نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
یہ ایک بہت اچھا کھیل ہے، پچھلا دھاگہ مقفل کر دیا گیا ہے، اسلئے نیا شروع کر رہا ہوں.

جونکہ اس کا اصول تھوڑا بدل دیا گیا تھا کہ نام آخری حرف سے بتائیں‌ یا پھر دیے گئے حرف سے، لہذا نام بھی اسی طرح کر دیا ہے کہ کوئی اشتباہ نہ رہے.

پچھلے دھاگے میں‌ آخری حرف شمشاد صاحب نے "غ" دیا تھا سو اسی سے ابتدا ہے.


غلام احمد پرویز 1903 تا 1985
مشہور متکلم، معتقدین "پرویزیہ" کے نام سے جانے جاتے ہیں. کثیر کتب کے مصنف. نمایاں‌ کتب میں‌، لغات القرآن، مطالب القرآن، تبویب القرآن، ابلیس و آدم، معراجِ انسانیت اور شاہکارِ رسالت وغیرہم شامل ہیں. مخالفین "منکرِ حدیث" کے نام سے یاد کرتے ہیں.

اگلا حرف: ز
 

محمد وارث

لائبریرین
حمورابی
Hammurabi
بابل کا بادشاہ جس نے آج سے ساڑھے تین ہزار سال پہلے دنیا کو پہلا لکھا ہوا ضابطہء قانون دیا۔
 

عمر سیف

محفلین
دے سکتے ہیں پر کوشش یہی ہونی چاہئے کہ حرف دیں تاکہ ایسے حرف بھی آئیں جن سے ابھی تک نام نہیں لکھا گیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top