نستعلیق کا ایک نیا انداز!

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل آپ کی توجہ کا بہت شکریہ!
آپ نے جس حد تک ممکن تھا خود کار اطلاقیوں کی مدد سے ہمارے کام کو آسان کیا آپ کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں
عماد نستعلیق میں لگیچر بنانے کا کام ایسا نہیں ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ تیار کیا جا سکے
ان لگیچرز پر تو کورل ڈرا میں کام کرنا پڑتا ہے اور یہ کام بھی وہی کر سکتا ہے جو بذات خود نستعلیق خطاطی سے کچھ شغف رکھتا ہو میں نے کچھ دوستوں کی مدد سے چھ سات ہزار ترسیمے مکمل کیے ہیں لیکن کام آگے نہیں بڑھ رہا
در اصل ہمارے لوگ تیار حلوہ کھانے کے عادی ہیں ناں
لک اپ جنریٹ کرانے کا خود کار اطلاقیہ آپ نے فراہم کر دیا
ترسیمے مفت میں تیار شدہ مل گئے
نستعلیق فونٹ تیار ہو گیا
محنت کرنے کے لیے کوئی تیار ہی نہیں
اگر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ٹیم ورک ہوتا تو میرا خیال ہے ایک بہترین لاہوری سٹائل کا فونٹ تیار ہو چکا ہوتا مگر ہر ایک کو انفرادی طور پر تمغہ حاصل کرنے کی دھن ہے اس لیے ٹیم کی صورت میں کام کرنا کوئی پسند نہیں کرتا میں نے تو محص لگیچرز کے کاپی رائٹس پر ہونے والی بحث کو ختم کرنے کے لیے نئے لگیچر تیار کیے ہیں اور میرے لیے یہ یہ تبدیلیاں کرنا نسبتا آسان تھا
کیونکہ لاہوری طرز کے نئے لگیچر لکھوانا اور سکین کرنا با وجود خواہش کے مجھ اکیلے کے بس کا روگ نہیں یہ تو ایک مکمل پروجیکٹ ہے جس کے لیے یا تو رضا کار مہیا ہوں یا پھر پیسے موجود ہوں

آپ کسی طرح م م مغل کو راضی کریں کہ وہ ہمیں لگیچر لکھ دیں کیونکہ وہ بہترین خطاط ہیں
اس کے بعد باقی کام ہم پر چھوڑ دیں

محفل پر ایک اور صاحب بھی ہیں جو خطاط ہیں مجھے نام یاد نہیں آرہا

اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر ترسیمہ جات لکھوانے کے لیے فنڈ کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیئے اور میرا خیال ہے کہ اس سلسلہ میں عطیات مل سکیں گے
کچھ مخیر حضرات کو اس پر قائل کیا جا سکتا ہے

شاکرالقادری صاحب، آپ جیسے با صلاحیت، صاحب علم اور مخلص دوست کا ساتھ بلاشبہ ہمارے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے۔ آپ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کی اشکال کو تبدیل کرنے کے لیے جتنی محنت سے کام کر رہے ہیں اس کی تعریف کے لیے الفاظ ڈھونڈنا مشکل ہے۔ میں ٹائپوگرافی اور خطاطی کے بارے میں نہ ہونے کے برابر علم رکھتا ہوں۔ میں صرف کسی متن کی ظاہری شکل کو دیکھ کر کسی فونٹ کے بارے میں ایک عام صارف کے اعتبار سے کوئی رائے قائم کرتا ہوں۔ آپ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کی اشکال بدل کر اخلاقی دباؤ سے ضرور آزاد ہو جائیں گے، لیکن کیا یہ فونٹ موجودہ نوری نستعلیق کی جگہ لینے میں کامیاب ہو جائے گا؟ آپ نے بھی یقیناً اس کام کا آغاز کرنے سے پہلے اس بارے میں غور کیا ہوگا۔ اس بارے میں آپ ہی بہتر اپنی رائے ظاہر کر سکتے ہیں۔

