک مثال تو نیوٹن کا گریویٹی کا نظریہ ہے جو کہ بیسویں صدی کے اوائل تک مصدق مانا جاتا تھا۔ لیکن آئنسٹائن کے پیپرز نے اس کو غلط (یا محدود) ثابت کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایسی مثالیں ہیں۔ کوانٹم تھیوری پر آئنسٹائن بوہر کی ڈیبیٹس بھی کافی مشہور ہیں۔
 
زیک

مسافر
آپ اس کو الٹا دیکھ رہے ہیں۔ پہلے میوٹیشن ہوتی ہے اس کے بعد سیلیکشن ہوتی ہے۔ اس کے برعکس نہیں ہے۔ میوٹیشن کئی طرح کی ہوتی ہیں، کچھ فائدہ مند ہوتی ہیں کچھ نیوٹرل ہوتی ہیں اور کچھ نقصان دہ۔ کینسر والی میوٹیشن نقصان دہ میوٹیشن کی ایک مثال ہے۔ باقی میوٹیشنز کا فائدہ یا نقصان فوری طور پر واضح نہیں ہوتا، ان کے اثرات کئی نسلوں پر محیط ہوتے ہیں۔
lactase persistence کی مثال لے لیں۔ پہلے انسان بچپن کے بعد دودھ نہیں پیتے تھے اور لیکٹوز کو ہضم کرنے کی صلاحیت کھو دیتے تھے۔ پھر کچھ انسانوں نے گائے وغیرہ پالی اور ان کا دودھ پینا شروع کیا۔ لیکٹوز کو ہضم کرنے کی میوٹیشن معمولی حد تک تھی مگر اب اس کا فائدہ بہت بڑھا اور یہ کچھ ہزار سالوں میں بہت پھیل گئی۔
 
عباس اعوان

محفلین
اور یہ کچھ حضرات صرف جینوم میں مماثلت کی وجہ سے بندر کو اپنا جدِ امجد ماننے پر کیوں تُلے ہوئے ہیں ؟ چوہے کا جینوم بھی قریباً اتنا ہی مماثل ہے، بلکہ بعض اوقات بند ر سے بھی زیادہ انسان سے مماثلت رکھتا ہے، تو کیوں یہ حضرات چوہے کو اپنا جد نہیں مانتے؟؟؟ اور چوہے کی دُم بھی ہوتی ہے، جیسا کہ کسی دوست نے پہلے ذکر کیا کہ پہلے کہ انسانوں میں دُم بھی ہوتی تھی۔ :)
جینوم میں مماثلت کی وجہ سے دواؤں سے متعلق تقریباً تمام تجربات انسانوں سے قبل چوہوں پر کیے جاتے ہیں، بندر پر نہیں۔ بندر کو تجربات کے لیے بہت کم استعمال کیا جاتا ہے۔ (شاید اپنا جد مان کر کچھ لحاظ کرتے ہوں :پ)
 
لیکن یہ ارتقا کیسے ہوا ؟ ایک ازخود پراسس جو کسی بھی سمت جا سکتا ہے، کیونکر ایک ماحول سے مطابقت دینے کے لیے شروع ہو گا ؟ میوٹیشن کا عمل کسی جاندار کی مرضی سے شروع ہوتا ہے ، نہ اس کے اختیار میں ہوتا ہے ،کہ وہ کسی خاص صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے میوٹیشن کا عمل شروع کر دے۔ میں یہاں پھر سے سمندر میں سانس لینے کے لیے گلپھڑے کی میوٹیشن کی مثال دوں گا۔
اور جہاں تک لیکٹوز کی بات ہے تو میوٹیشن اور ارتقا میں ہم ان صلاحیتوں کی بات کر رہے ہیں جو اس میں پہلے سے نہیں تھیں اور ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے ارتقائی عمل کے ذریعے آ گئیں۔ لیکٹوز کو ہضم کرنے کی صلاحیت ہر انسا ن میں شروع سے موجود رہی ہے، انسان کا بچہ ہمیشہ سے اپنی ماں کا دودھ پیتا آیا ہے، کسی عہد میں لوگوں نے شیر خواری کی عمر کے بعد اس کو استعمال نہیں کیا تو یہ صلاحیت ختم نہیں ہوئی، اور نہ ہی اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے سے صلاحیت دوبارہ سے پیدا ہوئی۔
 
زیک

مسافر
اور یہ کچھ حضرات صرف جینوم میں مماثلت کی وجہ سے بندر کو اپنا جدِ امجد ماننے پر کیوں تُلے ہوئے ہیں ؟ چوہے کا جینوم بھی قریباً اتنا ہی مماثل ہے، بلکہ بعض اوقات بند ر سے بھی زیادہ انسان سے مماثلت رکھتا ہے، تو کیوں یہ حضرات چوہے کو اپنا جد نہیں مانتے؟؟؟ اور چوہے کی دُم بھی ہوتی ہے، جیسا کہ کسی دوست نے پہلے ذکر کیا کہ پہلے کہ انسانوں میں دُم بھی ہوتی تھی۔ :)
جینوم میں مماثلت کی وجہ سے دواؤں سے متعلق تقریباً تمام تجربات انسانوں سے قبل چوہوں پر کیے جاتے ہیں، بندر پر نہیں۔ بندر کو تجربات کے لیے بہت کم استعمال کیا جاتا ہے۔ (شاید اپنا جد مان کر کچھ لحاظ کرتے ہوں :پ)
بےشک انسان اور چوہے کا جد 75 ملین سال پہلے گزرا ہے
 
چند سوالات ہیں:
1۔ کیا ہر سائنسی مظہر کے لیے پئیر ریویوڈ ہونا ضروری ہے؟
2۔ کیا پئیر ریویوڈ مظاہر کل وقتی مستند ہوتے ہیں یا کبھی کبھی رد یا غیر معتبر بھی ہوجاتے ہیں؟
3۔ کیا کسی سائنسی مظہر جو کہ پئیر ریویوڈ ہو اس پر اعتراض کرنے کے لیے بھی کسی پئیر ریویوڈ پیپرز کا کام ضروری ہوتا ہے؟
4۔ کیا پئیر ریویو صرف کسی مظہر کی تصدیق کے لیے ہوتا ہے یا اس پر منطقی اعتراضات اٹھانے کے لیے بھی ہوتا ہے؟
5۔ کیا ایسے ریسرچ پیپیرز کی کوئی مثال ملتی ہے جس میں کوئی نظریہ رد کرنے کے لیے ریسرج پیپرز کا استعمال کیا گیا ہو؟
آپ کی اس پُوسٹ سے پہلے تک مجھے سب سمجھ آ رہا تھا ۔ :angry2::angry2:
 
Top