نئے زمرہ جات

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے حسب وعدہ تصوف سے متعلقہ ایک الگ زمرہ بنا کر اس میں یہ وحدت الوجود والے پیغامات منتقل کر دیے ہیں۔ اگر دوست مزید نظریات پر مبنی زمرہ جات کی خواہش رکھتے ہوں تو وہ اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی

میری فہرست :

لائبریری : استقبالیہ سیکشن
بنیادی معلومات
لائبریری میں رکنیت کیسے اختیار کی جائے
۔۔۔۔۔


مجلس مشاورت
تجویز / تجاویز اکاؤنٹ
سروے سیکشن
ریفرنس سیکشن


غیر افسانوی ادب

انسائیکلو پیڈیا
زبان
تعلیمی و تحقیقی مضامین



ہائیکو ( ذیلی زمرہ شاعری میں)
سفرنامہ ( ذیلی زمرہ نثر میں)

امیرخسرو (ذیلی زمرہ )



نبیل بھائی ، کیا پہلے سے موجود زمرہ جات میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے ؟ کچھ ترتیب بدلنے کی ضرورت ہے

ایک اور بات یہ کہ ایک ایسا زمرہ بھی چاہیے جس میں ہم مختلف چھوٹے بڑے انفرادی (نثری و شعری) متون خام مواد کے طور پر رکھ سکیں اور ان متون سے بعد میں مختلف طرح سے استفادہ کیا جا سکے ۔ اس زمرے کے لئے کوئی اچھا سا نام بھی چاہئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم نبیل بھائی

میری فہرست :

لائبریری : استقبالیہ سیکشن
بنیادی معلومات
لائبریری میں رکنیت کیسے اختیار کی جائے
۔۔۔۔۔


مجلس مشاورت
تجویز / تجاویز اکاؤنٹ
سروے سیکشن
ریفرنس سیکشن


غیر افسانوی ادب

انسائیکلو پیڈیا
زبان
تعلیمی و تحقیقی مضامین



ہائیکو ( ذیلی زمرہ شاعری میں)
سفرنامہ ( ذیلی زمرہ نثر میں)

امیرخسرو (ذیلی زمرہ )



نبیل بھائی ، کیا پہلے سے موجود زمرہ جات میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے ؟ کچھ ترتیب بدلنے کی ضرورت ہے

ایک اور بات یہ کہ ایک ایسا زمرہ بھی چاہیے جس میں ہم مختلف چھوٹے بڑے انفرادی (نثری و شعری) متون خام مواد کے طور پر رکھ سکیں اور ان متون سے بعد میں مختلف طرح سے استفادہ کیا جا سکے ۔ اس زمرے کے لئے کوئی اچھا سا نام بھی چاہئے

شگفتہ بہن، میں نے آپ کے کہنے پر نئے زمرہ جات ترتیب دے دیے ہیں۔ آپ یہ چیک کر لیں کہ کیا ان کی ترتیب آپ کی مرضی کے مطابق ہی ہے؟ پہلے سے موجود زمرہ جات کی ترتیب میں ردو بدل ممکن ہے۔ آپ جو ترتیب بدلوانا چاہتی ہیں، اس کے بارے میں بتا دیں۔ آپ اپنے مذکورہ خام مواد والے زمرے کے لیے نام خود ہی تجویز کرکے بتا دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس زمرے کے لئے ’اوراقِ منتشر‘ کیسا نام رہے گا۔ میں اکثر ان پوسٹس کو اسی نام سے یاد کرتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز اختر صاحب ، میں سوچ ہی رہی تھی کہ آپ سے درخواست کی جائے اس زمرہ کے نام کے لئے ، اور آپ نے واقعی بہت ہی عمدہ نام تجویز کیا ہے پسند آیا ، جمالیاتی تاثر بہت خوب ہے۔ البتہ پھر اس کی کچھ وضاحت ساتھ میں دینی ہوگی کہ اس زمرے کا مقصد کیا ہے کیونکہ بنیادی طور پر یہ زمرہ ہمارے لئے ریزروڈ اثاثوں کا کام کرے گا ۔

نبیل بھائی

بہت شکریہ ۔ چند تبدیلیوں کے لئے ابھی اور باقی کے لئے بعد میں بھی زحمت دوں گی

استقبالیہ سیکشن کو صرف استقبالیہ کر دیں تو کیسا ہے (سیکشن ہٹا دیں)

غیر افسانوی ادب ذیلی زمرہ نہیں ہے اسے وہاں سے ہٹا دیں ۔

لائبریری میں رکنیت کیسے اختیار کی جائے ، یہ طویل جملہ ہے اسے کس طرح مختصر کیا جائے ۔ فی الحال اس سے کچھ مختصر شکل یہ ذہن میں آئی ہے

لائبریری ٹیم میں شمولیت اختیار کریں / لائبریری ٹیم میں شمولیت


سرسید کو بھی اقبال اور غالب کی طرح الگ زمرہ میں جگہ دے دیں

اسی طرح امیر خسرو کو بھی
اعجاز اختر صاحب ، یہاں آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اور نام بھی ہے

ڈاکٹر جان گلکرسٹ (گلکرائسٹ بھی لکھا جاتا ہے) ، ان صاحب کی بھی کافی خدمات رہی ہیں اردو کے سلسلے میں اور ولیم فورٹ کالج کا نام انھی کے حوالے سے مشہور ہے انھوں نے ہی میر امن سے داستان لکھوائی تھی باغ و بہار۔ خود بھی کچھ شاعری فرما گئے ہیں ۔ ان کا نام بھی الگ سے دیا جا سکتا ہے ان کے کام کے حوالے سے ، البتہ میرے پاس زیادہ متون نہیں ہیں لیکن ممکن ہے کسی اور رکن کے پاس ہوں اور وہ یہاں ارسال کر سکیں ۔


ایک اور بات یہ کہ زمرہ جات کے نام انگریزی کی بجائے اردو میں لانے ہیں (شاکر یہ تو پھر آپ کا ڈپارٹمنٹ ہوا یعنی ترجمہ کا :)
 

دوست

محفلین
سیکشن کو شعبہ کرلیں۔
ریفرنس حوالہ یا حوالہ جات ہوجائے گا۔
ہائیکو تو ایسے ہی چلتا ہے اردو میں بھی۔
اور متفرق کا نام اعجاز صاحب کا تجویز کردہ۔ منتشر اوراق۔
سروے کا اردو آپ کی آراء ہوسکتا ہے۔ سیدھا سادھا۔سیکشن کی پخ نہ بھی لگے تو چلے گا۔
انسائیکلو پیڈیا یعنی مجمع العلوم
اور کام ختم
ٹھیک ہے جی :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی

یہ کچھ اور اضافہ زمرہ جات میں:

آڈیو سیکشن
پروف ریڈنگ / شعبہ تصحیح کتابت ( کتابتِ برقی)
کیٹلاگ / فہرستِ کتب

انشائیہ (نثر میں ذیلی زمرہ)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
غیر افسانوی ادب کے زمرہ میں یہاں پر پہلے سے موجود کچھ عنوانات منتقل کرنا ہیں اس کی فہرست میں یہاں ارسال کر دوں گی۔

بنیادی معلومات کو اگر تبدیل کر کے صرف معلومات کر دیا جائے تو کیسا ہے ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جاسوسی ادب کا بھی زمرہ بنا دیں‌کہ میں جاسوسی دنیا اور عمران سیریز لے آیا ہوں‌پاکستان سے۔ ابنٍ صفی کی
 
Top