جہاں تک عماد نستعلیق کے لیے ترسیمہ جات کی تیاری کا تعلق ہے تو یہ بہترین آئیڈیا تھا۔ مجھے اس بات کا اعتراف ہے کہ شروع میں میں اس کی آئیڈیا کی اہمیت کا ادراک نہیں کر سکا تھا، لیکن نوری نستعلیق فونٹس کی دستیابی کے بعد میں اس کی اہمیت کا قائل ہو چکا ہوں۔ مجھے اندازہ ہے کہ عماد نستعلیق پر مبنی ترسیمہ جات کی خودکار تیاری کے لیے کوئی اطلاقیہ لکھنا ممکن نہیں ہے۔ مجھے اس پراسیس کا مکمل طور پر علم بھی نہیں ہے کہ کورل ڈرا کے ذریعے ترسیمہ جات کی تیاری کس طرح کی جاتی ہے۔ میرے ذہن میں ان ترسیمہ جات کی تیاری میں مدد دینے کے لیے ایک اطلاقیہ تیار کرنے کا ایک خاکہ موجود ہے، اگرچہ اس کے قبل عمل ہونےکے بارے میں میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کی سوفٹ کاپی فونٹ کے لک اپس جنریٹ کرنے کے سلسلے میں‌ استعمال ہوتی رہی ہے۔ اگر کسی اطلاقیے کے ذریعے ہر ترسیمے کو عماد نستعلیق فارمیٹ میں الگ الگ eps فائل میں سیو کر دیا جائے تو اس کے بعد کورل ڈرا میں ان ترسیمہ جات کی نوک پلک درست کی جا سکے گی۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

آپ نے نئے سرے سے ترسیمہ جات کی خطاطی کی جو تجویز پیش کی ہے، میں اس سے متفق ہوں۔ میرے خیال میں اس کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ٹھیک رہے گا کیونکہ رضاکارانہ طور پر بیس ہزار کے قریب ترسیمہ جات کی تیاری مشکل ہوگی۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اس پراجیکٹ کی آؤٹ لائن تیار کی جائے اور ترسیمہ جات کی تیاری پر آنے والے خرچے کا تخمینہ لگایا جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اس کام میں کتنا وقت لگے گا اور اس پر کتنا خرچہ آ سکتا ہے۔ آپ پلیز اس بارے میں کچھ تفصیلات فراہم کر دیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین

اصل میں، میں نے بھی یہی لکھنا تھا، لیکن لکھ یہ گیا ۔۔۔۔
کوڈ:
بہرحال نیا انداز پرانے انداز سے بہتر نہیں ہے۔ لیکن کاوشوں کی حوصلہ افزائی
شاید ابھی بات کرنا نہیں آتا مجھے :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین

نبیل بات ترسیموں کو ای پی ایس فارمیٹ میں پرنٹ کرانے کی نہیں
وہ تو کسی بھی ورچول پرنٹر کی مدد سے پوری کی پوری فائل ویکٹر گرافک کی صورت میں پرنٹ کرواکے کورل میں امپورٹ کی جا سکتی ہے اور یہ مرحلہ کچھ ایسا دشوار نہیں کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ لکھا جائے
اصل کام تو کورل ڈرا میں ترسیمہ جات کی نوک پلک سنوارنا ہے
اور یہ کام نہ تو ایک آدمی کے بس کا ہے اور نہ ہی ایک سے زائد لوگوں کا کیونکہ
اکیلا بندہ اس کام کو فل ٹائم کرے تو نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لیکن غمہائے روزگار بھی تو ہیں
اور ایک سے زیادہ آدمی کریں گے تو ترسیمہ جات میں تفاوت کا پیدا ہونا فطری امر ہے اس طرح فونٹ یکسانیت سے محروم ہو جائے گا
میر عماد کے سلسلہ میں میرا موقف تو شروع سے یہی رہا تھا لیکن احباب اس کی اہمیت نہ سمجھ سکے بس
کچھ جو سمجھا میرے شکوہ کو تو رضواں سمجھا
کی مصداق سسٹر مہوش علی اس فونٹ کے حق میں ووٹ دیتی رہیں ۔ خود میرے ساتھ تعاون کرنے والے احباب بھی بس میری خاطر داری کے لیے تعاون کرتے رہے ورنہ انہیں بھی اس فونٹ میں کچھ زیادہ دلچسپی نہ تھی
خیر میرے ذہن میں کچھ اور آئیڈیاز بھی ہیں میں ان پر کام کر رہا ہوں لیکن
نالہ ہے بلبل شوریدہ ترا خام ابھی
کی مصداق ہنوز انہیں اپنے سینے میں تھامے ہوئے ہوں وقت آنے پر احباب سے شیئر کرونگا

