نبیل بھائی اور ہیلسنکی

قیصرانی

لائبریرین
اب تو 3310 میں بھی کیمرا ہوتا ہے۔۔۔ :D
ہم نبیل بھائی سے خود تصویر مانگ لیتے ہیں۔
اگر انہوں نے نہیں دی تو پھر غیر معینہ مدت کے لیے محفل میں ہڑتال کی جائے گی۔۔۔ :D
3310 چھوڑیں، میرے پاس سام سنگ گلیکسی ایس تھری ہے۔ لیکن ڈی ایس ایل آر کا اپنا مزہ ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور، تمہارے ساتھ ملاقات یقیناً یادگار رہی، اور تم نے اس کی روداد بھی بہت خوب پیش کی ہے۔ لیکن بھائی، اتنی تعریفیں جو کر دی ہیں تم نے، لوگ بعد میں مایوس نہ ہوں مجھ سے مل کر۔ :)
میرے متعلق جو کچھ تم نے لکھا ہے وہ تمہاری محبت ظاہر کرتی ہے۔ جزاک اللہ خیر۔
:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب فی الحال تو آپ ملاقات کی روداد سے لطف اندوز ہوں۔ میں اور منصور اصل میں ملے تھے۔ :)
مجھے دراصل آفس کی طرف سے فن لینڈ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں جانا تھا اور ہیلسنکی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرنا تھا۔ آفس کے کچھ رفقاء کار سے فن لینڈ کے موسم سرما کی روح فنا کرنے والی باتیں سنی تو فکر ہوگئی کہ جانے کی کیا تیاری کروں اور کتنے گرم کپڑوں کا بندوبست کروں۔ اس پر مستزاد یہ ایک کولیگ کی فن لینڈ کے پچھلے ٹرپ میں برف پر پھسلنے سے ٹانگ میں فریکچر آ گیا تھا۔ منصور قیصرانی کو اسی سلسلے میں فون کیا تھا کہ ان سے فن لینڈ کے موسم کے بارے میں پوچھ لوں۔ موسم بتانے والی ویب سائٹس پر تو کوئی ایسی طوفانی سردی کی پیش گوئی نظر نہیں آ رہی تھی۔ منصور نے مجھے تسلی دلائی کہ ابھی فن لینڈ میں موسم اتنا بھی خراب نہیں ہوا۔ فون پر آواز ٹھیک نہیں جا رہی تھی اس لیے انہیں یہ پتا نہیں چلا کہ میں فن لینڈ کے موسم کے بارے میں کیوں پوچھ رہا ہوں۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ میں کچھ دنوں میں فن لینڈ آ رہا ہوں تو وہ بے انتہا خوش ہوئے اور کہا کہ وہ مجھے ضرور ملنے ہیلسنکی آئیں گے۔ میرا جرمنی سے فن لینڈ کا سفر کوئی خاص یادگار نہیں رہا۔ کہنے کو انٹرنیشنل فلائٹ تھی لیکن فن ائیر کا ہوائی جہاز فوکر کے سائز کا تھا۔ بہرحال ہیلسنکی ائیرپورٹ سے میرے ساتھی کولیگ نے رینٹل کار لی اور ہم اپنے ہوٹل کی جانب روانہ ہوگئے جہاں ہم نے ریزرویشن کروائی تھی۔ ہوٹل پہنچ کر میں نے منصور کو فون کیا تو وہ میری آواز سنتے ہی خوشی سے کہنے لگے کہ بس میں ہیلسنکی کی طرف روانہ ہونے والا ہوں اور دو گھنٹے میں پہنچ جاؤں گا۔ میرا ساتھی کولیگ دراصل کھانے کے لیے نکلنا چاہ رہا تھا اس لیے مجبورا اس کے ساتھ جانا پڑا۔ یہ اور بات ہے کہ ہیلسنکی کی ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ہم اکثر ریسٹورینٹس کی ریٹ لسٹ پڑھ کر ہی دروازے سے واپس ہو جاتے۔ مجھے فکر لگی ہوئی تھی کہ منصور ہوٹل میں انتظار نہ کر رہے ہوں۔ میں نے بالآخر اپنے کولیگ کو پیزا ہٹ میں پیزا کھانے پر آمادہ کیا اور اس کے بعد ہم ہوٹل واپس آ گئے۔ وہاں کمرے میں پہنچنے کے پانچ منٹ بعد ہی ریسپشن سے منصور کے آنے کی اطلاع ملی۔ باقی روداد آپ منصور کی زبانی سن ہی چکے ہیں۔ یہ اچھا ہوا کہ ہماری ملاقات پہلے دن ہی ہوگئی۔ باقی تمام دن صبح سات بجے آفس روانہ ہوتا تھا اور رات کو ساڑھے آٹھ یا نو بجے واپسی ہوتی تھی۔
منصور کے ساتھ چند گھنٹے خوب باتیں ہوتی رہیں۔ باتیں تو ابھی اور بھی بہت سی کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے صبح کام پر جانا تھا اور مجھے بھی صبح جلدی اٹھنا تھا۔ ہم نے بادل نخواستہ ایک دوسرے کو خدا حافظ کہا اور اگلی بار ملنے کا وعدہ کیا اور یوں ایک خوشگوار ملاقات کی یادوں کے ساتھ رخصت ہوگئے۔
 

arifkarim

معطل
مجھے یہ سب پڑھنے کے بعد یہ خوف لاحق ہوگیا ہے کہ اگر کبھی نبیل انکل نے ناروے کا دورہ کرنے کا سوچ لیا تو میرے فون کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو جائیں گی! :|
 

تعبیر

محفلین
واہ بہت خوب قیصرانی
آپ کی طرف کا یورو یورپ والا یورو ہے یا الگ
اف تین منٹ کا ایک یورو چکر آگیا مجھے تو پڑھ کر ہی
وہاں کیا یورو درخت پر اگتے ہیں :eek:
 

تعبیر

محفلین
اراکین محفل کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ کل ہی نبیل بھائی سے ہماری بھی ملاقات ہوئی جو کی نبیل بھائی کی مصروفیت کی وجہ سے صرف15 منٹ جاری رہ سکی ۔ بس فرصت ملتے ہی اس کا احوال لکھتے ہیں۔
خاصا لمبا خواب دیکھا تھا آپ نے پورے پندرہ منٹ کا :p
اور خواب میں نبیل بھائی کی تصویر یقیناً اس اوتار جیسی ہو گی
 
Top