ترسیموں کی نئے سرے سے خطاطی کروانا بھی ایسا ہی ہے کہ کسی ایک ہی خوش نویس سے تمام ترسیمے لکھوائے جائیں
اور بعد میں ایک ٹیم انہیں سکین کر کے فونٹ میں منتقل کرتی رہے
کاتب کی اجرت کے علاوہ دوسرا کام کرنے والے افراد کو بھی کچھ پیش کیا جانا ضروری ہے تاکہ کام دلجمعی سے ہو سکے
خیر میں معلومات لیتا ہوں کہ اس سلسلہ میں کیا اخراجات ہونگے اور
لائحہ عمل کیا ہوگا
 
دوست

محفلین
میرا اس سلسلے میں مشورہ یہ ہے کہ پہلے عماد نستعلیق کو مکمل کرلیا جائے۔ اس سلسلے میں جیسا کہ قادری صاحب نے فرمایا کہ یہ ایک ہی بندے کے کرنے کا کام ہے تاکہ فونٹ میں‌یکسانیت رہے، اور بہت زیادہ لوگ بھی شاید دستیاب نہیں ہیں۔ تو بجائے کہ ہم ایک نئے فونٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کریں کیوں نہ پہلے اسے مکمل کیا جائے۔ یعنی فنڈ پہلے اس کام کے لیے استعمال کیے جائیں؟ سادہ الفاظ میں ہم سب مل کر قادری صاحب کو ہائر کرلیں تاکہ وہ یہ فونٹ کمیونٹی کے لیے تیار کرسکیں۔ اس سلسلے میں ہم نان ٹیکنیکل لوگ اپنا حصہ مالی معاونت کی صورت میں ڈالیں اور قادری صاحب اپنا حصہ معاوضے میں رعایت کی صورت میں۔ اس طرح ان کے نان نفقے میں بھی رکاوٹ پیدا نہیں‌ ہوگی اور فونٹ بھی تیار ہوجائے گا۔ یاد رہے ایک نئے فونٹ کے لیے پلاننگ کرتے ہوئے بھی ایک مرحلہ آئے گا جب ہمیں قادری صاحب کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور تب بھی قریبًا یہی صورت حال ہوگی اور ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ قادری صاحب کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔ باقی آپ احباب مجھ سے زیادہ صاحب علم و عقل ہیں۔ جیسے یہاں گفتگو کرکے فیصلہ ہو۔ میں جہاں تک ہوسکا ساتھ دینے کی کوشش کروں گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
آپ دونوں جمیل نستعلیق میں لکھی گئی تحریر اور اس فانٹ میں لکھی گئی تحریر کو آمنے سامنے رکھ کر موازنہ کر لیں صاف پتہ لگے کا کہ کون سی تحریر بھلی لگ رہی ہے۔ پرانا انداز تو اتنا کارآمد ہے کہ اسی میں کتب چھپتی ہیں، اسی میں ویب سائیٹس وغیرہ بنتی ہیں۔ چلو اللہ اس انداز کو بھی کامیابی دے۔

خیر لگتا ہے لوگوں کو میری بات سے غصہ لگا ہے تو جناب میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فانٹس سے متعلق میرا علم تو بہت محدود بلکہ صفر ہے۔ تو میری رائے کی تو حیثیت ہی نہیں بنتی اور اس پر حفگی کا اظہار کرنا بےکارہے۔
اور میں نے حوصلہ افزائی اس چیز کی کہ اردو کے لئیے کام ہوتا ہے۔ اور وہ بھی بغیر کسی اجرت کے۔

شہزاد! آپ نے شاید میری بات کو محسوس کر لیا

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ علوی نستعلیق ، جمیل نستعلیق اور فیض نستعلیق عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہو چکے ہیں اور اب لوگ ان کو استعمال کرتے ہی رہیں گے لیکن جو لوگ پبلشنگ کی دنیا سے وابستہ ہیں وہ اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ نستعلیق میں بھی ورائیٹی موجود ہو آپ مختلف فورمز اور بلاگز پر ہی لے لیجئے جب کسی کے مراسلہ کا اقتباس لیا جاتا ہے تو سٹائل شیٹ میں اقتباس کو منفرد رکھنے کے لیے اسے اٹالک یا بولڈ رکھا جاتا ہے جبکہ نستعلیق میں نہ تو اٹالک اچھا لگتا ہے اور نہ ہی بولڈ
اسی طرح مختلف ڈائجسٹوں میں کسی کہانی سے پہلے اس کا تعارفیہ ہوتا ہے جو مختلف سٹائل میں ہوتا ہے
نیز اخبارات اور رسائل کی شہ سرخیاں بھی جاذب نظر بنائی جاتی ہیں
ایسی صورت میں نستعلیق کا موجودہ انداز بہت اہمیت کا حامل ہے یہ آپ کے متن میں گونا گونی پیدا کرتا ہے
کسی کتاب کا متن اگر ایک فونٹ میں ہے تو دیباچہ اس فونٹ میں لکھا جا سکتا ہے
میری اس بات کو وہ لوگ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں جو پرنٹنگ اور پبلشنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں
:)
 
فہیم

لائبریرین
جی بالکل۔
میں بھی پرنٹنگ لائن سے وابسطہ ہوں۔

اور شاکرالقادری صاحب کی بات ایک دم درست ہے:)
 
arifkarim

معطل
شاکر بھائی۔ یہ سکرین شاٹ میں گولائی والے حروف (س، ن، ی وغیرہ( کا سٹائل عنوانوں کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن عام تحریر میں پسندیدہ نہیں، ان لگئچرس کو بھی اس طرح کر دیا جائے جیسے جمیل میں کشیدہ کا عمل ہے، یعنی عام تحریر کو بولڈ یا اٹیلکس کرنے پر یہی نتائج برامد ہوں۔

گریٹ آئیڈیا۔ اس فانٹ کو مثلاً ‌‌Alvi Nastaleeq Curly کا نام دیا جا سکتا ہے۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد! آپ نے شاید میری بات کو محسوس کر لیا

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ علوی نستعلیق ، جمیل نستعلیق اور فیض نستعلیق عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہو چکے ہیں اور اب لوگ ان کو استعمال کرتے ہی رہیں گے لیکن جو لوگ پبلشنگ کی دنیا سے وابستہ ہیں وہ اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ نستعلیق میں بھی ورائیٹی موجود ہو آپ مختلف فورمز اور بلاگز پر ہی لے لیجئے جب کسی کے مراسلہ کا اقتباس لیا جاتا ہے تو سٹائل شیٹ میں اقتباس کو منفرد رکھنے کے لیے اسے اٹالک یا بولڈ رکھا جاتا ہے جبکہ نستعلیق میں نہ تو اٹالک اچھا لگتا ہے اور نہ ہی بولڈ
اسی طرح مختلف ڈائجسٹوں میں کسی کہانی سے پہلے اس کا تعارفیہ ہوتا ہے جو مختلف سٹائل میں ہوتا ہے
نیز اخبارات اور رسائل کی شہ سرخیاں بھی جاذب نظر بنائی جاتی ہیں
ایسی صورت میں نستعلیق کا موجودہ انداز بہت اہمیت کا حامل ہے یہ آپ کے متن میں گونا گونی پیدا کرتا ہے
کسی کتاب کا متن اگر ایک فونٹ میں ہے تو دیباچہ اس فونٹ میں لکھا جا سکتا ہے
میری اس بات کو وہ لوگ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں جو پرنٹنگ اور پبلشنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں
:)
بلکل ٹھیک۔ بھائی عام بندہ پبلشنگ سے وابستہ نہیں لیکن ہم لوگ اخبارات اور رسائل وغیرہ پڑھتے تو ہیں نا :)
اچھا تو یہ فانٹ بعض خاص تحریروں کو واضع کرنے کے لئیے بنایا گیا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
شاکر صاحب کی اردو کے لیے عظیم خدمات ہیں۔ وہ اگر اگلے منصوبے کے لیے کوئی فنڈ وغیرہ قائم کرتے ہیں تو میں اپنی بساط کے مطابق اس میں حصہ ضرور ڈالوں گا۔ امید ہے کہ اس ضمن میں کام آگے بڑھے گا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
شاکر القادری صاحب
پہلے تو اس نستعلیق خط پر کام کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ نستعلیق میں ایک اور نئے انداز کا اضافہ ہوگا ۔ یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کو اجرے عظیم عطا فرمائے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
حضور ہم آپ کی محنت کو سلام پیس کرتے ہیں
میرا مقصد ہر گز ییہ نہیں تھا کہ آپ نے جمیل نستعلیق یا فیض نستعلیق کی تیاری میں کوئی محنت نہیں کی
میں اس کام کے تمام مراحل سے بخوبی آگاہ ہوں
لیکن اگر ان فونٹس کے لگیچر بھی ہمیں خود تیار کرنا پڑتے تو ان پر کتنی محنت اور وقت صرف ہوتا اس کا شاید آپ کو احساس ہی نہیں
ایک معمار تیار شدہ اینٹوں سے دیوار کھڑی کرنے میں جو محنت کرتا ہے وہ یقینا محنت ہے
لیکن اگر معمار کو اینٹیں بھی تیار کرنا پڑیں تو اسے نانی یاد آجائے:grin:
میں کچھ اسی قسم کی محنت کا ذکر کر رہا تھا:)
اگر اس قسم کی محنت کرنے کے لیے کچھ رضا کار تیار ہو جاتے تو ہم آج ایک خالص لاہوری فونٹ تیار کر چکے ہوتے
اور ہمیں فیض نستعلیق جیسے آدھے تیتر آدھے بٹیر ترسیموں پر گزارا نہ کرنا پڑتا اور اتنی باتیں بھی نہ سننا پڑتیں
فیض نستعلیق والوں نے لاہوری خط کو دہلی کی شناخت دینے کے چکر میں جو اس کی مت ماری ہے وہ آپ کے سامنے ہے:grin:
میر عمار کے پروجیکٹ کے سلسلہ میں سسٹر مہوش علی نے جو اصرار اور تکرار کی میں اسے فراموش نہیں کر سکتا انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی برادرم بلال کا تعاون بھی مجھے ملا اور انہوں نے کچھ ترسیمے تیار کرنے میں میری مدد بھی کی اسی طرح خاور بلال نے بھی میری مدد کی ترسیموں کی تیاری میں عبدالمجید کا خصوصی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پکچر فائلوں کو فونٹس فائلوں میں کنورٹ کر کے دیا
الحمد للہ عماد نستعلیق اب اس قابل ہو گیا ہے کہ
میں نے اس فونٹ پر دو کتابیں شائع کی ہیں
لیکن کام ابھی نا مکمل ہے

By hassanizami

By hassanizami

السلام علیکم
محترم شاکر بھائی نے میرا نام بار بار لیکر مجھے شرمندہ کر دیا کیونکہ میں بھی انہیں میں شامل ہوں جنہیں فونٹ کی الف بے تک نہیں پتا اور اسی وجہ سے عملی طور پر کسی طرح کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔
یہ دو چار ادھر اُدھر کی ہانک دینا ایک بات، اور عملی طور پر "جنون" کے تحت کام کرنا اور بات ہے۔ یہ محترم شاکر بھائی اور علوی بھائی کا "جنون" تھا جس نے ان پچھلے پراجیکٹز کو مکمل کیا اور اب بھی انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیتا اور اب بھی یہ بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہیں۔
ایسے جنوں کے حامل افراد ہمیشہ قوم کے لیے وہ "رجل" ہوتے ہیں جو بڑی مشکل سے چمن میں پیدا ہوتے ہیں اور اسکے لیے ہمیں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔ شکر الحمدللہ۔
****************
چند ایک باتیں جو دماغ میں آ رہی ہیں، انہیں یہاں بیان کر دیتی ہوں۔

انگلش کا Times New Roman فونٹ انتہائی خوبصورت ہے۔
مگر اسکے باوجود ضرورت کے تحت بے تحاشہ اور خوبصورت انگلش فونٹ بنائے گئے اور انکا استعمال ہر جگہ ہوا۔

اردو میں ایک نستعلیق فونٹ کے لیے پہلے تڑپتے تھے۔
مگر ضرورت ہمیں کئی قسم کے نستعلیق فونٹز کی ہے۔

ان میں سے یہ فونٹز اہم ہیں۔

1۔ دہلوی نستعلیق سٹائل
علوی اور جمیل نستعلیق اس ضمن میں اس ضرورت کو تقریبا پورا مکمل کرتے ہیں۔ ترسیموں پر اعتراض ختم ہو سکے تو یہ تقریبا پرفیکٹ ہیں۔
استعمال: دہلوی سٹائل ویب سائیٹ کے استعمال کے لیے بہترین ہے۔ ویب کے لیے بہترین فونٹ وہ مانے جاتے ہیں جو زیادہ جگہ نہ گھیریں اور جس میں الفاظ ایک دوسرے کے بہت قریب ہوں اور دو لائنوں کے مابین فاصلہ بہت کم ہو تاکہ کمپیوٹر کی سکرین پر زیادہ سے زیادہ مواد جمع ہو سکے اور اسے بار بار سکرول ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔

2۔ لاہوری نستعلیق سٹائل
فیض نستعلیق اس سلسلے میں موجود ہے، مگر یہ کچھ دو سٹائلوں کا مربع بن گیا ہے اور لاہوری نستعلیق کی خوبصورتی پر پورا نہیں اترتا۔
اس سلسلے میں ایک نئے فونٹ کی بہرحال ضرورت موجود ہے۔ اشد ضرورت بلکہ۔
استعمال: اخبارات اور کتابیں [شاعری کے علاوہ] کی کتابت کے لیے یہ فونٹ آئیڈیل ہے۔ اگرچہ کہ دہلوی سٹائل میں بھی یہ ممکن ہے، مگر پرفیکٹ کام کے لیے لاہوری نستعلیق سٹائل کا جواب نہیں۔
مجھے یہ فونٹ ہر فن مولا لگتا ہے کیونکہ اس میں ویب پر بھی کام کیا جا سکے گا۔ پاکستان کے تہذیبی ورثے کے حوالے سے اس فونٹ کا ایجاد ہونا بہت ضروری ہے۔ دہلوی نستعلیق ابھی تک ہمارے ہاں مہمان ہے۔ گستاخی معاف، یہ میں تعصب کی بات نہیں کر رہی ہوں بلکہ حقیقت بیان کر رہی ہوں۔

3۔ ایرانی نستعلیق سٹائل
عماد نستعلیق اسکی بہترین مثال ہے۔
یہ مکمل طور پر ایرانی و عجمی نہیں، بلکہ برصغیر میں کم از کم شاعری کی کتب کی تمام تر کتابت اسی فونٹ میں ہوتی رہی ہے۔
اور آج بھی اگر شاعری کی کوئی کتاب شائع ہوتی ہے، تو عماد نستعلیق کی موجودگی میں کوئی شقاوت بھرا دل ہی ہو گا جو اسے چھوڑ کی کسی اور فونٹ میں شاعری کی کتابت کرے۔
اوپر جو امیجز محترم شاکر بھائی نے پیش کیے ہیں، انہیں ایک دفعہ پھر دیکھ لیں تو آپ کو اس بات کا اندازہ ہو جائے گا۔
ایک مسئلہ اور یہ ہے کہ شاعری صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ نیٹ پر بھی شاعری کی کتب آنلائن کی جاتی ہیں اور ہر مضمون میں کہیں نہ کہیں دو چار اشعار تحریر میں آ ہی جاتے ہیں۔ اس لیے نیٹ پر بھی یہ فونٹ شاعری کے لیے قابل استعمال ہونا چاہیے۔
اوپر شاکر بھائی نے اس فونٹ میں ایک عام تحریر کا عکس بھی ارسال کیا ہے۔ میرے دل کی بات سننا چاہیں تو وہ یہ ہے کہ عام غیر شاعری تحریر بھی اس فونٹ میں اسقدر جاذب نظری و دلکشی رکھتی ہے کہ میں اسے دہلی نستعلیق سٹائل پر شائد ہمیشہ فوقیت دیتی رہوں۔

عماد نستعلیق کے مقابلے میں لاہوری نستعلیق اور دہلوی نستعلیق ایک دوسرے سے تھوڑے قریب ہیں اور انکا استعمال بھی تقریبا ایک جیسا ہے۔ جبکہ عماد نستعلیق شاعری کتب میں اپنے استعمال کی وجہ سے بالکل جدا اور لازمی ہے۔

اس لیے میرا ووٹ بھی اس سلسلے میں یہی ہو گا کہ پہلے عماد نستعلیق پر توجہ دی جائے اور اسے مکمل کیا جائے۔ یہ پہلے ہی اپنی تخلیق کے بہت سے مراحل پورے کر چکا ہے، لہذا لاہوری نستعلیق پراجیکٹ کو نئے سرے سے شروع کرنے کی جگہ پہلے اس پراجیکٹ کو ہر صورت مکمل کر لیا جائے۔

فنڈ اکھٹا کرنے کا پلان بہت ہی اچھا ہے اور میں تو بہت پہلے سے اسکے حق میں رہی ہوں۔ یہ جنوں و شوق اپنی جگہ، مگر ہر کسی کے ساتھ ایک پیٹ بھی بندھا ہوا ہے۔ محترم فاروق سرور صاحب نے علوی نستعلیق فونٹ کی تکمیل پر خوش ہو کر علوی بھائی کو پچاس ہزار روپے بطور انعام دیے۔ اور میں اُس وقت سوچ رہی تھی اگر فاروق سرور صاحب اس پراجیکٹ کے آغاز میں ہی علوی بھائی کو یہ پچاس ہزار روپے دے دیتے تو شاید علوی نستعلیق فونٹ ایک سال پہلے ہی ریلیز ہو جاتا :)
خیر دیر آید درست آید۔ ہر پروجیکٹ کے لیے چندہ جمع کرنا انتہائی لازمی چیز ہے۔ اگر ہم نے پچھلے تجربات سے کوئی سبق سیکھ لیا ہے تو اب اسکا ہمیں استعمال کرنا چاہیے۔
محترم شاکر بھائی سے درخواست ہے کہ وہ کسی خطاط سے پوچھ کر اس پورے پروجیکٹ کا تخمینہ بیان کر دیں۔ اور اس تخمینے کو نہ صرف یہ کہ اردو ویب پر لگایا جائے [جیسا کہ ویب ڈونیشن کے لیے بینر لگا ہے] بلکہ یہ تخمینہ دیگر اردو بلکہ ہر پاکستانی انگلش ویب سائیٹ پر بھی موجود ہو۔

4۔نستعلیق کا نیا سٹائل
مجھے نستعلیق کا یہ نیا ڈیزائن بہت پسند آیا ہے۔ نہ صرف دیباچہ، بلکہ تحریر کے دوران جہاں پر کسی چیز کو QUOTE کرنا پڑے، یا پھر آیت کے ترجمے کے لیے جہاں کہیں بھی کچھ سطروں کو بقیہ ٹیکسٹ سے ممتار کرنا ہو، وہاں اس فونٹ کا استعمال آئڈیل ثابت ہو گا۔
اور یقین کریں اس فونٹ کو پہلی نظر دیکھ کر مجھے فورا کچھ کتابوں کے دیباچے ہیں یاد آئے تھے :) ۔ ماشاء اللہ، یہ بہت اچھی کوشش ہے اور محترم شاکر بھائی یہ جو کام مکمل کر چکے ہیں اسکی طرف شاید اگلے کچھ سالوں تک ہمارا دماغ تک نہ پہنچ پاتا۔ آپ کو اس کام کے لیے بہت بہت مبارکباد اور اگرچہ کہ میں آپ سے چھوٹی ہوں مگر پھر بھی آپکو بہت بہت شاباش۔ اللہ آپکی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور آپکا سایہ ہمارے سروں ہر دیر تک قائم و دائم رکھے۔ امین۔ والسلام۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ مہوش بہن۔ ہمارے فونٹ سازوں کو اس بات کا احساس ہے کہ نستعلیق ٹائپوگرافی کا کام اصل میں اب شروع ہوا ہے۔ ہم لوگوں کی توجہ نستعلیق کے مختلف فلیورز کے لیے ترسیمہ جات تیار کرنے پر مرکوز رہتی ہے، لیکن ایک نہایت اہم نکتہ ایک قابل استعمال کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی تیاری بھی ہے جسے بیس فونٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ کچھ عرصہ قبل اس جانب کام کا آغاز ہوا بھی تھا لیکن بدقسمتی سے عبدالمجید کے والد صاحب کی ناگہانی وفات کے باعث یہ کام رک گیا ہے۔ اب جبکہ ایڈوبی کی پراڈکٹس کے حالیہ ورژنز میں اوپن ٹائپ کی بہتر سپورٹ شامل ہو گئی ہے تو ایسے نستعلیق فونٹ کی تیاری کی اشد ضرورت ہے جو ایڈوبی کی پراڈکٹس پر بخوبی کام کر سکے۔ ان سب مقاصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے ٹائپوگرافی کے ماہر مل کر کام کریں۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ مہوش بہن۔ آپنے بہت عمدہ تفصیل کیساتھ سارے مسائل کے حل کو گھیرے میں لیا ہے۔ دوسری طرف نبیل بھائی کراس پلیٹ فارم نستعلیق کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی تکمیل کے خواہشمند ہیں۔ اب موڑ اس نہج پر ہے کہ ہمیں فیصلہ کر لینا چاہئے کہ پہلی پرائیرٹی کس کو دیں؟
میرا خیال ہے کہ چونکہ شاکر القادری صاحب پہلے ہی میر عماد کے ہزاروں لگیچرز بنا چکے ہیں تو آپکو پہلے یہ والا کام مکمل کرنا چاہئے۔ اگر ڈونیشنز کیساتھ نئے سرے سے خطاطی اسکین کروانا ہے تو یہ بھی بہر حال بہتر پرائیرٹی ہوگا۔ میں موجودہ صورت حال میں ایک کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فانٹ پر کام کو زیادہ اہمیت اسلئے بھی نہیں دیتا، کیونکہ فی الوقت اڈوبی انڈیزائن سی ایس 4 مڈل ایسٹرن کو مکمل حالت میں (مفت) حاصل کرنا ممکن نہیں ہوا ہے۔ یوں فانٹ کی ٹیسٹنگ او ر بعد میں اسکو پروفیشنلی استعمال کرنے میں‌بہت مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
نیز ہم فانٹ پروگرامرز کی روز مرہ کی مصروفیات کچھ ایسی بڑھ گئی ہیں کہ اس کٹھن پراجیکٹ کو ہم تن وقت دینا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ اسلئے میرا آخری مشورہ یہی ہوگا کہ پہلے "نامکمل" پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے۔ اور اسکے بعد آگے کی سوچی جائے۔
لگیچرز کی تیاری والے پراجیکٹ کی اہمیت اسوقت خود بخود بڑھ جاتی ہے، جب کورل ڈرا کے مختلف ماہرین مثلاً اشی،نعیم سعید ، راج وغیرہ یہاں اکثر حاضری دیتے ہیں۔ اور آپ سب کے تعاون سے مستقبل کے چیلنجز کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
میری رائے بھی یہاں نوٹ کی جائے کہ عماد پر بے شک کام کیا جائے، لیکن جب نئے لگیچر بنائے جائیں تو نام میں ’عماد‘ کا حوالہ کیوں دیا جائے، اس سے چوری کی بو آتی ہے۔ کچھ نیا نام تجویز کیا جائے۔ فارسی نما ہے، اس لئے میں ’فارس‘ نام کی تجویز رکھتا ہوں۔
 
sayani

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔ ارے کوئ یہ تو بتائے کہ یہ فانٹ کب ریلیز ہوگا ۔۔۔ اتنے اچھے فانٹ کا میں تو بیچینی سے انتظار کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top